الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي ذِكْرِ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلِ وَبَنِيهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَى نَبِيِّنَا وَعَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
حضرت ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام اور ان کے صاحبزادوں کا تذکرہ اللہ تعالیٰ ہمارے نبی اور اُن حضرات پر درود و سلام نازل کرے
حدیث نمبر: 13767
وَعَنِ الْعَبَّاسِ عَنِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ دَاوُدُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَسْأَلُكَ بِحَقِّ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ فَقَالَ: أَمَّا إِبْرَاهِيمُ، فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا إِسْحَاقُ فَبَذَلَ نَفْسَهُ لِيُذْبَحَ، فَصَبَرَ مِنْ أَجْلِي، وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ، وَأَمَّا يَعْقُوبُ، فَغَابَ عَنْهُ يُوسُفُ وَتِلْكَ بَلِيَّةٌ لَمْ تَنَلْكَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، مِنْ رِوَايَةِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا داؤد نے کہا: میں تجھ سے اپنے آباؤ اجداد کے حق کے وسیلے سے دعا کرتا ہوں (وہ آباؤ اجداد) سیدنا ابراہیم علیہ السلام سیدنا اسحاق علیہ السلام اور سیدنا یعقوب علیہ السلام ہیں، تو پروردگار نے فرمایا: جہاں تک ابراہیم کا تعلق ہے، تو اسے آگ میں ڈالا گیا، تو اس نے میری وجہ سے صبر سے کام لیا اور اس آزمائش کا تمہیں سامنا نہیں کرنا پڑا، اور جہاں تک اسحاق کا تعلق ہے، تو اس نے اپنے آپ کو پیش کر دیا، تاکہ اسے ذبح کر دیا جائے، تو اس نے میری خاطر صبر سے کام لیا، تو تمہیں اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جہاں تک یعقوب کا تعلق ہے، تو یوسف اس سے دور ہو گیا تھا، یہ ایسی آزمائش ہے، جو تمہیں لاحق نہیں ہوئی۔“
یہ روایت امام بزار نے ابوسعید کی علی بن زید سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں ان سے واقف نہیں ہوں اور علی بن زید نامی راوی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13767]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2338)، أخرجه مسند البزار برقم: 1307»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13768
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ: مَنْ أَكْرَمُ النَّاسِ؟ قَالَ:" يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحُ اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا: لوگوں میں سب سے زیادہ معزز کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا یوسف علیہ السلام، جو سیدنا یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادے ہیں، جو سیدنا اسحاق ذبیح اللہ علیہ السلام کے صاحبزادے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، بقیہ نامی راوی مدلس ہے، اور ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13768]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10278)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10278»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13769
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ قَالَ: فَاخَرَ أَسْمَاءُ بْنُ خَارِجَةَ رَجُلًا فَقَالَ: أَنَا ابْنُ الْأَشْيَاخِ الْكِرَامِ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: ذَاكَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ ذَبِيحِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوُقُوفًا بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ غَيْرَ أَنَّ مَشَايِخَ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابواحوص بیان کرتے ہیں: اسماء بن خارجہ نے ایک شخص کے سامنے فخر کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا: میں معزز بزرگوں کا بیٹا ہوں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”وہ تو سیدنا یوسف بن یعقوب بن اسحاق ذبیح اللہ بن ابراہیم خلیل اللہ تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں تاہم امام طبرانی کے مشائخ سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13769]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8916)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13770
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ السَّيِّدُ؟ قَالَ:" يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ". قَالُوا: فَمَا فِي أُمَّتِكَ سَيِّدٌ؟ قَالَ:" بَلَى، رَجُلٌ أُعْطِيَ مَالًا حَلَالًا وَرُزِقَ سَمَاحَةً، فَأَدْنَى الْفَقِيرَ، وَقَلَّتْ شَكَاتُهُ فِي النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گی: یا رسول اللہ! سردار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا یوسف بن سیدنا یعقوب بن سیدنا اسحاق بن سیدنا ابراہیم (علیہم السلام)۔“ لوگوں نے دریافت کیا: کیا آپ کی امت میں کوئی سردار نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں! وہ شخص جسے حلال مال دیا گیا ہو اور نرمی عطا کی گی ہو، وہ غریب کو قریب رکھے اور لوگوں کو اس سے شکایات کم ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13770]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7002»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
5. بَابُ ذِكْرِ إِسْمَاعِيلَ الذَّبِيحِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . تَقَدَّمَ الْحَدِيثُ فِي أَوَّلِ الْبَابِ قَبْلَ هَذَا .
