🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
950. حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21373 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 21373، 21467
الفتح الربانی: 11916
صحیح ابن حبان: 6670، 6671
المستدرک علی الصحیحین: 5559
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15829
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6921
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21373
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْأَشْتَرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ ذَرٍّ، قَالَتْ: لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا ذَرٍّ الْوَفَاةُ، قَالَتْ: بَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: وَمَا لِي لَا أَبْكِي وَأَنْتَ تَمُوتُ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ وَلَا يَدَ لِي بِدَفْنِكَ، وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُكَ فَأُكَفِّنَكَ فِيهِ، قَالَ: فَلَا تَبْكِي وَأَبْشِرِي، فإني سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لَا يَمُوتُ بَيْنَ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ وَلَدَانِ، أَوْ ثَلَاثَةٌ فَيَصْبِرَانِ وَيَحْتَسِبَانِ فَيَرِدَانِ النَّارَ أَبَدًا"، وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ" وَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفَرِ أَحَدٌ إِلَّا وَقَدْ مَاتَ فِي قَرْيَةٍ أَوْ جَمَاعَةٍ، وَإِنِّي أَنَا الَّذِي أَمُوتُ بِفَلَاةٍ، وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ .
حضرت ام ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں رونے لگی انہوں نے پوچھا کہ کیوں روتی ہو؟ میں نے کہا روؤں کیوں نہ؟ جبکہ آپ ایک جنگل میں اس طرح جان دے رہے ہیں کہ میرے پاس آپ کو دفن کرنے کا بھی کوئی سبب نہیں ہے اور نہ ہی اتنا کپڑا ہے جس میں آپ کو کفن دے سکوں، انہوں نے فرمایا تم مت رو اور خوشخبری سنو کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جن دو مسلمان میاں بیوی کے دو یا تین بچے فوت ہوجائیں اور وہ ثواب کی نیت سے اپنے بچوں کی وفات پر صبر کریں تو وہ جہنم کی آگ کبھی نہیں دیکھیں گے۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے ایک آدمی ضرور کسی جنگل میں فوت ہوگا جس کے پاس مؤمنین کی ایک جماعت حاضر ہوگی اب ان لوگوں میں سے تو ہر ایک کا انتقال کسی نہ کسی شہر یا جماعت میں ہوا ہے اور میں ہی وہ آدمی ہوں جو جنگل میں فوت ہو رہا ہے واللہ نہ میں جھوٹ بول رہا ہوں اور نہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21373]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21467
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ يَعْنِي ابْنَ الْأَشْتَرِ ، أَنَّ أَبَا ذَرٍّ حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ فَبَكَتْ امْرَأَتُهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: أَبْكِي، أَنَّهُ لَا يَدَ لِي بِنَفْسِكَ، وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُكَ كَفَنًا، فَقَالَ: لَا تَبْكِي، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا عِنْدَهُ فِي نَفَرٍ، يَقُولُ: " لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ، يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ"، قَالَ: فَكُلُّ مَنْ كَانَ مَعِي فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَاتَ فِي جَمَاعَةٍ وَفُرْقَةٍ، فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرِي، وَقَدْ أَصْبَحْتُ بِالْفَلَاةِ أَمُوتُ، فَرَاقِبِي الطَّرِيقَ فَإِنَّكِ سَوْفَ تَرَيْنَ مَا أَقُولُ، فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، قَالَتْ: وَأَنَّى ذَلِكَ وَقَدْ انْقَطَعَ الْحَاجُّ؟ قَالَ: رَاقِبِي الطَّرِيقَ، قَالَ: فَبَيْنَا هِيَ كَذَلِكَ إِذَا هِيَ بِالْقَوْمِ تَخُدُّ بِهِمْ رَوَاحِلُهُمْ كَأَنَّهُمْ الرَّخَمُ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهَا فَقَالُوا: مَا لَكِ؟ قَالَتْ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُكَفِّنُونَهُ وَتُؤْجَرُونَ فِيهِ! قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَتْ: أَبُو ذَرٍّ، فَفَدَوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَوَضَعُوا سِيَاطَهُمْ فِي نُحُورِهَا يَبْتَدِرُونَهُ، فَقَالَ: أَبْشِرُوا، أَنْتُمْ النَّفَرُ الَّذِينَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكُمْ مَا قَالَ، أَبْشِرُوا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنَ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ هَلَكَ بَيْنَهُمَا وَلَدَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ فَاحْتَسَبَا وَصَبَرَا فَيَرَيَانِ النَّارَ أَبَدًا" ثُمَّ قَدْ أَصْبَحْتُ الْيَوْمَ حَيْثُ تَرَوْنَ وَلَوْ أَنَّ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِي يَسَعُنِي، لَمْ أُكَفَّنْ إِلَّا فِيهِ، فَأَنْشُدُكُمْ اللَّهَ أَنْ لَا يُكَفِّنَنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ أَمِيرًا أَوْ عَرِيفًا أَوْ بَرِيدًا، فَكُلُّ الْقَوْمِ كَانَ قَدْ نَالَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ مَعَ الْقَوْمِ، قَالَ: أَنَا صَاحِبُكَ، ثَوْبَانِ فِي عَيْبَتِي مِنْ غَزْلِ أُمِّي، وَأَحِدُ ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ اللَّذَيْنِ عَلَيَّ، قَالَ: أَنْتَ صَاحِبِي فَكَفِّنِّي" .
حضرت ام ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں رونے لگی انہوں نے پوچھا کہ کیوں روتی ہو؟ میں نے کہا روؤں کیوں نہ؟ جبکہ آپ ایک جنگل میں اس طرح جان دے رہے ہیں کہ میرے پاس آپ کو دفن کرنے کا بھی کوئی سبب نہیں ہے اور نہ ہی اتنا کپڑا ہے جس میں آپ کو کفن دے سکوں، انہوں نے فرمایا تم مت رو اور خوشخبری سنو کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو آدمی دو یا تین مسلمان بچوں کے درمیان فوت ہوتا ہے اور وہ ثواب کی نیت سے اپنے بچوں کی وفات پر صبر کرتا ہے تو وہ جہنم کی آگ کبھی نہیں دیکھے گا۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے ایک آدمی ضرور کسی جنگل میں فوت ہوگا جس کے پاس مؤمنین کی ایک جماعت حاضر ہوگی اب ان لوگوں میں سے تو ہر ایک کا انتقال کسی نہ کسی شہر یا جماعت میں ہوا ہے اور میں ہی وہ آدمی ہوں جو جنگل میں فوت ہو رہا ہے واللہ نہ میں جھوٹ بول رہا ہوں اور نہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا ہے۔ ان کی بیوی نے کہا کہ اب تو حجاج کرام بھی واپس چلے گئے اب کون آئے گا؟ انہوں نے فرمایا تم راستے کا خیال رکھو ابھی وہ یہ گفتگو کر رہی تھیں کہ انہیں کچھ لوگ نظر آئے جو اپنی سواریوں کو سرپٹ دوڑاتے ہوئے چلے آرہے تھے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے گدھ تیزی سے آتے ہیں وہ لوگ اس کے قریب پہنچ کر رک گئے اور اس سے پوچھا کہ تمہارا کیا مسئلہ ہے؟ (جو یوں راستے میں کھڑی ہو) اس نے بتایا کہ یہاں ایک مسلمان آدمی ہے اس کے کفن دفن کا انتطام کردو تمہیں اس کا بڑا ثواب ملے گا انہوں نے پوچھا وہ کون ہے؟ اس نے بتایا کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ ہیں انہوں نے اپنے ماں باپ کو ان پر قربان کیا اپنے کوڑے جانوروں کے سینوں پر رکھے اور تیزی سے چلے۔ وہاں پہنچے تو حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہیں خوشخبری ہو کہ تم ہی وہ لوگ ہو جن کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا خوشخبری ہو کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جن دو مسلمان مرد و عورت کے دو یا تین بچے فوت ہوجائیں اور وہ دونوں اس پر ثواب کی نیت سے صبر کریں تو وہ جہنم کو کبھی نہیں دیکھیں گے اب آج جو میری حالت ہے وہ تمہارے سامنے ہے اگر میرے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا ایسا مل جائے جو مجھے پورا آجائے تو مجھے اسی میں کفن دیا جائے اور میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر کہتا ہوں کہ مجھے تم سے کوئی ایسا آدمی کفن نہ دے جو امیر ہو، یا چوہدری ہو، یا ڈا کیا ہو، اب ان لوگوں میں سے ہر ایک میں ان میں سے کوئی نہ کوئی چیز ضرور پائی جاتی تھی صرف ایک انصاری نوجوان تھا جو لوگوں کے ساتھ آیا ہوا تھا اس نے کہا کہ میں آپ کو کفن دوں گا میرے پاس دو کپڑے ہیں جو میری والدہ نے بنے تھے ان میں سے ایک میرے جسم پر بھی ہے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم ہی میرے ساتھی ہو لہٰذا تم ہی مجھے کفن دینا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21467]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد منطقع، إبراهيم بن الأشتر لم يسمع من أبى ذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11916
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ يَعْنِي ابْنَ الْأَشْتَرِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ، حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ فَبَكَتِ امْرَأَتُهُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: أَبْكِي لَا يَدَ لِي بِنَفْسِكَ وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُكَ كَفَنًا، فَقَالَ: لَا تَبْكِي فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا عِنْدَهُ فِي نَفَرٍ يَقُولُ: ”لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ، يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ.“ قَالَ: فَكُلُّ مَنْ كَانَ مَعِي فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَاتَ فِي جَمَاعَةٍ وَفُرْقَةٍ فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرِي، وَقَدْ أَصْبَحْتُ بِالْفَلَاةِ أَمُوتُ فَارَاقِبِي الطَّرِيقَ فَإِنَّكِ سَوْفَ تَرَيْنَ مَا أَقُولُ، فَإِنِّي وَاللَّهِ! مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، قَالَتْ: وَأَنَّى ذَلِكَ وَقَدِ انْقَطَعَ الْحَاجُّ؟، قَالَ رَاقِبِي الطَّرِيقَ، قَالَ: فَبَيْنَا هِيَ كَذَلِكَ إِذَا هِيَ بِالْقَوْمِ تَخْدِيهِمْ رَوَاحِلُهُمْ كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهَا، فَقَالُوا: مَا لَكِ؟ قَالَتْ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُكَفِّنُونَهُ وَتُؤْجَرُونَ فِيهِ، قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَتْ: أَبُو ذَرٍّ، فَفَدَوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ وَوَضَعُوا سِيَاطَهُمْ فِي نُحُورِهَا يَبْتَدِرُونَهُ، فَقَالَ: أَبْشِرُوا أَنْتُمُ النَّفَرُ الَّذِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِيكُمْ مَا قَالَ، أَبْشِرُوا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَا مِنِ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ هَلَكَ بَيْنَهُمَا وَلَدَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ فَاحْتَسَبَا وَصَبَرَا فَيَرَيَانِ النَّارَ أَبَدًا.“ ثُمَّ قَدْ أَصْبَحْتُ الْيَوْمَ حَيْثُ تَرَوْنَ، وَلَوْ أَنَّ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِي يَسَعُنِي لَمْ أُكَفَّنْ إِلَّا فِيهِ، فَأَنْشُدُكُمُ اللَّهَ أَنْ لَا يُكَفِّنَنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ أَمِيرًا أَوْ عَرِيفًا أَوْ بَرِيدًا، فَكُلُّ الْقَوْمِ كَانَ قَدْ نَالَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ مَعَ الْقَوْمِ، قَالَ: أَنَا صَاحِبُكَ ثَوْبَانِ فِي عَيْبَتِي مِنْ غَزْلِ أُمِّي وَأَجِدُ ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ الَّذَيْنِ عَلَيَّ، قَالَ: أَنْتَ صَاحِبِي فَكَفِّنِّي.
ابراہیم بن الاشتر سے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ ربذہ میں تھے، ان کی وفات کا وقت آیا تو ان کی اہلیہ رونے لگیں۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آپ کیوں روتی ہیں؟ وہ بولیں: میں اس لیے رو رہی ہوں کہ میں اکیلی آپ کی تدفین کیسے کروں گی؟ اور میرے پاس تو آپ کے کفن کے لیے کافی کپڑا تک بھی نہیں ہے۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مت روؤ۔ میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا تھا، اس وقت میں صحابہ کی ایک جماعت کے ساتھ ان کی خدمت میں حاضر تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ تم میں سے ایک آدمی کو جنگل میں موت آئے گی، اس کے پاس اہل ایمان کی ایک جماعت پہنچ جائے گی، اس وقت میرے ساتھ جتنے بھی لوگ وہاں موجود تھے، وہ سب اس حال میں فوت ہوئے کہ ان کے اردگرد لوگوں کی جماعتیں موجود تھیں یا ان کی وفات کسی آبادی میں ہوئی، ان لوگوں میں سے صرف میں ہی باقی بچا ہوں اور اب میں جنگل (ویرانے) میں مر رہا ہوں، تم راستے پر نظر رکھو، میں تم سے جو کچھ کہہ رہا ہوں، تم عنقریب یہ سب کچھ دیکھ لو گی، اللہ کی قسم نہ تو میں غلط بیانی کر رہا ہوں اور نہ بیان کرنے والے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلط بیانی کی ہے۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے حیران ہو کر کہا: ایسا کیونکر ہوگا۔ حجاج کرام حج سے فراغت کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہرحال تم راستے پر نظر رکھنا، وہ اسی کیفیت میں تھی کہ اس نے دور سے لوگوں کو آتے دیکھا، جن کی سواریاں ان کو تیزی سے لا رہی تھیں، دور سے یوں لگتا تھا گویا کہ وہ پرندوں کا جھنڈ ہے، لوگ آتے آتے سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا معاملہ ہے؟ وہ بولیں کہ ایک مسلمان آدمی ہے۔ آپ لوگ رک کر اس کی تکفین کریں، اللہ تمہیں اجر دے گا۔ انہوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ اس خاتون نے بتلایا کہ وہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو ان سب لوگوں نے سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہمارے ماں باپ آپ پر فدا ہوں اور انہوں نے اپنی لاٹھیاں سواریوں کی گردنوں میں لٹکا دیں اور بڑی پھرتی سے ان کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگوں کو بشارت ہو، تم ہی وہ لوگ ہو جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا، تمہیں مبارک ہو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا تھا کہ دو مسلمان (خاوند بیوی) جن کے دو یا تین (نابالغ) بچے وفات پا جائیں اور وہ دونوں ان بچوں کی وفات پر صبر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب کے امید وار ہوں تو وہ کبھی بھی جہنم کو نہیں دیکھیں گے اور آج تم میرا حال دیکھ رہے ہو، اگر میرے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا کافی ہو تو مجھے اسی میں کفن دیا جائے، میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ تم میں سے جو آدمی کسی قوم یاعلاقے کا امیر ہو یا اپنی قوم کا سردار ہو یا قوم کاقاصد ہو وہ مجھے کفن نہ پہنائے، وہ سب لوگ ان ذمہ داریوں کو ادا کر چکے تھے، البتہ ان میں صرف ایک انصاری لڑکا تھا۔ اس نے کہا: میں اس بارے میں آپ کی خدمت بجا لاؤں گا، میرے سامان میں دو کپڑے زائد ہیں،یہ دو کپڑے میری والدہ نے اپنے ہاتھوں سے کاتے ہیں اور میرے پاس اپنے استعمال کے لیےیہ دو کپڑے جو میرے زیب تن ہیں وہ کافی ہیں۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم ہی مجھے کفن دینا۔ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہ سے بھی یہ حدیث مختصراً مروی ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11916]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21467 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21799»

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6670
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ الأَشْتَرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ ذَرٍّ ، قَالَتْ: لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا ذَرٍّ الْوَفَاةُ بَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ فَقُلْتُ: مَالِي لا أَبْكِي وَأَنْتَ تَمُوتُ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ، وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُكَ كَفَنًا، قَالَ: فَلا تَبْكِي وَأَبْشِرِي، فإني سمعت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِنَفَرٍ أَنَا فِيهِمْ: " لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ، يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ" ، وَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفْرِ أَحَدٌ إِِلا وَقَدْ هَلَكَ فِي قَرْيَةِ جَمَاعَةٍ، وَأَنَا الَّذِي أَمُوتُ بِفَلاةٍ، وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلا كُذِبْتُ، فَأَبْصِرِي الطَّرِيقَ، قَالَتْ: وَأَنَّى وَقَدْ ذَهَبَ الْحَاجُّ وَانْقَطَعَتِ الطُّرُقُ، قَالَ: اذْهَبِي فَتَبَصَّرِي، قَالَتْ: فَكُنْتُ أَجِيءُ إِِلَى كَثِيبٍ فَأَتَبَصَّرُ، ثُمَّ أَرْجِعُ إِِلَيْهِ فَأُمَرِّضُهُ، فَبَيْنَمَا أَنَا كَذَلِكَ، إِِذَا أَنَا بِرِجَالٍ عَلَى رِحَالِهِمْ كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ، فَأَقْبَلُوا حَتَّى وَقَفُوا عَلَيَّ، وَقَالُوا: مَا لَكِ أَمَةَ اللَّهِ؟ قُلْتُ لَهُمُ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَمُوتُ، تُكَفِّنُونَهُ؟ قَالُوا: مَنْ هُوَ؟ فَقُلْتُ: أَبُو ذَرٍّ، قَالُوا: صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَفَدَّوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَأَسْرَعُوا إِِلَيْهِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَرَحَّبَ بِهِمْ، وَقَالَ: إِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِنَفَرٍ أَنَا فِيهِمْ:" لَيَمُوتَنَّ مِنْكُمْ رَجُلٌ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ، يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ"، وَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفْرِ أَحَدٌ إِِلا هَلَكَ فِي قَرْيَةٍ وَجَمَاعَةٍ، وَأَنَا الَّذِي أَمُوتُ بِفَلاةٍ، أَنْتُمْ تَسْمَعُونَ إِِنَّهُ لَوْ كَانَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُنِي كَفَنًَا لِي أَوْ لامْرَأَتِي، لَمْ أُكَفَّنْ إِِلا فِي ثَوْبٍ لِي أَوْ لَهَا، أَنْتُمْ تَسْمَعُونَ إِِنِّي أُشْهِدُكُمْ أَنْ يُكَفِّنَنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ أَمِيرًا أَوْ عَرِيفًا أَوْ بَرِيدًا أَوْ نَقِيبًا، فَلَيْسَ أَحَدٌ مِنَ الْقَوْمِ إِِلا قَارَفَ بَعْضَ ذَلِكَ إِِلا فَتًى مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا عَمِّ، أَنَا أُكَفِّنُكَ، لَمْ أُصِبْ مِمَّا ذَكَرْتَ شَيْئًا، أُكَفِّنُكَ فِي رِدَائِي هَذَا، وَفِي ثَوْبَيْنِ فِي عَيْبَتِي مِنْ غَزْلِ أُمِّي حَاكَتْهُمَا لِي، فَكَفَّنَهُ الأَنْصَارِيُّ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ شَهِدُوهُ مِنْهُمْ حُجْرُ بْنُ الأَدْبَرِ، وَمَالِكُ بْنُ الأَشْتَرِ فِي نَفَرٍ كُلُّهُمْ يَمَانٍ.
سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں رونے لگی، انہوں نے دریافت کیا: ”تم کیوں رو رہی ہو؟“ میں نے کہا: میں کیوں نہ روؤں؟ جبکہ آپ ایک ویرانے میں فوت ہونے لگے ہیں اور میرے پاس اتنا کپڑا نہیں ہے جو آپ کے کفن کے لیے کافی ہو، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نہ روؤ، تمہارے لیے خوشخبری ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ لوگوں سے یہ فرماتے ہوئے سنا، جن میں، میں بھی موجود تھا: ”تم لوگوں میں سے کسی ایک شخص کا انتقال ویرانے میں ہو گا لیکن اس کی نمازِ جنازہ میں اہل ایمان کا ایک گروہ شریک ہو گا۔““ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”ان لوگوں میں سے ہر ایک شخص کا انتقال آبادی میں ہوا، صرف میں ویرانے میں مرنے لگا ہوں۔ اللہ کی قسم! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، تم راستے کا جائزہ لیتی رہو۔“ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اب تو حاجی رخصت ہو چکے ہیں اور راستے منقطع ہو چکے ہیں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم جاؤ اور جا کر جائزہ لو۔“ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں ٹیلے کی طرف آئی، میں نے جائزہ لیا، پھر میں ان کے پاس واپس آئی اور ان کی تیمارداری کرنے لگی۔ ابھی میں ان کی تیمارداری کر رہی تھی کہ اسی دوران کچھ لوگ اپنی سواریوں پر سوار ہو کر وہاں آ گئے، یوں لگتا تھا جیسے وہ پرندے ہوں، وہ لوگ آئے اور میرے پاس آ کر ٹھہر گئے، انہوں نے دریافت کیا: اے اللہ کی کنیز! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ میں نے ان سے کہا: ایک مسلمان شخص فوت ہونے لگا ہے، کیا تم لوگ اسے کفن دو گے؟ ان لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا: سیدنا ابوذر، انہوں نے دریافت کیا: وہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ تو ان لوگوں نے یہ کہا: ہمارے ماں باپ ان پر قربان ہوں، پھر وہ تیزی سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور یہ بات بتائی: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ لوگوں سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، ان لوگوں میں، میں بھی موجود تھا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا انتقال ویرانے میں ہو گا لیکن اس کے جنازے میں اہل ایمان کا ایک گروہ شریک ہو گا۔““ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا:) ”ان تمام لوگوں میں سے ہر شخص کا انتقال کسی بستی میں یا لوگوں کے اجتماع میں ہوا، صرف میں ویرانے میں مرنے لگا ہوں۔ تم لوگ یہ بات سن لو کہ اگر میرے پاس اتنا کپڑا ہوا جو میرے کفن کے لیے کافی ہو یا میری بیوی کے پاس اتنا کپڑا ہوا تو مجھے صرف میرے یا میری بیوی کے کپڑے میں کفن دیا جائے۔ تم لوگ یہ بات سن لو کہ میں تم لوگوں کو گواہ بنا کر یہ بات کہہ رہا ہوں کہ تم میں سے وہ شخص مجھے کفن نہ دے جو امیر ہو یا عریف ہو یا برید ہو یا نقیب ہو (یعنی کسی نہ کسی عہدے یا مرتبے پر فائز ہو)۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) وہاں موجود لوگوں میں سے کوئی بھی شخص ایسا نہیں تھا جو کسی نہ کسی عہدے پر نہ رہا ہو، صرف ایک انصاری نوجوان تھا، اس نے کہا: ”اے چچا جان! میں آپ کو کفن دوں گا، آپ نے جن (عہدوں) کا ذکر کیا ہے ان میں سے کوئی چیز مجھے حاصل نہیں ہوئی، میں آپ کو اپنی اس چادر میں کفن دوں گا اور ان دو کپڑوں میں دوں گا جو میرے تھیلے میں ہیں جنہیں میری امی نے میرے لیے اپنے ہاتھوں سے کات کر دیا تھا۔“ تو اس انصاری نے ان لوگوں کی موجودگی میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو کفنایا، جو لوگ وہاں موجود تھے ان میں سیدنا حجر بن ادبر اور مالک بن اشتر شامل تھے، یہ تمام لوگ یمن سے تعلق رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6670]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6670، 6671، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5495، 5513، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21769، 21867، والبزار فى (مسنده) برقم: 4060» «رقم طبعة با وزير 6635»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «تيسير الانتفاع» / ترجمة أم ذر. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6671
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ الأَشْتَرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُمِّ ذَرٍّ ، قَالَتْ: ثُمَّ لَمَّا حَضَرَتْ أَبَا ذَرٍّ الْوَفَاةُ بَكَيْتُ، فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ فَقُلْتُ: وَمَا لِيَ لا أَبْكِي وَأَنْتَ تَمُوتُ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ، وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُكَ كَفَنًا، وَلا يَدَانِ لِي فِي تَغْيِيبِكَ، قَالَ: أَبْشِرِي وَلا تَبْكِي، فَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " لا يَمُوتُ بَيْنَ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ وَلَدَانِ أَوْ ثَلاثٌ، فَيَصْبِرَانِ وَيَحْتَسِبَانِ فَيَرَيَانِ النَّارَ أَبَدًا"، وَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِنَفَرٍ أَنَا فِيهِمْ:" لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ" ، وَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفْرِ أَحَدٌ إِِلا وَقَدْ مَاتَ فِي قَرْيَةٍ وَجَمَاعَةٍ، فَأَنَا ذَلِكَ الرَّجُلُ، وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلا كُذِبْتُ، فَأَبْصِرِي الطَّرِيقَ، فَقُلْتُ: أَنَّى وَقَدْ ذَهَبَتِ الْحَاجُّ وَتَقَطَّعَتِ الطُّرُقُ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَتَبَصَّرِي، قَالَتْ: فَكُنْتُ أَشْتَدُّ إِِلَى الْكَثِيبِ أَتَبَصَّرُ، ثُمَّ أَرْجِعُ فَأُمَرِّضُهُ، فَبَيْنَمَا هُوَ وَأَنَا كَذَلِكَ، إِِذَا أَنَا بِرِجَالٍ عَلَى رَحْلِهِمْ كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ تَخُبُّ بِهِمْ رَوَاحِلُهُمْ، قَالَتْ: فَأَسْرَعُوا إِِلَيَّ حِينَ وَقَفُوا عَلَيَّ، فَقَالُوا: يَا أَمَةَ اللَّهِ، مَا لَكِ؟ قُلْتُ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَمُوتُ، فَتُكَفِّنُونَهُ؟ قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَتْ: أَبُو ذَرٍّ، قَالُوا: صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَفَدَّوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَأَسْرَعُوا إِِلَيْهِ حَتَّى دَخَلُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ: أَبْشِرُوا، فَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لِنَفَرٍ أَنَا فِيهِمْ:" لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلاةٍ مِنَ الأَرْضِ، يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ"، وَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفْرِ رَجُلٌ إِِلا وَقَدْ هَلَكَ فِي جَمَاعَةٍ، فَوَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلا كُذِبْتُ، إِِنَّهُ لَوْ كَانَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُنِي كَفَنًا لِي أَوْ لامْرَأَتِي، لَمْ أُكَفَّنْ إِِلا فِي ثَوْبٍ هُوَ لِي أَوْ لَهَا، إِِنِّي أُنْشِدُكُمُ اللَّهَ أَنْ لا يُكَفِّنَنِي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ أَمِيرًا أَوْ عَرِيفًا أَوْ بَرِيدًا أَوْ نَقِيبًا، فَلَيْسَ مِنْ أُولَئِكَ النَّفْرِ أَحَدٌ إِِلا وَقَدْ قَارَفَ بَعْضَ مَا قَالَ، إِِلا فَتًى مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: أَنَا أُكَفِّنُكَ يَا عَمِّ، أُكَفِّنُكَ فِي رِدَائِي هَذَا، وَفِي ثَوْبَيْنِ فِي عَيْبَتِي مِنْ غَزْلِ أُمِّي، قَالَ: أَنْتَ فَكَفِّنْنِي، فَكَفَّنَهُ الأَنْصَارِيُّ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ حَضَرُوا، وَقَامُوا عَلَيْهِ وَدَفَنُوهُ فِي نَفَرٍ كُلُّهُمْ يَمَانٍ.
سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں رونے لگی، انہوں نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے کہا: میں کیوں نہ روؤں جبکہ آپ ایک ویرانے میں وفات پانے لگے ہیں، میرے پاس اتنا کپڑا بھی نہیں ہے جو آپ کے کفن کے لیے کافی ہو اور مجھ میں آپ کو دفن کرنے کی طاقت بھی نہیں ہے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے لیے خوشخبری ہے، تم نہ روؤ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کے دو یا تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ دونوں صبر سے کام لیں اور ثواب کی امید رکھیں تو وہ کبھی بھی آگ کو نہیں دیکھیں گے (یعنی جہنم میں نہیں جائیں گے)۔“ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بتایا) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ لوگوں سے یہ فرماتے ہوئے سنا، جن میں میں بھی موجود تھا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا انتقال ضرور ویرانے میں ہوگا لیکن اس کی نمازِ جنازہ میں اہل ایمان کا ایک گروہ شریک ہوگا۔“ (سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ان لوگوں میں سے ہر شخص کا انتقال کسی بستی یا لوگوں کے درمیان ہوا، میں ان میں سے ایک شخص باقی رہ گیا ہوں۔ اللہ کی قسم! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، تم اس کا جائزہ لیتی رہو۔ (سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں) میں نے کہا: اب تو حاجی رخصت ہو چکے ہیں، راستے منقطع ہو چکے ہیں، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ اور جا کے جائزہ لو۔ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں تیزی سے چلتی ہوئی ٹیلے کی طرف گئی اور اس بات کا جائزہ لیا اور واپس آکر ان کی تیمارداری کرنے لگی۔ ابھی میں اور وہ اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران کچھ لوگ اپنی سواریوں پر سوار ہو کر آئے، یوں جیسے وہ پرندے ہوں، ان کی سواریاں انہیں لے کر آئی تھیں۔ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب وہ لوگ میرے پاس ٹھہرے تو تیزی سے میری طرف آئے، انہوں نے کہا: اے اللہ کی کنیز! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ میں نے کہا: ایک مسلمان شخص کا انتقال ہونے لگا ہے، کیا آپ لوگ اسے کفن دیں گے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ کون شخص ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: سیدنا ابوذر۔ ان لوگوں نے کہا: وہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو انہوں نے کہا: میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں! پھر وہ تیزی سے چلتے ہوئے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس آگئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: تم لوگوں کے لیے خوشخبری ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ لوگوں سے یہ فرماتے ہوئے سنا جن میں میں بھی موجود تھا: ”تم میں سے ایک شخص ویرانے میں انتقال کرے گا اور اس کے جنازے میں اہل ایمان کا ایک گروہ شریک ہوگا۔“ پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (میرے علاوہ) ان میں سے ہر ایک شخص کا انتقال لوگوں کے درمیان ہوا (اب صرف میں باقی رہ گیا ہوں)۔ اللہ کی قسم! میں نے نہ تو غلط بیانی کی ہے اور نہ ہی میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی۔ اگر میرے پاس اتنا کپڑا ہوتا جو میرے کفن کے لیے کافی ہوتا یا میری بیوی کے پاس اتنا کپڑا ہوتا تو صرف میرے یا میری بیوی کے کپڑے میں مجھے کفن دیا جاتا، میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ تم میں سے وہ شخص مجھے کفن نہ دے جو امیر ہو یا عریف ہو یا برید ہو یا نقیب ہو (یعنی سرکاری اہل کار ہو)۔ تو وہاں موجود لوگوں میں سے کوئی شخص ایسا نہیں تھا جو ان میں سے کسی عہدے پر فائز نہ ہو، البتہ ایک انصاری نوجوان تھا، اس نے کہا: اے چچا جان! میں آپ کو کفن دوں گا، میں آپ کو اپنی اس چادر میں کفن دوں گا اور اپنے ان دو کپڑوں میں دوں گا جو میری والدہ نے میرے لیے تیار کیے تھے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھے کفن دینا۔ تو اس انصاری نے وہاں موجود حاضرین کی موجودگی میں سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو کفن دیا اور ان کے (غسل وغیرہ) کے معاملات کی دیکھ بھال کی اور انہی لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو دفن کیا۔ ان سب کا تعلق یمن سے تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6671]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6670، 6671، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5495، 5513، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21769، 21867، والبزار فى (مسنده) برقم: 4060» «رقم طبعة با وزير 6636»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5559
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله، حَدَّثَنَا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حَدَّثَنَا علي بن عبد الله المَديني، حَدَّثَنَا يحيى بن سُلَيم الطائفي، حَدَّثَنَا عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن مُجاهِد، عن إبراهيمَ بن الأشْتَر، عن أبيه، عن أمِّ ذرٍّ، قالت: لما حَضَرت أبا ذرٍّ الوفاةُ بَكيتُ، فقال لي: ما يُبكيكِ؟ فقلت: وما لي لا أبكي وأنت تموتُ بفَلاةٍ من الأرض، وليس عِندي ثوبٌ يَسَعُك كَفَنًا لي، ولا لكَ، ولا يَدَينِ لي بتغييبِك، قال: فأبشِري ولا تبكي، فإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"لا يموتُ بين امرأَينِ مُسلِمَين ولدان أو ثلاثةٌ فيحتَسِبانِ فيَرَيانِ النارَ أبدًا". وإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول لنَفَرٍ أنا فيهم:"لَيمُوتَنَّ رجل منكم بفَلاةٍ من الأرض تَشْهَدُه عِصابةٌ من المؤمنين"، وليس من أولئك النفرِ أحدٌ إلا وقد مات في قريةٍ وجماعةٍ، فأنا ذلك الرجلُ، واللهِ ما كَذَبتُ ولا كُذِبتُ، فأَبصِري الطريقَ، فقلت: أنَّى وقد ذهب الحاجُ وتَقطَّعَتِ الطَّرِيقُ؟ فقال: اذهبي فتبصَّري قالت: فكنتُ أَشتدُّ إلى الكَثِيب، ثم أرجِعُ فأُمرِّضُه، فبينما أنا وهو كذلك إذا أنا برجالٍ على رِحالِهم، كأنهم الرَّخَمُ تَخِدُ (1) بهم رواحِلُهم - قال عليٌّ: قلت ليحيى بن سُلَيم: تَخِدُ أَو تَخُبُّ؟ قال: بالدال - قالت: فألَحْتُ بثَوبي، فأسرَعُوا إِليَّ حتَّى وَقَفُوا عَلَيَّ، فقالوا: ومَن هو؟ قلتُ: أبو ذرٍّ، قالوا: صاحبُ رسولِ الله ﷺ؟! قلتُ: نعم، ففَدَّوهُ بآبائهم وأمّهاتهم، وأسرَعُوا إليه حتَّى دخَلُوا عليه، فقال لهم: أبشِروا، فإني سمعتُ رسول الله ﷺ يقول لنَفَرٍ أنا فيهم:"ليموتَنَّ رجلٌ منكم بِفَلاةٍ من الأرض تَشْهَدُه عِصابةٌ من المؤمنين"، ما مِن أولئك النفَرِ رجلٌ إِلَّا وقد هَلَك في قريةٍ وجماعةٍ، والله ما كَذَبتُ ولا كُذِبتُ، أنتم تَسمَعون أنه لو كان عندي ثوبٌ يَسَعُني كَفَنًا أو لامرأتي لم أُكفَّن إلَّا في ثوبٍ لي أو لها، إني أَنشُدُكُم الله، ثم إني أَنشُدُكم الله، أن لا (2) يُكفِّنَني رجلٌ منكم كان أميرًا أو عَريفًا أو بَريدًا أو نَقيبًا، وليس من أولئك النفَر إلّا وقد قارَفَ (3) ما قال، إلَّا فتًى من الأنصار، فقال: أنا أُكفِّنُك يا عمِّ، أكفِّنُك في ردائي هذا، أو في ثَوبَين في عَيْبتي من غَزْل أُمّي، قال: أنتَ فكَفِّنّي، فَكَفَّنَه الأنصاريُّ في النَّفَر الذين حَضَرُوه، وقامُوا عليه ودَفَنُوه في نَفَرٍ كلُّهم يَمانٍ (4) . ذكرُ مناقب حَبِيب بن مَسلَمة الفِهْري ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5470 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ابراہیم بن اشتر اپنے والد سے اور وہ ام ذر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: جب سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو میں رونے لگی۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا: ”تمہیں کس چیز نے رلایا؟