ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر جہنم میں اتنا بھاری بھر کم ہو گا کہ اس کا دانت احد پہاڑ سے بڑا ہو جائے گا، اور اس کا باقی بدن دانت سے اتنا ہی بڑا ہو گا جتنا تمہارا بدن دانت سے بڑا ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4240، ومصباح الزجاجة: 1545) (ضعیف)» (عطیہ العوفی اور محمد بن عبد الرحمن بن أبی لیلیٰ ضعیف ہیں، لیکن پہلا ٹکڑا ثابت ہے، «وفضيلة جسده» الخ ثابت نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف بهذا التمام وصحيح دون قوله وفضيلة
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف ابن أبي ليلى وعطية العوفي: ضعيفان (تقدما:117، 576) ولأصل الحديث شواهد عند مسلم:2408 وأحمد:367/4) وغيرهما بغيرهما هذا المتن۔