حدیث نمبر: N14
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: N14]
6. بَابُ ذِكْرِ إِسْحَاقَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت اسحاق علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13771
عَنِ الْعَبَّاسِ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الذَّبِيحُ إِسْحَاقُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنہیں ذبح کیا گیا، وہ سیدنا اسحاق علیہ السلام تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13771]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2350)، أخرجه مسند البزار برقم: 1308، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4101»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13772
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ خَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَغْفِرَ لِنِصْفِ أُمَّتِي أَوْ شَفَاعَتِي، فَاخْتَرْتُ شَفَاعَتِي، وَرَجَوْتُ أَنْ تَكُونَ أَعَمَّ لِأُمَّتِي، وَلَوْلَا سَبْقُ الَّذِي دَعَا إِلَيْهِ الْعَبْدُ الصَّالِحُ، لَعَجَّلْتُ دَعْوَتِي، إِنَّ اللَّهَ لَمَّا فَرَّجَ عَنْ إِسْحَاقَ كَرْبَ الذَّبْحِ قِيلَ لَهُ: يَا إِسْحَاقُ، سَلْ تُعْطَهُ. قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ لَأَتَعَجَّلَنَّهَا قَبْلَ نَزَغَاتِ الشَّيْطَانِ، اللَّهُمَّ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِكَ شَيْئًا قَدْ أَحْسَنَ، فَاغْفِرْ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ اختیار دیا کہ وہ میری نصف امت کی مغفرت کر دے، یا مجھے شفاعت نصیب کر دے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا، اور مجھے یہ امید ہے کہ یہ میری امت کے لئے عمومی ہو گی، اگر یہ چیز پہلے سے نہ ہو چکی ہوتی، جس کی طرف ایک نیک بندے نے دعا کی تھی، تو میں نے اپنی دعا جلدی کر لینی تھی، جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ذبح ہونے کی تکلیف سے نجات عطا کی، تو اُن سے کہا: گیا: اے اسحاق! تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، تو انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں شیطان کے حملے سے پہلے، اس بارے میں جلدی کر لیتا ہوں: ”اے اللہ! جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی کو تیرا شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو اُس نے اچھائی کی ہو گی، تو اُس کی مغفرت کر دینا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور امام طبرانی کے استاد سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13772]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6990»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
7. بَابُ ذِكْرِ يُوسُفَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت یوسف علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13773
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أُعْطِيَ يُوسُفُ وَأُمُّهُ ثُلُثَيْ حُسْنِ النَّاسِ، فِي الْوَجْهِ وَالْبَيَاضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا أَتَتْهُ، غَطَّى وَجْهَهُ مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَتَنَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو، چہرے اور سفید رنگت اور دیگر چیزوں کے حوالے سے، لوگوں کے حسن کا دو تہائی حصہ دیا گیا تھا، سیدنا یوسف علیہ السلام کے پاس جب کوئی خاتون آتی تھی، تو وہ اپنے چہرے پر کپڑا ڈال لیتے تھے، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ خاتون آزمائش کا شکار نہ ہو جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13773]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8555 و 8557)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13774
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ أَيْضًا فَقَالَ:" أُعْطِيَ يُوسُفُ وَأُمُّهُ ثُلُثَ الْحُسْنِ. وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ وَهِمَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو ایک تہائی حسن عطا کیا گیا تھا۔“ بظاہر یہ لگتا ہے، یہ وہم ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13774]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8556)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13775
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: أُعْطِيَ يُوسُفُ شَطْرَ الْحُسْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا یوسف علیہ السلام کو نصف حسن عطا کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13775]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13775]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3373) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (148/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