🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4598 ترقیم الرسالہ : -- 4680
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنْتُ أَنْبِذُ النَّبِيذَ لِعُمَرَ بِالْغَدَاةِ وَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً، وَأَنْبِذُ لَهُ عَشِيَّةً، وَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً وَلا يَجْعَلُ فِيهِ عَكَرًا" .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے صبح کے وقت نبیذ تیار کرتا تھا، جسے وہ شام کے وقت پی لیا کرتے تھے اور شام کے وقت نبیذ تیار کرتا تھا جسے وہ صبح پی لیا کرتے تھے، لیکن اس میں جوش نہیں آنے دیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4680]
ترقیم العلمیہ: 4598
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17515، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4680»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4599 ترقیم الرسالہ : -- 4681
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنِّي لأَشْرَبُ هَذَا النَّبِيذَ الشَّدِيدَ، يَقْطَعُ مَا فِي بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں یہ تیز نبیذ پیتا ہوں جو ہمارے پیٹ میں موجود اونٹوں کے گوشت کو ہضم کر دیتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4681]
ترقیم العلمیہ: 4599
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17504، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4681، 4684، 4687، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24346، 24347، 24353، 33589، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6460، 6461»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4600 ترقیم الرسالہ : -- 4682
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" نُبِذَ لِعُمَرَ لِقُدُومِهِ فَتَأَخَّرَ يَوْمًا فَأَتَى بِنَبِيذٍ قَدِ اشْتَدَّ، قَالَ: فَدَعَا بِجِفَانٍ فَصَبَّهُ، ثُمَّ صَبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ" .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نبیذ تیار کی گئی، اس موقع پر جب انہوں نے آنا تھا لیکن وہ تاخیر سے آئے، ان کی خدمت میں نبیذ پیش کی گئی جو تیز ہو چکی تھی تو انہوں نے ایک پیالہ منگوا کر اس میں ڈال دیا اور پھر اس پر پانی بھی ڈال دیا اور یوں اس کی شدت کو کم کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4682]
ترقیم العلمیہ: 4600
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4682، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16936، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24348، 24451، 24688، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6459، 6464، 6465»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4601 ترقیم الرسالہ : -- 4683
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، نَا خَلْفٌ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" تَلَقَّتْ ثَقِيفٌ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِنَبِيذٍ، فَوَجَدَهُ شَدِيدًا، فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا" .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ثقیف قبیلے کے لوگ نبیذ لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو پایا کہ وہ تیز ہو چکی تھی تو انہوں نے پانی منگوا کر اس میں دو یا تین مرتبہ ملا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4683]
ترقیم العلمیہ: 4601
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4508، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5721، برقم: 5722، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5195، 5196، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17531، 17532، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4683، 4686، 4688،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24349، 24372، 24689»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4602 ترقیم الرسالہ : -- 4684
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ، نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ حَجَّتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" إِنَّا لَنَشْرَبُ النَّبِيذَ، لِيَقْطَعَ مَا فِي بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ أَنْ يُؤْذِيَنَا" .
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو مرتبہ حج کیا ہے، میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ہم لوگ نبیذ پیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں موجود گوشت ہمیں اذیت نہ پہنچائے (یعنی وہ صحیح طرح سے ہضم ہو جائے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4684]
ترقیم العلمیہ: 4602
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17504، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4681، 4684، 4687، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24346، 24347، 24353، 33589، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6460، 6461»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4603 ترقیم الرسالہ : -- 4685
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ ذِي لَعْوَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عُمَرَ نَبِيذًا فَسَكِرَ،" فَضَرَبَهُ عُمَرُ الْحَدَّ" ، لا يُثْبَتُ هَذَا.
سعید نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے برتن میں سے نبیذ پی لی، اسے نشہ ہو گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر حد جاری کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4685]
ترقیم العلمیہ: 4603
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4685، 4691، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28991، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 6462، 6463»
«قال ابن حجر: في سنده مجهول عنده فلا حجة فيه سعيد قال البخاري وغيره لا يعرف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (10 / 42)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4604 ترقیم الرسالہ : -- 4686
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ، نَا أَبُو الْمُوَجِّهِ ، نَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّ عُمَرَ " مَرَّ عَلَى إِدَاوَةٍ لِرَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِهَذَا النَّبِيذِ، فَأُتِيَ بِهِ فَأَخَذَهُ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا، فَقَالَ: مَنْ رَابَهُ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ شَيْءٌ فَلْيَكْسِرْ مُنْتَهُ بِالْمَاءِ" .
عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ثقیف قبیلے کے ایک شخص کے برتن کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یہ نبیذ مجھے لا کر دو، وہ ان کی خدمت میں لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا تو پایا کہ وہ تیز تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کو اس نبیذ میں تیزی محسوس ہو، وہ پانی کے ذریعے اس کی شدت کو کم کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4686]
ترقیم العلمیہ: 4604
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4508، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5721، برقم: 5722، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5195، 5196، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17531، 17532، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4683، 4686، 4688،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24349، 24372، 24689»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4605 ترقیم الرسالہ : -- 4687
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، نَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ ، قَالَ: حَمَلْتُ سِلالا مِنْ خَبِيصٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَتْحَ بَعْضَهُنَّ، فَقَالَ:" يَا عُتْبَةُ، كُلُّ الْمُسْلِمِينَ يَجِدُ مثل هَذَا؟، قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَذَا شَيْءٌ يَخْتَصُّ بِهِ الأُمَرَاءُ، قَالَ: ارْفَعْهُ لا حَاجَةَ لِي فِيهِ، قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ دَعَا بِغَدَائِهِ فَأُتِيَ بِلَحْمٍ غَلِيظٍ وَبِخُبْزٍ خَشِنٍ، فَجَعَلْتُ أَهْوَى إِلَى الْبَضْعَةِ أَحْسَبُهَا سَنَامًا، فَإِذَا هِيَ عِلْبَاءُ الْعَنَقِ، فَأَلُوكُهَا فَإِذَا غَفَلَ عَنِّي جَعَلْتُهَا بَيْنِي وَبَيْنَ الْخِوَانِ، ثُمَّ دَعَا بِنَبِيذٍ لَهُ قَدْ كَادَ أَنْ يَصِيرَ خَلا فَمَزَجَهُ حَتَّى إِذَا أَمْكَنَ شَرِبَ وَسَقَانِي، ثُمَّ قَالَ: يَا عُتْبَةُ، إِنَّا نَنْحَرُ كُلَّ يَوْمٍ جَزُورًا، فَأَمَّا وَرِكُهَا وَأَطَايِبُهَا فَلِمَنْ حَضَرْنَا مِنْ أَهْلِ الآفَاقِ وَالْمُسْلِمِينَ، وَأَمَّا عُنُقُهَا فَلَنَا نَأْكُلُ هَذَا اللَّحْمَ الْغَلِيظَ الَّذِي رَأَيْتَ، وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ يَقْطَعُهُ فِي بُطُونِنَا" .
عتبہ بن فرقد بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں مٹھائی کے تھال لے کر آیا، وہ میں نے ان کے سامنے رکھے، انہوں نے ان میں سے کسی ایک کو کھول کر دیکھا تو دریافت کیا: اے عتبہ! تمام مسلمانوں کو یہ چیز نصیب ہو جاتی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! یہ چیز صرف امیر لوگوں کو ملتی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے اٹھا لو، مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران میری موجودگی میں انہوں نے کھانا منگوا لیا تو ان کے لیے موٹا گوشت اور سخت روٹی لائے گئے۔ میں نے اس گوشت کو کھانے کا ارادہ کیا، میں اسے کوہان کا گوشت سمجھا تھا لیکن وہ گردن کا گوشت تھا، پس اسے منہ میں چباتا رہا، جب وہ میری طرف سے غافل ہوئے تو میں نے اس گوشت کو اپنے اور دستر خوان کے درمیان میں رکھ دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبیذ منگوائی جو سرکہ بننے والی تھی، انہوں نے اس میں تھوڑا سا پانی ملایا، پھر اسے تھوڑی دیر ویسے ہی رہنے دیا، پھر وہ مجھے بھی پلایا اور خود بھی پیا، پھر بولے: اے عتبہ! ہم روزانہ اونٹ کا گوشت پکاتے ہیں اور اس کا سرین کا اچھا گوشت مہمان کو یا عام مسلمانوں کو کھلا دیتے ہیں اور گردن کا وہ گوشت جو گلتا نہیں ہے اسے خود کھاتے ہیں، جو تم نے ابھی دیکھا بھی ہے، اس کے بعد یہ نبیذ پی لیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں وہ گوشت ہضم ہو جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4687]
ترقیم العلمیہ: 4605
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17504، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4681، 4684، 4687، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24346، 24347، 24353، 33589»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4606 ترقیم الرسالہ : -- 4688
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السَّرَخْسِيُّ الْقَاضِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، نَا عَبْدَانُ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: سَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، أَبَا حَنِيفَةَ،" عَنِ الشَّرَابِ، قَالَ: حَدَّثُونَا مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ، قَالَ:" إِنْ رَابَكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: فَإِذَا تَيَقَّنْتَ وَلَمْ تَرْتَبْ" .
عبداللہ بن مبارک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر عمری نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے والد کے حوالے سے لوگوں نے ہمیں یہ حدیث سنائی ہے کہ انہوں نے یہ فرمایا تھا: اگر تمہیں اس بارے میں اندیشہ ہو، تو تم پانی کے ذریعے اس کے زور کو توڑ دو، تو عبداللہ بن عمر عمری نے ان سے کہا: جب آپ کو اس بات کا یقین ہے، تو پھر آپ اس میں اوپر نیچے نہ کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4688]
ترقیم العلمیہ: 4606
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4508، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5721، برقم: 5722، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5195، 5196، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17531، 17532، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4683، 4686، 4688،وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24349، 24372، 24689»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4607 ترقیم الرسالہ : -- 4689
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ شَرَابٍ، الْحَدَّ تَامًّا" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو حد کے طور پر پورے کوڑے لگائے تھے جس کے منہ سے شراب کی بو پائی گئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4689]
ترقیم العلمیہ: 4607
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1487، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5714، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5198، 6814، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17478،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3345، 3346، 4615، 4689، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24225، 24226»
«‏‏‏‏قال الزیلعي: بسند صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 349)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں