🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اللہ کے نبی حضرت داؤد علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13796
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ دَاوُدُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ غَيْرَةٌ شَدِيدَةٌ، فَكَانَ إِذَا خَرَجَ أُغْلِقَتِ الْأَبْوَابُ فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِهِ أَحَدٌ حَتَّى يَرْجِعَ، قَالَ: فَخَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ وَغُلِّقَتِ الْأَبْوَابُ، فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ تَطَّلِعُ إِلَى الدَّارِ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ وَسَطَ الدَّارِ، فَقَالَتْ لِمَنْ فِي الْبَيْتِ: مِنْ أَيْنَ دَخَلَ هَذَا الرَّجُلُ الدَّارَ، وَالدَّارُ مُغْلَقَةٌ؟ وَاللَّهِ لَيُفْتَضَحَنَّ بِدَاوُدَ. فَجَاءَ دَاوُدُ، فَإِذَا الرَّجُلُ قَائِمٌ وَسَطَ الدَّارِ فَقَالَ لَهُ دَاوُدُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي لَا أَهَابُ الْمُلُوكَ وَلَا يَمْتَنِعُ مِنِّي الْحُجَّابُ. قَالَ لَهُ دَاوُدُ: أَنْتَ إِذًا وَاللَّهِ مَلَكُ الْمَوْتِ، مَرْحَبًا بِأَمْرِ اللَّهِ. فَزَمَلَ دَاوُدُ مَكَانَهُ حَيْثُ قُبِضَتْ نَفْسُهُ، حَتَّى فَرَغَ مِنْ شَأْنِهِ وَطَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ سُلَيْمَانُ لِلطَّيْرِ: أَظِلِّي عَلَى دَاوُدَ. فَأَظَلَّتْ عَلَيْهِ الطَّيْرُ حَتَّى أَظْلَمَتْ عَلَيْهِمُ الْأَرْضُ، قَالَ لَهَا سُلَيْمَانُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اقْبِضِي جَنَاحًا". فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: يُرِينَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ فَعَلَتِ الطَّيْرُ، وَقَبَضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ، وَصَلَّتْ عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ الْمَصْرَخِيَّةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا داؤد نبی علیہ السلام کے مزاج میں غیرت بہت زیادہ تھی، جب وہ گھر سے نکلتے تھے تو دروازے بند کر دیے جاتے تھے اور پھر ان کے واپس آنے تک کوئی ان کی اہلیہ کے پاس نہیں آ سکتا تھا، ایک دن وہ تشریف لے گئے، دروازے بند کر دیے گئے، ان کی اہلیہ آئیں اور انہوں نے صحن میں جھانکا، تو صحن کے درمیان ایک شخص کھڑا ہوا تھا، انہوں نے گھر میں موجود خادمہ سے دریافت کیا: یہ شخص گھر میں کہاں سے آ گیا ہے؟ جبکہ دروازے بند ہیں، اللہ کی قسم! یہ سیدنا داؤد علیہ السلام کے ہاتھوں ضرور شرمندہ ہو گا، جب سیدنا داؤد علیہ السلام آئے، تو وہ شخص گھر کے درمیان میں کھڑا ہوا تھا، سیدنا داؤد علیہ السلام نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ اس نے جواب دیا: میں وہ ہوں کہ میں نہ بادشاہوں سے ڈرتا ہوں، اور نہ ہی کوئی رکاوٹ میرے لئے رکاوٹ بن سکتی ہے، سیدنا داؤد علیہ السلام نے کہا: پھر تو تم اللہ کی قسم! ملک الموت ہو گے، اللہ کے حکم کو خوش آمدید ہے، پھر سیدنا داؤد نے اسی جگہ پر چادر اوڑھی، جہاں ان کی جان قبض ہونی تھی، یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا، جب اُن پر سورج طلوع ہوا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے پرندوں سے کہا: تم سیدنا داؤد علیہ السلام پر سایہ کر دو! تو پرندوں نے سیدنا داؤد علیہ السلام پر سایہ کر دیا، اور وہ اتنے پرندے تھے کہ پوری زمین پر سایہ ہو گیا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے پرندوں سے کہا: تم اپنے پر سمیٹ لو! سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کر کے دکھایا کہ پرندوں نے کیسے کیا تھا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کو بند کر لیا (اور ارشاد فرمایا:) اُس دن پرندوں نے بھی ان کے لیے دعائے رحمت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (419/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9148»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13797
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" لَقَدْ قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ مِنْ بَيْنِ أَصْحَابِهِ، فَمَا فُتِنُوا وَلَا بَدَّلُوا، وَلَقَدْ مَكَثَ أَصْحَابُ الْمَسِيحِ عَلَى سُنَنِهِ وَهَدْيِهِ مِائَتَيْ سَنَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد علیہ السلام کی روح کو اُن کے اصحاب کے درمیان قبض کیا تھا، تو نہ وہ لوگ آزمائش کا شکار ہوئے، اور نہ انہوں نے کوئی تبدیلی کی، اور سیدنا مسیح علیہ السلام کے ساتھی دو سو سال تک اُن کے طریقے اور ہدایت پر عمل پیرا رہے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13797]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
اللہ کے نبی حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13798
عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ صُنِعَتْ لَهُ النُّورَةُ وَدَخَلَ الْحَمَّامَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، فَلَمَّا دَخَلَهُ وَوَجَدَ حَرَّهُ وَغَمَّهُ قَالَ: أَوَّهْ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ، أَوَّهْ أَوَّهْ، قَبْلَ أَنْ لَا يَنْفَعُ أَوَّهْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَوْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخصیت کے لئے سب سے پہلے ”نورہ“ (یعنی بال صفا پاؤڈر) تیار کیا گیا اور جو سب سے پہلے حمام میں داخل ہوئے وہ سیدنا سلیمان علیہ السلام تھے جب وہ اس میں داخل ہوئے اور انہیں اس کی گرمی اور مشکل محسوس ہوئی، تو انہوں نے کہا: اُوہ، یہ تو اللہ کے عذاب میں سے ہے، اُوہ، اُوہ، اس سے پہلے کہ یہ نفع نہ دے، اُوہ۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عبدالرحمن اودی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13798]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (464)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13799
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ سُلَيْمَانُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا قَامَ فِي مُصَلَّاهُ رَأَى شَجَرَةً نَابِتَةً بَيْنَ يَدَيْهِ، فَيَقُولُ لَهَا: مَا اسْمُكِ؟ فَتَقُولُ: كَذَا. فَيَقُولُ: لِأَيِّ شَيْءٍ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: لِكَذَا فَإِنْ كَانَتْ لِغَرْسٍ غَرَسَ، وَإِنْ كَانَتْ لِدَاءٍ كَتَبَ، فَبَيْنَا هُوَ ذَاتَ يَوْمٍ يُصَلِّي إِذَا شَجَرَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: مَا اسْمُكِ؟ قَالَتْ: الْخَرْنُوبُ. قَالَ: لِأَيِّ شَيْءٍ أَنْتِ؟ قَالَتْ: لِخَرَابِ هَذَا الْبَيْتِ. قَالَ سُلَيْمَانُ: اللَّهُمَّ عَمِّ عَلَى الْجِنِّ مَوْتِي حَتَّى يَعْلَمَ الْإِنْسُ أَنَّ الْجِنَّ لَا تَعْلَمُ الْغَيْبَ. قَالَ: فَنَحَتَهَا عَصًا يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا، فَأَكَلَتْهَا الْأَرَضَةُ فَسَقَطَ [ ت فَخَرَّ ] فَحَزَرُوا أَكْلَهَا - وَالْجِنُّ تَعْمَلُ - الْأَرَضَةَ فَوَجَدُوهُ حَوْلًا، فَتَبَيَّنَتِ الْإِنْسُ أَنَّ الْجِنَّ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا حَوْلًا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ". وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقْرَؤُهَا هَكَذَا، فَشَكَرَتِ الْجِنُّ الْأَرَضَةَ فَكَانَتْ تَأْتِيهَا بِالْمَاءِ حَيْثُ كَانَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِيهِ عَطَاءٌ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ کے نبی سیدنا سلیمان علیہ السلام جب اپنی جائے نماز پر کھڑے ہوتے، تو اپنے آگے کسی درخت کو اگتے ہوئے دیکھتے، تو اس سے دریافت کرتے: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے بتایا: یہ ہے، وہ دریافت کرتے: تم کس مقصد کے لئے ہو؟ وہ بتا دیتا: اس لئے ہوں، اگر وہ بونے کے لئے ہوتا تھا، تو اسے بو دیا جاتا تھا اور اگر وہ بیماری کے لئے ہوتا تھا، تو اسے نوٹ کر لیا جاتا تھا، ایک دن اسی طرح وہ نماز ادا کرنے لگے، تو ان کے سامنے ایک درخت موجود تھا، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ تو اس نے کہا: خرنوب، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے دریافت کیا: تم کس لئے ہو؟ اس نے جواب دیا: اس گھر کو بے آباد کرنے کے لئے، سیدنا سلیمان علیہ السلام نے دعا کی: اے اللہ! میری موت کو جنات سے پوشیدہ رکھنا، تاکہ انسانوں کو اس بات کا پتہ چل جائے کہ جنات کو غیب کا علم نہیں ہوتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو سیدنا سلیمان علیہ السلام نے اس درخت سے ایک عصا تراشا اور اس کے ساتھ ٹیک لگا لی، دیمک اس عصا کو کھاتی رہی، یہاں تک کہ وہ عصا گر گیا، تو سیدنا سلیمان علیہ السلام بھی گر گئے، اس دوران جنات کام کرتے رہے، پھر انہوں نے دیمک کے کھانے کا اندازہ لگایا تو وہ ایک سال کی مدت بنی، تو انسانوں کے سامنے یہ بات واضح ہو گئی کہ اگر جنات کو غیب کا علم ہوتا، تو وہ ایک سال تک رسوا کرنے والے عذاب میں مبتلاء نہ رہتے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کو اسی طرح پڑھا کرتے تھے۔ پھر جنات نے دیمک کا شکریہ ادا کیا اور وہ اس کے پاس پانی لے کر آتے تھے، خواہ وہ جہاں بھی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا ان دونوں کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13799]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2355) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12281)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12281، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ ذِكْرِ نَبِيِّ اللَّهِ أَيُّوبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
اللہ کے نبی حضرت ایوب علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13800
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ أَيُّوبَ كَانَ فِي بَلَائِهِ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ سَنَةً، فَرَفَضَهُ الْقَرِيبُ وَالْبَعِيدُ إِلَّا رَجُلَانِ مِنْ إِخْوَانِهِ، كَانَا مِنْ أَخَصِّ إِخْوَانِهِ كَانَا يَغْدُوَانِ إِلَيْهِ وَيَرُوحَانِ إِلَيْهِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: تَعْلَمُ وَاللَّهِ لَقَدْ أَذْنَبَ أَيُّوبُ ذَنْبًا مَا أَذَنَبَهُ أَحَدٌ. قَالَ صَاحِبُهُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: مُنْذُ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ سَنَةً لَمْ يَرْحَمْهُ اللَّهُ فَيَكْشِفُ اللَّهُ عَنْهُ. فَلَمَّا رَاحَا إِلَيْهِ، لَمْ يَصْبِرِ الرَّجُلُ حَتَّى ذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ أَيُّوبُ: مَا أَدْرِي مَا تَقُولُ، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ أَنِّي كُنْتُ أَمُرُّ عَلَى الرَّجُلَيْنِ يَتَنَازَعَانِ فَيَذْكُرَانِ اللَّهَ، فَأَرْجِعُ إِلَى بَيْتِي فَأُكَفِّرُ عَنْهُمَا، كَرَاهِيَةَ أَنْ يُذْكَرَ اللَّهُ إِلَّا فِي حَقٍّ. قَالَ: وَكَانَ يَخْرُجُ إِلَى حَاجَتِهِ، فَإِذَا قَضَى حَاجَتَهُ أَمْسَكَتِ امْرَأَتُهُ بِيَدِهِ حَتَّى يَبْلُغَ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ أَبْطَأَ عَلَيْهَا، وَأُوحِيَ إِلَى أَيُّوبَ فِي مَكَانِهِ أَنِ (ارْكُضْ بِرِجْلِكَ هَذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَ شَرَابٌ) فَاسْتَبْطَأَتْهُ فَتَلَقَّتْهُ يَنْتَظِرُوا، وَأَقْبَلَ عَلَيْهَا قَدْ أَذْهَبَ اللَّهُ مَا بِهِ مِنَ الْبَلَاءِ وَهُوَ عَلَى أَحْسَنِ مَا كَانَ، فَلَمَّا رَأَتْهُ قَالَتْ: أَيْ بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ، هَلْ رَأَيْتَ نَبِيَّ اللَّهِ هَذَا الْمُبْتَلَى؟ وَوَاللَّهِ عَلَى ذَلِكَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ بِهِ مُذْ كَانَ صَحِيحًا مِنْكَ. قَالَ: فَإِنِّي أَنَا هُوَ. وَكَانَ لَهُ أَنْدَرَانِ: أَنْدَرُ لِلْقَمْحِ وَأَنْدَرُ لِلشَّعِيرِ، فَبَعَثَ اللَّهُ سَحَابَتَيْنِ، فَلَمَّا كَانَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى أَنْدَرِ الْقَمْحِ فَرَّغَتْ فِيهِ الذَّهَبَ حَتَّى فَاضَ، وَأَفْرَغَتِ الْأُخْرَى عَلَى أَنْدَرِ الشَّعِيرِ الْوَرِقَ حَتَّى فَاضَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ کے نبی سیدنا ایوب علیہ السلام اٹھارہ سال تک آزمائش کا شکار رہے تھے، قریب اور دور کے سب لوگوں نے انہیں ایک طرف کر دیا تھا، صرف ان کے دو دوست ایسے تھے، جو ان کے قریبی ساتھی تھے، وہ صبح و شام ان کے پاس آیا کرتے تھے، ایک دن اُن میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کی قسم! سیدنا ایوب علیہ السلام نے ضرور کسی ایسے گناہ کا ارتکاب کیا ہو گا، جو گناہ کسی اور نے نہیں کیا ہو گا، دوسرے شخص نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ اس نے کہا: اٹھارہ سال ہو گئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم نہیں کیا اور ان کی بیماری کو ختم نہیں کیا، جب وہ دونوں افراد سیدنا ایوب علیہ السلام کے پاس آئے، تو اس شخص سے صبر نہیں ہوا، اس نے سیدنا ایوب علیہ السلام کے سامنے بھی یہ بات ذکر کر دی، تو سیدنا ایوب علیہ السلام نے فرمایا: مجھے نہیں معلوم کہ جو وہ کہہ رہا ہے، اس میں کتنی حقیقت ہے، البتہ اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میں دو آدمیوں کے پاس سے گزرا، وہ دونوں جھگڑا کر رہے تھے اور وہ دونوں اللہ کا ذکر کر رہے تھے، تو میں اپنے گھر واپس آ گیا اور میں نے ان دونوں کی طرف سے اُس بات کا کفارہ دیا تھا، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ ان میں سے کوئی ایک ہی اللہ کا ذکر کر رہا ہو گا، جو حق کے ہمراہ ہو گا (تو دوسرا اپنی بات میں جھوٹا ہو گا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: سیدنا ایوب علیہ السلام قضائے حاجت کے لئے تشریف لے جاتے تھے، جب وہ قضائے حاجت کر کے فارغ ہوتے تھے، تو ان کی اہلیہ ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ان کی جگہ تک لے آتی تھیں، ایک دن اس اہلیہ کو ان کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، اس جگہ پر سیدنا ایوب علیہ السلام کی طرف یہ وحی نازل ہوئی کہ آپ اپنا پاؤں ماریں، یہاں سے ٹھنڈا پانی نکلے گا، جو پینے کے لائق بھی ہو گا، اس خاتون کو ان کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، پھر اس نے دیکھا کہ سیدنا ایوب علیہ السلام اس کی طرف آ رہے تھے اور ان کی آزمائش اللہ تعالیٰ نے ختم کر دی تھی، اور وہ پہلے کی طرح خوبصورت حالت میں تھے، جب اُس خاتون نے انہیں دیکھا، تو کہا: اے شخص! اللہ تعالیٰ تمہارے بارے میں برکت رکھے، کیا تم نے آزمائش کا شکار اللہ کے نبی کو دیکھا ہے؟ اللہ کی قسم! جب وہ صحیح ہوتے تھے، تو وہ اس وقت جس طرح کے تھے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو تم سے زیادہ اُن سے مشابہت رکھتا ہو، تو سیدنا ایوب علیہ السلام نے کہا: وہ میں ہی ہوں، سیدنا ایوب علیہ السلام کے دو گودام تھے، ایک گودام گندم کا تھا اور ایک جَو کا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے دو بادل بھیجے، جب ان میں سے ایک بادل گندم کے گودام کے پاس آیا، تو اس نے اس پر سونے کی بارش کی، یہاں تک کہ وہ بھر گیا اور دوسرے نے جَو کے گودام پر چاندی کی بارش کی، یہاں تک کہ وہ بھر گیا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13800]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2357) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3617)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4171، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 40، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2898، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2616، 2617، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6333، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4593، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6527/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابٌ فِي ذِكْرِ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ .
حضرت یحیی بن حضرت زکریا علیہما السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13801
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ فِي حَلْقَةٍ فِي الْمَسْجِدِ نَتَذَاكَرُ فَضَائِلَ الْأَنْبِيَاءِ أَيُّهُمْ أَفْضَلُ، فَذَكَرْنَا نُوحًا وَطُولَ عِبَادَتِهِ رَبَّهُ، وَذَكَرْنَا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرْنَا مُوسَى مُكَلِّمَ اللَّهِ، وَذَكَرْنَا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، وَذَكَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا تَذْكُرُونَ بَيْنَكُمْ؟". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْنَا فَضَائِلَ الْأَنْبِيَاءِ أَيُّهُمْ أَفْضَلُ، فَذَكَرْنَا نُوحًا وَطُولَ عِبَادَتِهِ رَبَّهُ، وَذَكَرْنَا إِبْرَاهِيمَ خَلِيلَ الرَّحْمَنِ، وَذَكَرْنَا مُوسَى مُكَلِّمَ اللَّهِ، وَذَكَرْنَا عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ، وَذَكَرْنَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَنْ فَضَّلْتُمْ؟". فَقُلْنَا: فَضَّلْنَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، بَعَثَكَ اللَّهُ إِلَى النَّاسِ كَافَّةً، وَغَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ، وَأَنْتَ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ خَيْرًا مِنْ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ:" أَلَمْ تَسْمَعُوا كَيْفَ نَعَتَهُ فِي الْقُرْآنِ (يَايَحْيَى خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا) إِلَى قَوْلِهِ تَعَالَى: (حَيًّا) (مُصَدِّقًا بِكَلِمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَسَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ) لَمْ يَعْمَلْ سَيِّئَةً وَلَمْ يَهِمَّ بِهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں ایک حلقے میں موجود تھا، ہم لوگ انبیاء کرام کے فضائل کا تذکرہ کر رہے تھے کہ اُن میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ تو ہم نے سیدنا نوح علیہ السلام کا ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے پروردگار کی طویل عرصہ تک عبادت کی، ہم نے سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کیا، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام کیا تھا، ہم نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا، ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ کس بارے میں بات چیت کر رہے تھے؟ ہم نے عرض کی: ہم لوگ انبیاء کرام کے فضائل کا ذکر کر رہے تھے کہ اُن میں سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ تو ہم نے سیدنا نوح علیہ السلام کا ذکر کیا کہ انہوں نے ایک طویل عرصے تک اپنے پروردگار کی عبادت کی، ہم نے سیدنا ابراہیم خلیل الرحمن علیہ السلام کا ذکر کیا، ہم نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ کیا، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام کیا تھا، اور ہم نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا ذکر کیا، اور یا رسول اللہ! ہم نے آپ کا بھی ذکر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم نے کسے افضل قرار دیا؟ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو افضل قرار دیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو تمام بنی نوع انسان کی طرف مبعوث کیا ہے، اور آپ کے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی ہے، اور آپ انبیاء کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ یحیی بن زکریا سے زیادہ بہتر ہو، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے سنا نہیں ہے؟ کہ قرآن میں ان کی کیا صفات بیان کی گئی ہیں: ”اے یحیی! تم کتاب کو قوت کے ساتھ حاصل کر لو، اور ہم نے بچپن میں ہی اس کو حکم (یعنی نبوت) عطا کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک ہے: ”زندہ“ (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والے کلمے کی تصدیق کرنے والا تھا، سردار تھا اور عورتوں سے بچنے والا تھا، اور (ہمارے) خاص لوگوں میں سے نبی تھا۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”انہوں نے کبھی کوئی برا کام نہیں کیا تھا، اور نہ ہی کبھی اس کا ارادہ کیا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13801]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2358) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12938)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12938، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6528/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ وَلَدِ آدَمَ إِلَّا قَدْ أَخْطَأَ، أَوْ هَمَّ [ بِخَطِيئَةٍ ] لَيْسَ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ:" فَإِنَّهُ لَمْ يَهُمَّ بِهَا وَلَمْ يَعْمَلْهَا". وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اولاد آدم میں سے ہر ایک نے، یا تو کسی غلطی کا ارتکاب کیا ہو گا، یا غلطی کا ارادہ کیا ہو گا، لیکن سیدنا یحیی بن ذکریا علیہ السلام نے ایسا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”انہوں نے کبھی اس کا ارادہ نہیں کیا، اور انہوں نے کبھی اس پر عمل نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13802]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1359) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2544) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1757)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2294»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13803
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَقُولَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يَحْيَى بْنِ زَكَرِيَّا، مَا هَمَّ بِخَطِيئَةٍ". أَحْسَبُهُ قَالَ:" وَلَا عَمِلَهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ یہ کہے: میں سیدنا یحیی بن زکریا علیہ السلام سے زیادہ بہتر ہوں، کیونکہ انہوں نے کبھی کسی گناہ کا ارادہ بھی نہیں کیا (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) اور انہوں نے (کبھی) اس (برائی) پر عمل بھی نہیں کیا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13803]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2360)، أخرجه مسند البزار برقم: 2351»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13804
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُّ بَنِي آدَمَ يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِذَنْبٍ، وَقَدْ يُعَذِّبُهُ عَلَيْهِ إِنْ شَاءَ أَوْ يَرْحَمُهُ، إِلَّا يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا، فَإِنَّهُ كَانَ" سَيِّدًا وَحَصُورًا وَنَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ". وَأَهْوَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى قَذَاةٍ مِنَ الْأَرْضِ فَأَخَذَهَا وَقَالَ:" ذَكَرُهُ مِثْلَ هَذِهِ الْقَذَاةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرُّعَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن ہر انسان اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کسی گناہ کے ہمراہ حاضر ہو گا، جس کا اس نے ارتکاب کیا ہو گا، اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا، تو اس گناہ کے حوالے سے اسے عذاب دیدے گا اور اگر چاہے گا، تو اس پر رحم کر دے گا، صرف سیدنا یحیی بن زکریا علیہ السلام کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ سردار تھے، پاک دامن تھے اور نبی تھے، اور نیک لوگوں میں سے تھے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمین پر پڑے ہوئے ایک تیلے کی طرف ہاتھ بڑھایا اسے پکڑایا اور پھر یہ فرمایا: اُن کی شرمگاہ اس تیلے کی مانند تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن سلیمان رعینی ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6552»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ ذِكْرِ يُونُسَ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
حضرت یونس علیہ السلام کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13805
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ أَنْ يَقُولَ: أَنَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو يَحْيَى الْقَتَّاتُ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسی کے لئے یہ کہنا مناسب نہیں ہے کہ میں سیدنا یونس بن متی سے بہتر ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابویحیی قتات ہے، اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13805]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2544) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11121)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10122، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4906»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں