صحيح مسلم: کتب/ابواب
احادیث
رواۃ الحدیث
سوانح حیات امام مسلم رحمہ اللہ تاثرات و تجاویز
الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم
سیرابی اور نگہداشت کے عوض پھل وغیرہ میں حصہ داری اور زمین دے کر بٹائی پر کاشت کرانا
The Book of Musaqah
22. بَابُ جَوَازِ اقْتِرَاضِ الْحَيَوَانِ وَاسْتِحْبَابِ تَوْفِيَتِهِ خَيْرا مِّمَّا عَلَيْهِ
22. باب: جانوروں کا قرض لینا درست ہے اور اس سے بہتر دینا مستحب ہے۔
Chapter: It is permissible to lend animals and it is recommended to pay in full, giving something better than that which ts owed
علی بن صالح نے سلمہ بن کہیل سے، انہوں نے ابوسلمہ سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نو عمر اونٹ ادھار لیا تو آپ نے اس سے بہتر جوان اونٹ دیا اور فرمایا: "تم میں سے بہترین وہ ہے جو ادئیگی میں بہترین ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کم عمر جانور قرض لیا اور اس سے بڑی عمر کا دیا، اور فرمایا: ” تم میں سے بہترین لوگ وہی ہیں، جو قرض ادا کرنے میں بہترین ہیں۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 1601
● صحيح البخاري 2606 عبد الرحمن بن صخر لصاحب الحق مقالا وقال اشتروا له سنا فأعطوها إياه فقالوا إنا لا نجد سنا إلا سنا هي أفضل من سنه قال فاشتروها فأعطوها إياه من خيركم أحسنكم قضاء ● صحيح البخاري 2609 عبد الرحمن بن صخر أفضلكم أحسنكم قضاء ● صحيح البخاري 2390 عبد الرحمن بن صخر خيركم أحسنكم قضاء ● صحيح البخاري 2393 عبد الرحمن بن صخر خياركم أحسنكم قضاء ● صحيح البخاري 2392 عبد الرحمن بن صخر خيار الناس أحسنهم قضاء ● صحيح البخاري 2306 عبد الرحمن بن صخر خيركم أحسنكم قضاء ● صحيح البخاري 2305 عبد الرحمن بن صخر خياركم أحسنكم قضاء ● صحيح مسلم 4111 عبد الرحمن بن صخر خياركم محاسنكم قضاء ● صحيح مسلم 4110 عبد الرحمن بن صخر لصاحب الحق مقالا فقال لهم اشتروا له سنا فأعطوه إياه فقالوا إنا لا نجد إلا سنا هو خير من سنه قال فاشتروه فأعطوه إياه من خيركم أو خيركم أحسنكم قضاء ● صحيح مسلم 4112 عبد الرحمن بن صخر خيركم أحسنكم قضاء ● جامع الترمذي 1317 عبد الرحمن بن صخر لصاحب الحق مقالا ثم قال اشتروا له بعيرا فأعطوه إياه فطلبوه فلم يجدوا إلا سنا أفضل من سنه فقال اشتروه فأعطوه إياه خيركم أحسنكم قضاء ● جامع الترمذي 1316 عبد الرحمن بن صخر خياركم أحاسنكم قضاء ● سنن النسائى الصغرى 4697 عبد الرحمن بن صخر خياركم أحسنكم قضاء ● سنن النسائى الصغرى 4622 عبد الرحمن بن صخر خياركم أحسنكم قضاء ● سنن ابن ماجه 2423 عبد الرحمن بن صخر خيركم أحاسنكم قضاء
تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4111
1
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: محاسن: محسن یا أحسن کی جمع ہے، جس کو عام طور پر احاسن ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4111