🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. بَابُ الْمَهْرِ
باب: مہر کے احکام کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3565 ترقیم الرسالہ : -- 3621
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" خَطَبْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَظَرْتَ إِلَيْهَا؟، قُلْتُ: لا، قَالَ: فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا" ، وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَطَبْتُ امْرَأَةً، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کی: نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے دیکھ لو، کیونکہ اس طرح تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی۔ ابوشہاب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ اس کے بعد کے الفاظ حسب سابق ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3621]
ترقیم العلمیہ: 3565
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 732، 733، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4043، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2712، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3237، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5328، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1087، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2218، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1865، 1866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3621، 3622، 3623، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17677، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18424»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3566 ترقیم الرسالہ : -- 3622
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا، قَالَ: فَفَعَلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا" ، الصَّوَابَ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے شادی کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جا کر اس عورت کو دیکھ لو، کیونکہ اس کے نتیجے میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے، صحیح یہ ہے: یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکر مزنی سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3622]
ترقیم العلمیہ: 3566
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 732، 733، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4043، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2712، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3237، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5328، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1087، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2218، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1865، 1866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3621، 3622، 3623، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17677، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18424»
«قال الدارقطني: صححه، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 305)»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3567 ترقیم الرسالہ : -- 3623
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْجُرْجَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3623]
ترقیم العلمیہ: 3567
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 732، 733، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4043، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2712، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3237، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5328، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1087، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2218، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1865، 1866، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3621، 3622، 3623، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17677، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18424»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3568 ترقیم الرسالہ : -- 3624
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ، قَالا: نَا سُفْيَانُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَجُلا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ نِسَاءِ الأَنْصَارِ شَيْئًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک انصاری خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے دیکھ لو، کیونکہ انصار کی خواتین کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3624]
ترقیم العلمیہ: 3568
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1424، 1424، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4041، 4044، 4094، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2745، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3236، برقم: 3248، برقم: 3249، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3624، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1206، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7957»
«قال ابن حجر: لفظ صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 86)»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3569 ترقیم الرسالہ : -- 3625
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نَا أَبُو هَاشِمٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَدَّ زَيْنَبَ ابْنَتَهُ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِنِكَاحٍ" ، هَذَا لا يُثْبَتُ وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّهَا بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيّ فِي قِصَّةِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھوایا تھا۔ یہ روایت ثابت نہیں ہے، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا)، درست روایت وہ ہے، جسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نقل کیا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو (ان کے شوہر کے پاس) بھیج دیا تھا، امام مالک نے زہری کے حوالے سے صفوان بن امیہ کے واقعے میں اسے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3625]
ترقیم العلمیہ: 3569
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6758، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1142، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2010، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2109، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14180، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3625، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7057، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12648، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5264، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 456»
«قال الدارقطني: هذا لا يثبت وحجاج لا يحتج به، سنن الدارقطني: (4 / 373) برقم: (3625)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3570 ترقیم الرسالہ : -- 3626
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ زَيْنَبَ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ لَمْ يُحْدِثْ شَيْئًا بَيْنَهُمَا" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو پہلے نکاح کی بنیاد پر ہی سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے پاس بھجوایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا دوبارہ نکاح نہیں پڑھوایا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3626]
ترقیم العلمیہ: 3570
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 362، 363، 364، 365، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2827، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2240، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1143، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2009، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3626، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1901، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37293»
«قال ابن عبدالبر: هذا خبر متروك، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (12 / 17)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3571 ترقیم الرسالہ : -- 3627
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ ، نَا مَسْرُوحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ:" كَانَتْ أُخْتِي تَحْتَ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَهَا عَلَى حَدِيقَةٍ، وَكَانَ بَيْنَهُمَا كَلامٌ فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَيُطَلِّقُكِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ وَأَزِيدُهُ، قَالَ: رُدِّي عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَزِيدِيهِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بہن ایک انصاری کی اہلیہ تھی، اس انصاری نے ایک باغ (کی بطور مہر) ادائیگی کی شرط پر اس کے ساتھ شادی کی تھی، ان دونوں کے درمیان ناچاقی ہوئی، انہوں نے اپنا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اس کا باغ واپس کر دو، یہ تمہیں طلاق دیتا ہے۔ تو وہ عورت بولی: ٹھیک ہے، میں اسے مزید بھی دے سکتی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا باغ واپس کرو اور اسے مزید ادائیگی بھی کرو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3627]
ترقیم العلمیہ: 3571
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14967، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3627»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3572 ترقیم الرسالہ : -- 3628
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلا دِينٍ وَلَكِنْ أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الإِسْلامِ، فَقَالَ: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: يَا ثَابِتُ، اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ان کے اخلاق یا دین کے حوالے سے ان سے ناراض نہیں ہوں، لیکن میں مسلمان ہونے کے بعد (شوہر کی) ناشکری کو پسند نہیں کرتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم اس کا باغ اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ثابت! تم اپنا باغ لے لو اور اسے طلاق دے دو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3628]
ترقیم العلمیہ: 3572
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 5273، 5274، 5276، 5277، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3465، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5628، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2056، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3628، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11759»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (8 / 55)»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3573 ترقیم الرسالہ : -- 3629
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ كَانَتْ عِنْدَهُ زَيْنَبُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بْنِ سَلُولٍ، وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً فَكَرِهَتْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ الَّتِي أَعْطَاكِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ وَزِيَادَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلا وَلَكِنْ حَدِيقَتُهُ، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخَذَهَا لَهُ وَخَلا سَبِيلَهَا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ، قَالَ: قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، سَمِعَهُ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ.
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی شادی زینب بنت عبداللہ سے ہوئی، سیدنا ثابت نے اس خاتون کو مہر کے طور پر ایک باغ دیا تھا، وہ خاتون انہیں پسند نہیں کرتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس نے جو باغ تمہیں دیا تھا، کیا تم اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟ اس خاتون نے عرض کی: جی ہاں، (میں اس کے ساتھ) مزید بھی دے سکتی ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مزید ادائیگی کی ضرورت نہیں، صرف اس باغ کو واپس کر دو۔ اس خاتون نے عرض کی: ٹھیک ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کو باغ واپس ملنے اور عورت کو طلاق ہونے کا فیصلہ دیا، جب اس کی اطلاع سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3629]
ترقیم العلمیہ: 3573
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14966، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3629، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11843»
«قال ابن حجر: مرسل ورجال إسناده ثقات، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 312)»

الحكم على الحديث: مرسل صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3574 ترقیم الرسالہ : -- 3630
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَأْخُذْ مِنَ الْمُخْتَلِعَةِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهَا" .
عطاء بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی خلع حاصل کرنے والی عورت سے اس سے زیادہ وصول نہ کرے، جو اس نے (مہر کے طور پر) اس عورت کو دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3630]
ترقیم العلمیہ: 3574
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1428، 1435، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14961،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3630، 3871، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 11840، 11842، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18829، 18836، وأبو داود فى "المراسيل"، 235، 237، 238»
«قال الدارقطني: أسنده الوليد عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس والمرسل أصح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 244)»

الحكم على الحديث: مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں