الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
7. باب صفة الصلاة
7. نماز کی صفت کا بیان
७. “ नमाज़ पढ़ने का सुन्नत तरीक़ा ”
حدیث نمبر: 257
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن معاذ بن جبل ان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال له: «‏‏‏‏اوصيك يا معاذ: لا تدعن دبر كل صلاة ان تقول: اللهم اعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» .‏‏‏‏رواه احمد وابو داود والنسائي بسند قوي.وعن معاذ بن جبل أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال له: «‏‏‏‏أوصيك يا معاذ: لا تدعن دبر كل صلاة أن تقول: اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» .‏‏‏‏رواه أحمد وأبو داود والنسائي بسند قوي.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں ہر نماز کے اختتام کے بعد ان کلمات کو کبھی فراموش نہ کرنا «اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» اے اللہ! مجھے اپنے ذکر، شکر اور حسن عبادت کی توفیق سے نواز۔ اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں، تیرا شکر ادا کر سکوں اور عمدہ و بہتر طریقے سے تیری عبادت کر سکوں۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
हज़रत मआज़ बिन जबल रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने मुझ से कहा ’’ ऐ मआज़ ! मैं तुम्हें वसीयत करता हूँ हर नमाज़ के बाद इन शब्दों को कभी न भूलना « اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك » ऐ अल्लाह ! मुझे तेरी अपनी याद, शुक्र और अच्छी इबादत की तौफ़ीक़ दे। ऐ अल्लाह ! मेरी सहायता कर कि मैं तुझे याद करूँ, तेरा शुक्र कर सकूं और अच्छे तरीक़े से तेरी इबादत कर सकूं।”
इसे अहमद, अबू दाऊद और निसाई ने मज़बूत सनद के साथ रिवायत किया है।

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، اصلاة، باب في الاستغفار، حديث:1522، والنسائي، السهو، حديث:1303، وأحمد:5 /245.»

Narrated Mu'adh bin Jabal (RA) Allah's Messenger (ﷺ) told me, "O Mu'adh, I will give you some advice - Never leave the recitation of this supplication after every prayer: 'O Allah, help me to remember You, thank You, and worship You perfectly.'" [Ahmad, Abu Dawud and an-Nasa'i reported it through a strong chain of narrators].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح

   سنن أبي داود1522معاذ بن جبلإني لأحبك والله إني لأحبك لا تدعن في دبر كل صلاة تقول اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك
   بلوغ المرام257معاذ بن جبل أوصيك يا معاذ : لا تدعن دبر كل صلاة أن تقول : اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ نديم ظهير حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 1522  
´ہر نماز کے بعد ایک دعا`
«... يَا مُعَاذُ لَا تَدَعَنَّ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ تَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ ...»
۔۔۔ اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: «اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ» اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔۔۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر: 1522]

فوائد: بعض روایات میں «اللَّهُمَّ» کے بجائے «رَبِ» کے الفاظ ہیں۔ «والله اعلم»
❀ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذتین ( «قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس») پڑھا کروں۔ [سنن ابي داؤد: 1523 و اسناده حسن]
مذکورہ بالا احادیث سے نماز کے بعد اذکار کی اہمیت و فضیلت واضح ہو رہی ہے، لہٰذا ہمیں نماز کے بعد تمام مسنون اذکار یاد کر کے ان پر عمل پیرا ہونا چاہئے جو کہ آہستہ آہستہ عام مسلمانوں بھلا رہے ہیں۔ جونہی امام سلام پھیرتا ہے اذکار کو نظرانداز کر کے اپنی اپنی مصروفیات میں مگن ہو جاتے ہیں یا گھر کی راہ لیتے ہیں اور بعض الناس تو ایسے ہیں کہ انہیں صحیح احادیث سے ثابت شدہ مسنون اذکار تو یاد ہی نہیں ہوتے اور نہ اس کی طرف توجہ دیتے ہیں لیکن من گھڑت ذکر کی ضربیں خوب لگا لیتے ہیں «أعاذنا الله منهم» یاد رہے عمل صرف وہی اللہ کے ہاں مقبول ہوتا ہے جو قرآن و سنت سے ثابت ہو۔
   ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24، حدیث\صفحہ نمبر: 6   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 257  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں ہر نماز کے اختتام کے بعد ان کلمات کو کبھی فراموش نہ کرنا «اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» اے اللہ! مجھے اپنے ذکر، شکر اور حسن عبادت کی توفیق سے نواز۔ اے اللہ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں، تیرا شکر ادا کر سکوں اور عمدہ و بہتر طریقے سے تیری عبادت کر سکوں۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے قوی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 257»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، اصلاة، باب في الاستغفار، حديث:1522، والنسائي، السهو، حديث:1303، وأحمد:5 /245.»
تشریح:
1. «لَا تَدَعَنَّ» اس پر مدلول ہے کہ اس دعا کو فرض نماز کے بعد نظر انداز کرنا اور ترک کر دینا مناسب نہیں‘ اس لیے کہ نہی اصل تو تحریم کا فائدہ دیتی ہے۔
2. اس دعا کے علاوہ کتب احادیث‘ مثلاً: مسلم‘ ابوداود‘ نسائی‘ احمد اور ترمذی وغیرہ میں اور بھی بہت سی دعائیں آپ سے ثابت ہیں۔
حتی الوسع زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ سنت پر عمل بھی ہو اور اس کی اشاعت و ترویج بھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 257   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1522  
´توبہ و استغفار کا بیان۔`
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: اے معاذ! قسم اللہ کی، میں تم سے محبت کرتا ہوں، قسم اللہ کی میں تم سے محبت کرتا ہوں، پھر فرمایا: اے معاذ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں: ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا: «اللهم أعني على ذكرك وشكرك وحسن عبادتك» اے اللہ! اپنے ذکر، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما۔‏‏‏‏ معاذ رضی اللہ عنہ نے صنابحی کو اور صنابحی نے ابوعبدالرحمٰن کو اس کی وصیت کی۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1522]
1522. اردو حاشیہ:
➊ کیا مرتبہ بلند ہے۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کہ رسول اللہ ﷺ قسم اُٹھا کر فرماتے ہیں۔ مجھے تم سے محبت ہے۔ رضي اللہ عنه و أرضاہ چنانچہ ہم بھی یہی کہتے ہیں۔ قسم اللہ کی! ہمیں معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور تمام صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین سے محبت ہے۔
➋ اعمال خیر کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔ چنانچہ چاہیے۔ کہ مذکورہ دعا کو اپنا ورد اور معمول بنا لیا جائے۔
➌ بعض روایات میں صراحت ہے۔ کہ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے شاگرد صنابحی کو جب یہ حدیث سنائی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اور اللہ کی قسم اُٹھا کرکے مجھے تم سے محبت ہے یہ حدیث سنائی۔ جس طرح رسول اللہ ﷺنے قسم اُٹھائی تھی۔ اسی طرح جناب صنابحی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی ہاتھ پکڑ کر اور قسم اُٹھا کر کہ مجھے تم سے محبت ہے اپنے شاگرد کو یہ حدیث سنائی۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 1522   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.