“ میں نے کہا: میں کیسے نہ روؤں جبکہ آپ اس چٹیل میدان میں وفات پا رہے ہیں، میرے پاس کوئی ایسا کپڑا نہیں جو آپ کے یا میرے کفن کے لیے پورا آ سکے، اور نہ ہی میرے اندر آپ کو اکیلے دفنانے کی طاقت ہے۔ انہوں نے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ اور مت رو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس مسلمان میاں بیوی کے دو یا تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان پر ثواب کی نیت سے صبر کریں، تو وہ کبھی آگ (جہنم) نہیں دیکھیں گے۔“ اور یقیناً میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان چند لوگوں سے فرماتے ہوئے سنا تھا جن میں میں بھی شامل تھا: ”تم میں سے ایک شخص ضرور ایک چٹیل میدان (بیابان) میں وفات پائے گا اور مسلمانوں کی ایک جماعت اس کے پاس حاضر ہوگی۔“ ان لوگوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں بچا جس نے کسی بستی یا جماعت میں وفات نہ پائی ہو، پس میں ہی وہ (باقی بچ جانے والا) شخص ہوں، اللہ کی قسم! نہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور نہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا ہے، لہٰذا تم راستے کی طرف دیکھتی رہو۔“ میں نے کہا: یہ کیسے ممکن ہے جبکہ حاجی جا چکے ہیں اور راستہ کٹ چکا ہے (یعنی مسافروں کی آمد و رفت ختم ہو گئی ہے)؟ انہوں نے فرمایا: ”جاؤ اور جا کر دیکھو۔“ ام ذر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں دوڑ کر ریت کے ٹیلے کی طرف جاتی، پھر واپس آ کر ان کی تیمارداری کرتی۔ اسی دوران میں نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو اپنی سواریوں پر سوار تھے، وہ ایسے لگ رہے تھے جیسے گدھ ہوں، ان کی سواریاں انہیں تیزی سے لا رہی تھیں۔ (راوی علی کہتے ہیں: میں نے یحییٰ بن سلیم سے پوچھا کہ لفظ «تَخِدُ» (دال کے ساتھ) ہے یا «تَخُبُّ» (با کے ساتھ)؟ انہوں نے کہا: دال کے ساتھ۔) ام ذر فرماتی ہیں: میں نے اپنے کپڑے سے انہیں اشارہ کیا تو وہ تیزی سے میری طرف آئے یہاں تک کہ میرے پاس آ کر رک گئے اور پوچھنے لگے: ”یہ کون ہیں؟“ میں نے کہا: ابوذر۔ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی؟!“ میں نے کہا: جی ہاں۔ یہ سن کر وہ اپنے ماں باپ ان پر فدا کرنے لگے اور جلدی سے ان کے پاس اندر چلے گئے۔ ابوذر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ! کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان چند لوگوں سے فرماتے ہوئے سنا تھا جن میں میں بھی موجود تھا: ”تم میں سے ایک شخص ضرور بیابان میں وفات پائے گا، جس کے پاس مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر ہوگی۔“ ان میں سے کوئی شخص ایسا نہیں بچا مگر وہ کسی بستی اور جماعت میں فوت ہو چکا ہے، اللہ کی قسم! نہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور نہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا ہے۔ تم سن رہے ہو کہ اگر میرے پاس کوئی ایسا کپڑا ہوتا جو مجھے یا میری بیوی کو کفن کے لیے پورا آ جاتا تو مجھے میرے یا اس کے کپڑے کے سوا کسی اور میں کفن نہ دیا جاتا۔ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، پھر اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ تم میں سے کوئی ایسا شخص مجھے کفن نہ دے جو امیر، نقیب، قاصد یا کسی قوم کا سردار رہا ہو۔“ ان لوگوں میں کوئی ایسا نہ تھا جس نے ان عہدوں میں سے کوئی عہدہ نہ سنبھالا ہو، سوائے ایک انصاری نوجوان کے، اس نے کہا: ”اے چچا! میں آپ کو کفن دوں گا، میں آپ کو اپنی اس چادر میں یا ان دو کپڑوں میں کفن دوں گا جو میرے تھیلے میں ہیں اور میری والدہ کے کاتے ہوئے سوت سے بنے ہیں۔“ ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں، تم ہی مجھے کفن دینا۔“ چنانچہ حاضرین میں سے اس انصاری نے ہی انہیں کفن دیا۔ انہوں نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھی اور انہیں دفن کیا، اور یہ تمام کے تمام یمنی تھے۔
سیدنا حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5559]
تخریج الحدیث: «إسناده حسنٌ من أجل يحيى بن سُليم الطائفي، فهو صدوق حسن الحديث، وقد تلقَّى عنه هذا الخبر جمعٌ من الأئمة الحفّاظ، ولا يُحفَظ عن غيره موصولًا وقد حسَّن هذه الرواية في وفاة أبي ذرٍّ ابن القيم في "زاد المعاد" 3/ 534، ورجَّحها على رواية ابن مسعود المتقدمة عند المصنّف برقم ...» [ترقيم الرساله 5559] [ترقيم الشركة 5513] [ترقيم العلميه 5470]

الحكم على الحديث:
إسناده حسنٌ من أجل يحيى بن سُليم الطائفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15829
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي: ابْنَ الْأَشْتَرِ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ، فَبَكَتِ امْرَأَتُهُ فَقَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ فَقَالَتْ: أَبْكِي أَنَّهُ لَا يَدَ لِي بِنَفْسِكَ وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُ لَكَ كَفَنًا قَالَ: لَا تَبْكِي ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ [ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا فِى عِنْدَهُ فِي نَفَرٍ ] :" لِيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ تَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ". قَالَ: فَكُلُّ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَاتَ فِي جَمَاعَةٍ وَقَرْيَةٍ، لَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرِي، وَقَدْ أَصْبَحْتُ بِالْفَلَاةِ أَمُوتُ، فَرَاقِبِي الطَّرِيقَ فَإِنَّكِ سَوْفَ تَرَيْنَ مَا أَقُولُ، فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ قَالَتْ: وَأَنَّى ذَلِكَ وَقَدِ انْقَطَعَ الْحَاجُّ قَالَ: رَاقِبِي الطَّرِيقَ. قَالَ: فَبَيْنَا هِيَ كَذَلِكَ إِذَا هِيَ بِالْقَوْمِ تَخُبُّ بِهِمْ رَوَاحِلُهُمْ كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهَا، فَقَالُوا: مَا لَكِ؟ فَقَالَتِ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُكَفِّنُوهُ وَتُؤْجَرُونَ فِيهِ قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَتْ: أَبُو ذَرٍّ، فَفَدَوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَوَضَعُوا سِيَاطَهُمْ فِي نِحْوَرِهَا يَبْتَدِرُونَهُ، فَقَالَ: أَبْشِرُوا فَأَنْتُمُ النَّفَرُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ مَا قَالَ [ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا مِنِ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ هَلَكَ بَيْنَهُمَا وَلَدَانِ أَوْ ثَلَاثَةٌ فَاحْتَسَبَا وَصَبَرَا، فَيَرَيَانِ النَّارَ أَبَدًا ] ثُمَّ [ قَدْ ] أَصْبَحْتُ الْيَوْمَ حَيْثُ تَرَوْنَ، وَلَوْ أَنَّ لِي ثَوْبًا مِنْ أَثْوَابِي يَسَعُ لَأُكَفَّنَ فِيهِ، فَأَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ [ أَنْ ] لَا يُكَفِّنِّي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ عَرِيفًا، أَوْ أَمِيرًا، أَوْ بَرِيدًا ; فَكُلُّ الْقَوْمِ قَدْ نَالَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ مَعَ الْقَوْمِ قَالَ: أَنَا صَاحِبُكَ، ثَوْبَانِ فِي عِبْيَتِي مِنْ غَزَلِ أُمِّي وَأَحَدُ ثَوْبَيْ هَذَيْنِ اللَّذَيْنِ عَلَيَّ قَالَ: أَنْتَ صَاحِبِي [ فَكَفِّنِّي ] . رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَتَيْنِ أَحَدُهُمَا هَذِهِ، وَالْأُخْرَى مُخْتَصَرَةٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْأَشْتَرِ عَنْ أُمِّ ذَرٍّ، وَرِجَالُ الطَّرِيقِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ.
ابراہیم بن اشتر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا، وہ اُس وقت ”ربذہ“ میں موجود تھے، ان کی بیوی رونے لگی، سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ اس خاتون نے جواب دیا: میں اس بات پر رو رہی ہوں کہ میں آپ کے لئے کچھ نہیں کر سکتی، میرے پاس اتنا کپڑا بھی نہیں ہے جو آپ کے کفن کے لئے کفایت کر جائے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نہ رؤو! کیونکہ میں نے ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا، اُس وقت میں کچھ افراد سمیت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ایک شخص ویرانے میں انتقال کرے گا اور اہل ایمان کی ایک جماعت اُس کے جنازے میں شریک ہو گی۔“ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس محفل میں جتنے بھی لوگ موجود تھے، وہ سب اجتماع اور بستیوں میں فوت ہوئے ہیں، اب اُن میں سے میرے علاوہ اور کوئی باقی نہیں رہا، اور میں بھی اس وقت ایک ویرانے میں مرنے کے قریب ہوں، تو تم راستے کا دھیان رکھو! تم عنقریب وہ چیز دیکھ لو گی، جو میں نے بیان کی ہے، کیونکہ اللہ کی قسم! نہ تو میں نے غلط بیانی کی ہے اور نہ میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی ہے، اس خاتون نے کہا: اب بھلا ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ حاجی رخصت ہو چکے ہیں، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ اللہ نے فرمایا: تم راستے کا دھیان رکھنا۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ خاتون راستے میں موجود تھی، وہاں سے کچھ لوگ گزرے جو اپنی سواریوں کو دوڑاتے ہوئے لے جا رہے تھے، وہ لوگ وہاں آئے اور اس خاتون کے پاس ٹھہر گئے، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ اس نے کہا: ایک مسلمان شخص کے کفن کا بندوبست کرنا ہے، تمہیں اُس کا اجر ملے گا، اُن لوگوں نے دریافت کیا: وہ شخص کون ہے؟ اُس عورت نے بتایا: سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ، تو وہ لوگ یہ کہنے لگے: ہمارے ماں باپ اُن پر قربان ہوں، پھر وہ تیزی سے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی طرف گئے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ خوشخبری قبول کرو کہ تم وہ لوگ ہو جن کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بات ارشاد فرمائی تھی، تم لوگ یہ خوشخبری قبول کرو کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب بھی دو مسلمان (میاں بیوی) کے دو یا تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ دونوں ثواب کی امید رکھیں، اور صبر سے کام لیں، تو وہ دونوں کبھی بھی جہنم کو نہیں دیکھیں گے۔“ پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری جو صورت حال ہے، وہ تمہارے سامنے ہے، اگر میرے پاس اتنا کپڑا ہوتا، جو میرے کفن کے لئے کفایت کر جاتا، تو مجھے اُسی کپڑے میں کفن دیا جاتا (میرے کفن کا بندوبست تم نے کرنا ہے) لیکن میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی ایسا شخص مجھے کفن فراہم نہ کرے، جو عریف یا امیر یا برید (یعنی کسی سرکاری عہدے پر فائز) رہ چکا ہو، راوی کہتے ہیں: تو ان سب لوگوں میں سے کوئی نہ کوئی، کسی نہ کسی عہدے پر فائز رہا تھا، صرف انصار سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا معاملہ مختلف تھا، وہ ان لوگوں کے ساتھ تھا، اس نے کہا: میں آپ کا یہ کام کروں گا، میرے تھیلے میں دو کپڑے ہیں، جو میری والدہ نے تیار کیے ہیں، ان دو کپڑوں میں سے ایک میرے جسم پر ہے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم میرے متعلقہ فرد ہو، تم مجھے کفن دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور ان میں سے ایک یہ ہے اور دوسری روایت مختصر ہے انہوں نے اسے ابراہیم بن اشتر کے حوالے سے سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا سے نقل کیا ہے، پہلی روایت کے طریق کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2716) اخرجه احمد فى المسند (155/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20865، وأخرجه مسند البزار برقم: 4060، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5521»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6921
وَعَنِ الْقُرَظِيِّ قَالَ: "خَرَجَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى الرَّبَذَةِ فَأَصَابَهُ قَدَرُهُ، فَأَوْصَاهُمْ: أَنْ غَسِّلُونِي وَكَفِّنُونِي ثُمَّ ضَعُونِي عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ، فَأَوَّلُ رَكْبٍ يَمُرُّونَ بِكُمْ، فَقُولُوا: هَذَا أَبُو ذَرٍّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعِينُونَا عَلَى غُسْلِهِ وَدَفْنِهِ، فَفَعَلُوا، فَأَقْبَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ فِي رَكْبٍ مِنَ الْعِرَاقِ، وَقَدْ وُضِعَتِ الْجِنَازَةُ عَلَى قَارِعَةِ الطَّرِيقِ، فَقَامَ إِلَيْهِ غُلَامٌ فَقَالَ: هَذَا أَبُو ذَرٍّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَبَكَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: تَمْشِي وَحْدَكَ، وَتَمُوتُ وَحْدَكَ، وَتُبْعَثُ وَحْدَكَ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، وَالْقُرَظِيُّ مَا عَرِفْتُهُ، فَإِنْ كَانَ هُوَ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ فَالْحَدِيثُ مُنْقَطِعٌ.
2 وَرَوَاهُ الْحَارِثُ مُرْسَلًا: وَلَفْظُهُ عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى الْمُلَيْكِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ قَالَ: عُوَيْمِرٌ حَكِيمُ أُمَّتِي، وَجُنْدُبٌ طَرِيدُ أُمَّتِي، يَعِيشُ وَحْدَهُ، وَيَمُوتُ وَحْدَهُ، وَاللَّهُ وَحْدَهُ يَكْفِيهِ".
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَلَفْظُهُ: عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي ابْنَ الْأَشْتَرِ -: "أَنَّ أَبَا ذَرٍّ حَضَرَهُ الْمَوْتُ وَهُوَ بِالرَّبَذَةِ، فَبَكَتِ امْرَأَتُهُ، قَالَ: مَا يُبْكِيكِ؟ قَالَتْ: أَبْكِي أَنَّهُ لَا بُدَّ لِي بِنَفْسِكَ، وَلَيْسَ عِنْدِي ثَوْبٌ يَسَعُ لَكَ كَفَنًا، قَالَ: لَا تَبْكِي؛ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَيَمُوتَنَّ رَجُلٌ مِنْكُمْ بِفَلَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ يَشْهَدُهُ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: فَكُلُّ مَنْ كَانَ مَعِي فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ مَاتَ فِي جَمَاعَةٍ وَقَرْيَةٍ، فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرِي، وَقَدْ أَصْبَحْتُ بِفَلَاةٍ أَمُوتُ، فَرَاقِبِي الطَّرِيقَ، فَإِنَّكِ سَوْفَ تَرَيْنَ مَا أَقُولُ، فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ.
