الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ذِكْرِ مُوسَى الْكَلِيمِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ کلیم اللہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13786
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَوْ غَيْرِهِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ إِفَاقَةً، فَأَرْفَعُ رَأْسِي، فَإِذَا بِرَجُلٍ بَيْنِي وَبَيْنَ الْعَرْشِ، فَقِيلَ: هَذَا مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ كَانَ فِي الْأَرْضِ فَقَدْ أَفَاقَ قَبْلِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ مُخْتَلَفٌ فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ یا کسی دوسرے صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) مجھے سب سے پہلے ہوش آئے گا، میں اپنا سر اٹھاؤں گا، تو ایک شخص میرے اور عرش کے درمیان ہو گا، تو بتایا جائے گا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہیں، اگر تو وہ زمین میں تھے، تو انہیں مجھ سے پہلے ہوش آ گیا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13786]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2351)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابُ ذِكْرِ الْمَسِيحِ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13787
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ طَالَ بِي عُمْرٌ أَنْ أَلْقَى عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنْ عَجَّلَ بِي مَوْتٌ فَمَنْ لَقِيَهُ مِنْكُمْ فَلْيُقْرِئْهُ مِنِّي السَّلَامَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ امید ہے کہ اگر میری زندگی طویل ہوئی، تو میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے ملاقات کر لوں گا، اور اگر مجھے جلدی موت آ گئی، تو تم میں سے جو شخص اُن سے ملے، تو وہ میری طرف سے انہیں سلام کہہ دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13787]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (298/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7910»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13788
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ وَلَا رَسُولٌ، إِلَّا أَنَّهُ خَلِيفَتِي فِي أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي، أَلَا إِنَّهُ يَقْتُلُ الدَّجَّالَ، وَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ، وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ، وَتَضَعُ الْحَرْبُ أَوْزَارَهَا، أَلَا فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأْ عَلَيْهِ السَّلَامَ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام وہ ہیں، کہ اُن کے اور میرے درمیان نہ کوئی نبی ہے اور نہ ہی کوئی رسول ہے، البتہ میرے بعد وہ میری امت میں میرے خلیفہ ہوں گے، خبردار! وہ دجال کو قتل کر دیں گے، صلیب کو توڑ دیں گے، جزیہ کو ختم کر دیں گے اور اس وقت جنگ ختم ہو جائے گی، خبردار! تم میں سے جو ان کا زمانہ پائے، تو وہ انہیں سلام کہہ دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عقبہ سدوسی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوحاتم نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13788]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (725)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1331، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 75، 693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13789
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ فَيَمْكُثُ فِي النَّاسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابویرہرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نزول کریں گے اور لوگوں کے درمیان چالیس سال رہیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13789]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13789]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5460»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13790
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِيَّ دِمَشْقَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام دمشق کے مشرقی حصے میں موجود سفید منارے پر نزول کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13790]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (590)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 590»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13791
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ خَاتَمِ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ. فَقَالَ الْمُغِيرَةُ: حَسْبُكَ أَنْ تَقُولَ خَاتَمَ الْأَنْبِيَاءِ، فَإِنَّا كُنَّا نُحَدَّثُ أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ خَارِجٌ، فَإِنْ كَانَ خَارِجًا فَقَدْ كَانَ قَبْلَهُ وَبَعْدَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے سامنے یہ بات کہی: اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل کرے، جو انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا یہ کہہ دینا کافی تھا کہ وہ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، ہم لوگ یہ بات چیت کیا کرتے تھے کہ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام ظہور کریں گے اور اگر وہ ظہور کریں گے تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی ہو جائیں گے، اور بعد میں بھی ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، اور وہ ضعیف ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13791]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4141/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13792
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: يُدْفَنُ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَاحِبَيْهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَيَكُونُ قَبْرُهُ رَابِعًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ الضَّحَّاكِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَقَدْ ذَكَرَ الْمِزِّيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ هَذَا فِي تَرْجَمَتِهِ، وَعَزَاهُ إِلَى التِّرْمِذِيِّ وَقَالَ: حَسَنٌ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الْأَطْرَافِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ساتھیوں (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) کے درمیان دفن کیا جائے گا، تو چوتھی قبر ان کی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن ضحاک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ابوداؤد نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام مزی نے
یہ روایت ان کے حالات میں نقل کی ہے، اور اس کی نسبت امام ترمذی کی طرف کی ہے اور وہ یہ کہتے ہیں: یہ حسن ہے، تاہم ”اطراف“ میں مجھے
یہ روایت نہیں ملی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13792]

حدیث نمبر: 13793
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ مَكَثَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ أَرْبَعِينَ سَنَةً". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَيَحْيَى بْنُ جَعْدَةَ لَمْ يُدْرِكْ فَاطِمَةَ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”بے شک عیسیٰ بن مریم، بنی اسرائیل میں چالیس سال رہے تھے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حسین بن علی بن اسود کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور یحیی بن جعدہ نامی راوی نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13793]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6742)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
10. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13794
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِنِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، وَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمْرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ قَالَ: قَدْ بَقِيَ مِنْ أَجْلِي أَرْبَعُونَ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: فَجَحَدَ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ وَقَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اپنی بات کا انکار سیدنا آدم علیہ السلام نے کیا تھا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، اور یہ فرمایا: کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکال دیا اور ان کی ذریت کو ان کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے ان میں ایک شخص کو دیکھا جو چمک رہا تھا (یا خوبصورت تھا) تو دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ پروردگار نے بتایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اس کی عمر کتنی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: ساٹھ سال، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اس کی عمر میں اضافہ کر دے! پروردگار نے فرمایا: جی نہیں! البتہ اگر تم اپنی عمر میں سے (کچھ سال) اس کو دے دیتے ہو، تو یہ ہو سکتا ہے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے، اُن کی عمر میں چالیس سال زیادہ کروا دیے، اللہ تعالیٰ نے اس پر تحریر نوٹ کر لی اور اس پر فرشتوں کو گواہ بنا دیا، جب سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لئے فرشتہ آیا، تو انہوں نے کہا: میری عمر کے چالیس سال ابھی باقی ہیں، ان سے کہا: گیا: وہ تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا داؤد علیہ السلام کو دیدیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے انکار کر دیا، اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکلوائی اور اس کے ثبوت نکلوائے، یوں اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کی عمر سو سال کی اور سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر بھی پورے ایک ہزار سال ہوئی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13794]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2710) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغيرة (251/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2708»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13795
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ذَكَرَ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ أَعْبَدَ الْبَشَرِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ حَدِيثٌ طَوِيلٌ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سیدنا داؤد علیہ السلام کا ذکر کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: ”وہ سب سے زیادہ عبادت گزار بشر تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس بارے میں ایک طویل حدیث ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13795]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2354)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3490، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3673، 4631»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