🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14741
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ قَالَ: قَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أَيُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ؟ قُلْتُ: أَنَّى يُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: أَلَيْسَ يُسَبُّ عَلِيٌّ وَمَنْ يُحِبُّهُ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوعبداللہ جدلی بیان کرتے ہیں: سید ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: اے ابوعبداللہ! کیا تم لوگوں کے درمیان اللہ کے رسول کو برا کہا: جاتا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول کو کیسے برا کہا: جا سکتا ہے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اور ان سے محبت رکھنے والوں کو برا نہیں کہا: جاتا؟ حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت رکھتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14741]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (822) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14742
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْدَهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ.
امام طبرانی نے اس کے بعد سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا تک ثقہ رجال کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14743
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَسُبُّوا عَلِيًّا ؛ فَإِنَّهُ مَمْسُوسٌ فِي ذَاتِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ بِشْرٍ أَوْ بَشِيرٍ مُتَأَخِّرٌ لَيْسَ هُوَ الَّذِي رَوَى عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی کو برا نہ کہو! کیونکہ وہ اللہ کی ذات کے بارے میں خود سے بے پرواہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن بشر یا شاید بشیر ہے، جو متاخر ہے، یہ وہ نہیں ہے، جس نے ابوعبدالرحمن حبلی سے روایات نقل کی ہیں، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (148/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9357»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14744
وَعَنْ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَقَدْ سَبَّ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ عَلِيًّا سَبًّا قَبِيحًا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: مُعَاوِيَةُ [ يَعْنِي ] : بْنَ حُدَيْجٍ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ. قَالَ [ نَعَمْ ؛ قَالَ ] : إِذَا رَأَيْتَهُ فَائْتِنِي بِهِ. قَالَ: فَرَآهُ عِنْدَ دَارِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، فَأَرَاهُ إِيَّاهُ قَالَ: أَنْتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ؟ فَسَكَتَ فَلَمْ يُجِبْهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَنْتَ السَّابُّ عَلِيًّا عِنْدَ ابْنِ آكِلَةِ الْأَكْبَادِ؟ أَمَا لَئِنْ وَرَدْتَ عَلَيْهِ الْحَوْضَ - وَمَا أُرَاكَ تَرِدُهُ - لَتَجِدَنَّهُ مُشَمِّرًا حَاسِرًا عَنْ ذِرَاعَيْهِ، يَذُودُ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ صَاحِبِهَا ] قَوْلُ الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابوکثیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برے طریقے سے برا کہا: گیا، ایک شخص نے برا کہا: تھا، جس کا نام معاویہ بن حدیج تھا، وہ اس سے واقف نہیں تھے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم اس شخص کو دیکھو تو اسے میرے پاس لے کے آنا، جب اس شخص نے ان صاحب کو عمرو بن حریث کے گھر کے پاس دیکھا، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو وہ صاحب دکھائے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم معاویہ بن حدیج ہو؟ وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کلیجے کھانے والی عورت کے بیٹے کے پاس برا کہہ رہے تھے، کیا ایسا نہیں ہو گا کہ تم حوض پر ان کے پاس آؤ گے، ویسے تمہارے بارے میں میری یہ رائے نہیں ہے کہ تم ان کے پاس جاؤ گے، تو تم ان کو پاؤ گے کہ انہوں نے کلائیاں چڑھائی ہوئی ہوں گی اور کافروں اور منافقین کو اللہ کے رسول کے حوض سے پیچھے کر رہے ہوں گے، جس طرح اجنبی اونٹ کو پرے کیا جاتا ہے، اور یہ بات صادق و مصدوق سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا فرمان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2727)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14745
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ - مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ - قَالَ: حَجَّ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ وَحَجَّ مَعَهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ - وَكَانَ مِنْ أَسَبِّ النَّاسِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - فَمَرَّ فِي الْمَدِينَةِ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ جَالِسٌ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ زَادَ: وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ - مَوْلَى بَنِي أُمَيَّةَ - وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَالْآخَرُ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں علی بن ابوطلحہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، جو بنوامیہ کا غلام تھا، وہ بیان کرتا ہے: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ حج کے لئے گئے۔ ان کے ساتھ معاویہ بن حدیج بھی حج کے لئے گئے تھے، وہ لوگوں میں سب سے زیادہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو برا کہا: کرتے تھے۔ ان کا گزر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد سے ہوا، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما وہاں تشریف فرما تھے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تحقیق وہ شخص رسوا ہو گیا جس نے جھوٹا الزام لگایا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی علی بن ابوطلحہ ہے، جو بنوامیہ کا غلام ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور دوسری سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14745]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6771) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2758)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14746
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نُجَيٍّ: أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ يَوْمَ الْبَصِيرِ بِذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، فَقَالَ: ابْيَضِّي وَاصْفَرِّي وَغُرِّي غَيْرِي غُرِّي أَهْلَ الشَّامِ غَدًا إِذَا ظَهَرُوا عَلَيْكِ، فَشَقَّ قَوْلُهُ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ قَالَ: إِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا عَلِيُّ، إِنَّكَ سَتَقْدَمُ عَلَى اللَّهِ وَشِيعَتُكَ رَاضِينَ مَرْضِيِّينَ، وَيَقْدَمُ عَلَيْكَ عَدُوُّكَ غِضَابًا مُقْمَحِينَ". ثُمَّ جَمَعَ عَلِيٌّ يَدَهُ إِلَى عُنُقِهِ يُرِيهِمُ الْإِقْمَاحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ابونجیح بیان کرتے ہیں: ”بصیر“ کے دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس سونا اور چاندی لائے گئے تو انہوں نے فرمایا: یہ چاندی اور یہ سونا، تم میرے علاوہ کسی اور کو غلط فہمی کا شکار کرو! کل کو جب اہل شام تم پر غالب آ جائیں گے تو تم انہیں دھوکہ دینا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی یہ بات لوگوں کو گراں گزری، انہوں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں اعلان کروایا، لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”اے علی! بے شک تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گے کہ تم اور تمہارے ساتھی راضی ہوں گے، اور ان سے راضی ہوا گیا ہو گا، اور پھر تمہارا دشمن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ وہ غصے میں ہوں گے، اور سر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ گردن کی طرف لے جا کے ان لوگوں کو دکھایا کہ ایسے اُن کے سر اٹھے ہوئے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14746]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3946»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14747
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" مَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ حَرْبِ بْنِ الْحَسَنِ الطَّحَّانِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْلَى، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا: ”بے شک جس نے علی سے محبت رکھی، اس نے مجھ سے محبت رکھی، اور جس نے مجھ سے محبت رکھی، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھے گا، اور جو شخص اس سے بغض رکھے گا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے حرب بن حسن طحان کی یحییٰ بن یعلیٰ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (947)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14748
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَلِيًّا مَبْعَثًا، فَلَمَّا قَدِمَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَجِبْرِيلُ عَنْكَ رَاضُونَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک مہم پر بھیجا، جب وہ واپس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول اور جبرائیل، تم سے راضی ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (946)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14749
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَنْتَ وَشِيعَتُكَ تَرِدُونَ عَلَى الْحَوْضِ رُوَاةً مَرْوِيِّينَ، مُبْيَضَّةٌ وُجُوهُكُمْ، وَإِنَّ عَدُوَّكَ يَرِدُونَ عَلَى الْحَوْضِ ظِمَاءً مُقْمَحِينَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم اور تمہارے ساتھی حوض پر میرے پاس ایسی حالت میں آئیں گے کہ تم لوگ سیر ہو جاؤ گے، اور تمہارے چہرے روشن ہوں گے، اور تمہارا دشمن حوض پر میرے پاس ایسی حالت میں آئے گا کہ وہ پیاسے ہوں گے، اور ان کے سر اوپر کی طرف اٹھے ہوئے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14749]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (948)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14750
وَبِسَنَدِهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَلِيٍّ:" أَمَا تَرْضَى أَنَّكَ أَخِي وَأَنَا أَخُوكَ".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تم میرے بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14750]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (949)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں