الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر
مسند الحميدي
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات
حدیث نمبر: 1165
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
1165 - حدثنا الحميدي قال: ثنا سفيان، قال: ثنا ابو الزناد، عن الاعرج، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلي الله عليه وسلم:" إن في الجنة شجرة، يسير الراكب في ظلها مائة عام لا يقطعها، فاقرءوا إن شئتم: ﴿ وظل ممدود﴾"1165 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً، يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ عَامِ لَا يَقْطَعُهَا، فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ: ﴿ وَظِلٍّ مَمْدُودٍ﴾"
1165- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جنت میں ایک درخت ہے، جس کے سائے میں ایک سوار ایک سوسال تک بھی چلتا رہے گا، تو بھی اسے پار نہیں کرسکے گا، اگر تم چاہو، تو یہ آیت تلاوت کرلو۔ «وَظِلٍّ مَمْدُودٍ» ‏‏‏‏(56-الواقعة:30) اور پھیلے ہوئے سائے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2793، 3252، 4881، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2826، 2826، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6158، 7411، 7412، 7417، 7418، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 3189، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11019، 11500، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2523، 3013، 3292، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2862، 2880، 2881، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4335، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7614، 8283، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5853، 6316»

   صحيح البخاري4881عبد الرحمن بن صخرفي الجنة شجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام لا يقطعها واقرءوا إن شئتم وظل ممدود
   صحيح البخاري3253عبد الرحمن بن صخرفي الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة سنة واقرءوا إن شئتم وظل ممدود
   صحيح مسلم7138عبد الرحمن بن صخرفي الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة سنة
   جامع الترمذي2523عبد الرحمن بن صخرفي الجنة لشجرة يسير الراكب في ظلها مائة سنة
   سنن ابن ماجه4335عبد الرحمن بن صخرفي الجنة شجرة يسير الراكب في ظلها مائة سنة لا يقطعها واقرءوا إن شئتم وظل ممدود وماء مسكوب
   صحيفة همام بن منبه5عبد الرحمن بن صخرفي الجنة شجرة يسير الراكب في ظلها مائة عام لا يقطعها
   مسندالحميدي1165عبد الرحمن بن صخر
   مسندالحميدي1214عبد الرحمن بن صخر

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1165  
1165- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جنت میں ایک درخت ہے، جس کے سائے میں ایک سوار ایک سوسال تک بھی چلتا رہے گا، تو بھی اسے پار نہیں کرسکے گا، اگر تم چاہو، تو یہ آیت تلاوت کرلو۔ «وَظِلٍّ مَمْدُودٍ» ‏‏‏‏(56-الواقعة:30) اور پھیلے ہوئے سائے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1165]
فائدہ:
اس حدیث میں جنت کے ایک درخت کا ذکر ہے کہ سو سال سوار چلتا رہے تو اس کا سایہ ختم نہیں ہوگا، یہ تو صرف ایک درخت ہے، اللہ نے تو جنت میں اس سے بھی بڑی بڑی نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، دنیا کی نعمتوں کے بارے میں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم ان کو شمار نہیں کر سکتے، تو جنت کی نعمتوں کو انسان کیسے شمار کر سکتا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث\صفحہ نمبر: 1163   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.