الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
The Book of Musaqah
22. بَابُ جَوَازِ اقْتِرَاضِ الْحَيَوَانِ وَاسْتِحْبَابِ تَوْفِيَتِهِ خَيْرا مِّمَّا عَلَيْهِ
22. باب: جانوروں کا قرض لینا درست ہے اور اس سے بہتر دینا مستحب ہے۔
حدیث نمبر: 4108
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو الطاهر احمد بن عمرو بن سرح ، اخبرنا ابن وهب ، عن مالك بن انس ، عن زيد بن اسلم ، عن عطاء بن يسار ، عن ابي رافع " ان رسول الله صلى الله عليه وسلم استسلف من رجل بكرا، فقدمت عليه إبل من إبل الصدقة، فامر ابا رافع ان يقضي الرجل بكره فرجع إليه ابو رافع، فقال: لم اجد فيها إلا خيارا رباعيا، فقال: اعطه إياه إن خيار الناس احسنهم قضاء "،حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا، فَقَدِمَتْ عَلَيْهِ إِبِلٌ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَأَمَرَ أَبَا رَافِعٍ أَنْ يَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَهُ فَرَجَعَ إِلَيْهِ أَبُو رَافِعٍ، فَقَالَ: لَمْ أَجِدْ فِيهَا إِلَّا خِيَارًا رَبَاعِيًا، فَقَالَ: أَعْطِهِ إِيَّاهُ إِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً "،
امام مالک بن انس نے زید بن اسلم سے، انہوں نے عطاء بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے بعد میں ادائیگی (سلف) کے عوض ایک نو عمر اونٹ لیا، آپ کے پاس زکاۃ کے اونٹ آئے تو آپ نے حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ اس آدمی کو اس کے نو عمر اونٹ کی ادائیگی کر دیں۔ حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ لوٹ کر آپ کے پاس آئے اور عرض کی: میں نے تو (آئے ہوئے) ان اونٹوں میں ساتویں سال کا بہت اچھا اونٹ ہی پایا ہے۔ تو آپ نے فرمایا: "اسے وہی دے دو، لوگوں میں سے بہترین وہ ہے جو ادا کرنے میں بہترین ہو۔"
حضرت ابو رافع رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے جوان اونٹ قرض لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقہ کے اونٹ آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے ابو رافع رضی اللہ تعالی عنہ کو حکم دیا کہ اس آدمی کو اس کے (جوان اونٹ کے عوض) جوان اونٹ دے دو، تو ابو رافع رضی اللہ تعالی عنہ نے واپس آ کر آپصلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ مجھے ان اونٹوں میں اس سے بہتر ساتویں سال کا اونٹ ہی ملتا ہے، تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے وہی دے دو، کیونکہ بہترین لوگ وہی ہیں، جو قرض بہتر انداز میں ادا کرتے ہیں۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1600
   صحيح مسلم4108أسلماستسلف من رجل بكرا فقدمت عليه إبل من إبل الصدقة فأمر أبا رافع أن يقضي الرجل بكره فرجع إليه أبو رافع فقال لم أجد فيها إلا خيارا رباعيا فقال أعطه إياه خيار الناس أحسنهم قضاء
   جامع الترمذي1318أسلمخيار الناس أحسنهم قضاء
   سنن أبي داود3346أسلمخيار الناس أحسنهم قضاء
   سنن ابن ماجه2285أسلماستسلف من رجل بكرا وقال إذا جاءت إبل الصدقة قضيناك فلما قدمت قال يا أبا رافع اقض هذا الرجل بكره فلم أجد إلا رباعيا فصاعدا فأخبرت النبي فقال أعطه خير الناس أحسنهم قضاء
   سنن النسائى الصغرى4621أسلمخير المسلمين أحسنهم قضاء
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم524أسلماعطه إياه، فإن خيار الناس احسنهم قضاء

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 524  
´ کسی کوتاہی کے بغیر قرض ادا کرنے والے کی فضیلت`
«. . . عن عطاء بن يسار عن ابى رافع مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: استسلف رسول الله صلى الله عليه وسلم بكرا، فجاءته إبل الصدقة قال ابو رافع: فامرني رسول الله صلى الله عليه وسلم ان اقضي الرجل بكره، فقلت: لم اجد فى الإبل إلا جملا خيارا رباعيا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اعطه إياه، فإن خيار الناس احسنهم قضاء . . .»
. . . سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ مولٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ قرض لیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صدقے کے اونٹ آئے، تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں اس شخص کا قرض ادا کر دوں جس سے چھوٹا اونٹ لیا تھا۔ میں نے کہا: میں تو اونٹوں میں چھ سال کے بہترین اونٹوں کے سوا کچھ بھی نہیں پاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی میں سے اسے دے دو، کیونکہ لوگوں میں بہتریں وہ انسان ہیں جو قرض ادا کرنے میں سب سے اچھے ہیں . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 524]

تخریج الحدیث: [وأخرجه مسلم 1600، من حديث ما لك به]
تفقه:
➊ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مساکین کو دینے کے لئے اونٹ قرض لئے تھے جن میں سے چھوٹا اونٹ بھی تھا پھر یہ قرضہ صدقے والے اونٹوں سے ادا کردیا۔ معلوم ہوا کہ خرید و فروخت علیحدہ چیز ہے اور قرض لینا علیحدہ ہے۔
➋ اکثر علماء کے نزدیک صدقہ زکٰوہ اپنے وقت سے پہلے ادا کر دینا جائز ہے۔ [التمهيد 59/4]
➌ حیوانوں کی خرید وفروخت نقد ہو یا قرض، دونوں طرح جائز ہے۔
➍ اگر کوئی شخص کسی آدمی سے بغیر کسی شرط کے قرض لے اور بعد میں قرض ادا کرے اور اس کے ساتھ اپنی خوشی سے کچھ زیادہ تحفتاً دے دے تو جائز ہے۔ اگر قرض لیتے وقت کوئی ایسی شرط لگائی جائے کہ ضرور اضافہ دینا ہے تو یہ سُود (ربا) ہے جو کہ حرام ہے۔ دیکھئے [التمهيد 68/4]
● سیدنا ابوعبدالرحمن عبدالله بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے کچھ دراہم قرض لئے۔ بعد میں انہوں نے یہ قرض اسے اچھے دراہم دے کر ادا کیا تو اس شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے آپ کو جو دراہم قرض دیئے تھے، یہ ان سے اچھے ہیں۔ تو عبداللہ بن عمر نے فرمایا: مجھے پتا ہے لیکن میرا دل اس پر خوش ہے۔ [الموطأ 681/2 ح 1423، وسنه صحيح]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث\صفحہ نمبر: 172   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2285  
´حیوانات میں بیع سلم کا بیان۔`
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے ایک جوان اونٹ کی بیع سلم کی یعنی اسے قرض کے طور پر لیا، اور فرمایا: جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے تو ہم تمہارا اونٹ کا قرض ادا کر دیں گے، چنانچہ جب صدقہ کے اونٹ آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابورافع! اس کے اونٹ کا قرض ادا کر دو، ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ڈھونڈا تو مجھے ویسا اونٹ نہیں ملا، سوائے ایک ایسے اونٹ کے جس نے اپنے سامنے کے چاروں دانت گرا رکھے تھے، جو اس کے اونٹ سے بہتر تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وس۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2285]
اردو حاشہ:
فوائد  و مسائل:

(1)
ادھار خرید وفروخت جائز ہے۔

(2)
رباعی سے مراد وہ اونٹ ہے جس کے دودھ کے چار وانت ٹوٹ چکے ہوں اس کی عمر سات سال ہوتی ہے۔

(3)
جانور جس قسم کا لیا ہو، اس سے بہتر واپس کرنا جائز ہے بشرطیکہ پہلے سے یہ شرط طے نہ ہوئی ہو بلکہ ادا کرنے والا اپنی خوشی سے ادا کرے، دوسرے کی طرف سے مطالبہ نہ ہو۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 2285   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1318  
´اونٹ یا کوئی اور جانور قرض لینے کا بیان۔`
ابورافع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جوان اونٹ قرض لیا، پھر آپ کے پاس صدقے کا اونٹ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس آدمی کا اونٹ ادا کر دوں، میں نے آپ سے عرض کیا: مجھے چار دانتوں والے ایک عمدہ اونٹ کے علاوہ کوئی اور اونٹ نہیں مل رہا ہے، تو آپ نے فرمایا: اسے اسی کو دے دو، کیونکہ لوگوں میں سب سے اچھے وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1318]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقروض اگرخود بخود اپنی رضامندی سے ادائیگی قرض کے وقت واجب الادا قرض سے مقدارمیں زیادہ یا بہتراورعمدہ ادا کرے تو یہ جائزہے،
اوراگرقرض خواہ قرض دیتے وقت یہ شرط کرلے تو یہ سود ہوگا جو بہرصورت حرام ہے۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 1318   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4108  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
بكر:
نوجوان اونٹ۔
(2)
رباعي:
جو چھ سال کا ہو چکا ہو اور ساتویں میں داخل ہو۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرورت کے تحت حیوان قرض لینا جائز ہے،
ائمہ ثلاثہ امام مالک،
امام شافعی اور امام احمد رحمہم اللہ اور جمہور فقہاء کا یہی موقف ہے،
لیکن احناف کے نزدیک کسی قسم کا حیوان قرض لینا کہ ہم اس قسم کا حیوان دے دیں گے،
جائز نہیں ہے،
کیونکہ حیوان ان کے نزدیک مثلی چیزوں میں داخل نہیں ہے،
کہ اس کی مثل (اس جیسی چیز)
ادا کی جا سکے،
بلکہ ان چیزوں میں سے ہے جن کی قیمت ادا کرنی ہوتی ہے،
اور ان صریح احادیث کی وہ تأویل کرتے ہیں،
جو درست سوچ نہیں ہے،
کیونکہ بلا دلیل کسی حدیث کو منسوخ قرار دینا،
یا اس میں تخصیص پیدا کرنا،
یا اس کے مقابلہ میں صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال پیش کرنا پسندیدہ روش نہیں ہے،
تأویل احادیث کی بجائے،
صحابہ کے اقوال میں کی جائے گی،
نیز اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ قرض چکاتے وقت،
اپنی طرف سے،
اپنی مرضی سے،
بلا شرط،
بہتر چیز یا زائد چیز دینا،
اخلاق حسنہ میں داخل ہے اور پسندیدہ طرز عمل ہے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4108   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.