كتاب الدعوات كتاب الدعوات |
مشكوة المصابيح
كتاب الدعوات كتاب الدعوات جنت کا داخلہ پوری نعمت ہے
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے اتمام نعمت کا سوال کرتا ہوں۔ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی چیز اتمام نعمت ہے؟“ اس نے کہا: دعا جس کے ذریعے میں خیر (مال کثیر) کی امید کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اتمام نعمت تو جنت میں داخلہ اور جہنم سے خلاصی ہے۔ “ اور آپ نے کسی دوسرے آدمی کو دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے جلال و اکرام والے!“ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری دعا قبول ہو گئی، اب سوال کرو۔ “ اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے صبر کا سوال کرتا ہوں۔ “ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ سے مصیبت مانگی ہے، اس سے عافیت کا سوال کرو۔ “ حسن، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (3527)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.