قَالَتْ: وَأَنَّى ذَلِكَ وَقَدِ انْقَطَعَ الْحَاجُّ؟! قَالَ: رَاقِبِي الطَّرِيقَ، قَالَ: فَبَيْنَا هِيَ كَذَلِكَ إِذَا هِيَ بِقَوْمٍ تَجُرُّ بِهِمْ رَوَاحِلُهُمْ، كَأَنَّهُمُ الرَّخَمُ، فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهَا، فَقَالُوا: مَا لَكِ؟ قَالَتِ: امْرُؤٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ تُكَفِّنُوهُ وَتُؤْجَرُوا فِيهِ، قَالُوا: وَمَنْ هُوَ؟ قَالَتْ: أَبُو ذَرٍّ، فَفَدَوْهُ بِآبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ، وَوَضَعُوا سِيَاطَهُمْ فِي نُحُورِهَا يَبْتَدِرُونَهُ، فَقَالَ: أَبْشِرُوا فَأَنْتُمُ النَّفَرُ الَّذِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيكُمْ مَا قَالَ، ثُمَّ أَصْبَحْتُ الْيَوْمَ حَيْثُ تَرَوْنَ، وَلَوْ أَنَ ثَوْبًا مِنْ ثِيَابِي يَسَعُنِي لَمْ أُكَفَّنْ إِلَّا فِيهِ، فَأَنْشُدُكُمُ اللَّهَ، لَا يَكُفِّنِّي رَجُلٌ مِنْكُمْ كَانَ عَرِيفًا أَوْ أَمِيرًا أَوْ بَرِيدًا، فَكُلُّ الْقَوْمِ قَدْ نَالَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا إِلَّا فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ مَعَ الْقَوْمِ، قَالَ: أَنَا صَاحِبُكَ، ثَوْبَانِ فِي عَيْبَتِي مِنْ غَزْلِ أُمِّي، وَأَخَذَ ثَوْبَيَّ هَذَيْنِ اللَّذَيْنِ عَلَيَّ.
قَالَ: أَنْتَ صَاحِبِي فَكَفِّنِّي".
قرظی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ ربذہ کی جانب نکلے تو وہاں ان کی موت کا وقت آپہنچا، انہوں نے وصیت فرمائی: ”مجھے غسل دینا، کفن پہنانا اور پھر شاہراہ کے کنارے رکھ دینا، پھر جو پہلا قافلہ تمہارے پاس سے گزرے تو ان سے کہنا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ ہیں، ان کے غسل اور تدفین میں ہماری مدد کریں“، چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اہل عراق کے ایک قافلے کے ساتھ وہاں سے گزرے جبکہ جنازہ شاہراہ پر رکھا ہوا تھا، ایک نوجوان ان کی طرف بڑھا اور کہا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ ہیں، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”تم اکیلے چلو گے، اکیلے ہی مرو گے اور اکیلے ہی اٹھائے جاؤ گے“؛ اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ نے نقل کیا ہے، اور قرظی کو میں نہیں جان سکا، لیکن اگر اس سے مراد محمد بن کعب ہیں تو یہ حدیث منقطع ہے، اور اسی طرح امام حارث نے اسے مرسلًا روایت کیا ہے جس کے الفاظ ابو مثنی ملیکی رحمہ اللہ سے مروی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے صحابہ کے پاس تشریف لاتے تو فرماتے: ”عُوَیمر (سیدنا ابو درداء) میری امت کے حکیم ہیں اور جُندب (سیدنا ابو ذر) میری امت کے تنہا رہنے والے ہیں، وہ تنہا زندگی گزارتے ہیں، تنہا ہی فوت ہوں گے اور اللہ اکیلا ہی ان کے لیے کافی ہے“، امام احمد بن حنبل کی روایت میں ابراہیم بن اشتر سے مروی ہے کہ جب ربذہ میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو ان کی اہلیہ سیدہ ام ذر رضی اللہ عنہا رونے لگیں، انہوں نے پوچھا: تم کیوں روتی ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں اس لیے رو رہی ہوں کہ آپ کی جان نکلنے والی ہے اور میرے پاس کوئی ایسا کپڑا نہیں ہے جو آپ کے کفن کے لیے کافی ہو سکے، انہوں نے فرمایا: ”مت روؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ”تم میں سے ایک شخص کسی چٹیل میدان میں فوت ہوگا جس کے جنازے میں مومنین کی ایک جماعت حاضر ہوگی““، انہوں نے مزید فرمایا: اس مجلس میں میرے ساتھ موجود تمام لوگ کسی بستی یا جماعت میں فوت ہو چکے ہیں اور اب میرے سوا کوئی باقی نہیں بچا، اب میں اس بیابان میں فوت ہو رہا ہوں، لہٰذا تم راستے پر نگاہ رکھو، تم عنقریب وہ دیکھو گی جو میں کہہ رہا ہوں، اللہ کی قسم! نہ میں نے جھوٹ بولا ہے اور نہ مجھے غلط خبر دی گئی ہے، ان کی اہلیہ نے عرض کی: یہ کیسے ممکن ہے جبکہ حاجیوں کے قافلے بھی ختم ہو چکے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: تم راستے پر نظر رکھو، راوی بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران اچانک ایک جماعت نظر آئی جن کی سواریاں انہیں تیزی سے لیے جا رہی تھیں جیسے وہ گِدھ ہوں، وہ لوگ آگے بڑھے اور ان کے پاس آ کر رکے اور پوچھا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ایک مسلمان شخص ہے جس کے کفن دفن کی آپ کو ذمہ داری لینی ہے اور اس میں آپ کے لیے اجر ہے، انہوں نے پوچھا: وہ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ، یہ سن کر ان لوگوں نے اپنے ماں باپ ان پر قربان کیے اور اپنی سواریوں کو مہمیز لگاتے ہوئے ان کی طرف لپکے، سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہیں خوشخبری ہو، تم وہی گروہ ہو جن کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمانا تھا وہ فرمایا، اب میری حالت وہ ہے جو تم دیکھ رہے ہو، اگر میرے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا میرے کفن کے لیے کافی ہوتا تو میں اسی میں کفن دیا جانا پسند کرتا، میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ تم میں سے کوئی ایسا شخص مجھے کفن نہ دے جو سرکاری نگران، امیر یا ڈاک کا ہرکارہ رہا ہو“، اس گروہ میں موجود ہر شخص ان میں سے کسی نہ کسی عہدے پر رہا تھا سوائے انصار کے ایک نوجوان کے، اس نے عرض کی: میں آپ کا مطلوبہ شخص ہوں، میرے پاس میرے تھیلے میں دو کپڑے ہیں جو میری والدہ کے ہاتھ کے کتے ہوئے سوت کے ہیں، اور یہ دو کپڑے بھی ہیں جو میں نے پہن رکھے ہیں، سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ہی میرے ساتھی ہو، پس مجھے کفن دو“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6921]
تخریج الحدیث: «المطالب (4074/1): إسحاق عن وهب بن جرير عن أبيه عن ابن إسحاق (صرّح) عن بريدة بن سفيان عن القرظي؛ صرّح ابن سعد والطبراني بأنه محمد بن كعب (حاشية المحقق) فهو منقطع كما قال البوصيري؛ بريدة بن سفيان: ليس بالقوي وفيه رفض (التقريب، من الحفظ)؛ وطريق أحمد عن إبراهيم بن الأشتر عن أبيه عن أم ذر فيه يحيى بن سليم صدوق سيء الحفظ (التقريب، بنقل المحقق)»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 1874، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20956، وأخرجه فتح الباري برقم: 1192، وأخرجه مسند البزار برقم: 3909، 4060، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2485، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1644، 1645، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 966، 3348، 3746، 5542، 6044، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 859»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين محمد بن كعب القرظي وأبي ذر/ابن مسعود، وفيه بريدة بن سفيان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں