الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ ذِكْرِ الْأَنْبِيَاءِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَسَلَّمَ .
انبیاء کرام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13806
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَجَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ صَلَّيْتَ؟". فَقُلْتُ: لَا. قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ". قَالَ: فَقُمْتُ فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ جَلَسْتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ شَيَاطِينِ الْإِنْسِ وَالْجِنِّ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلِلْإِنْسِ شَيَاطِينُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" خَيْرُ مَوْضُوعٍ، مَنْ شَاءَ أَقَلَّ وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّوْمُ؟ قَالَ:" فَرْضٌ مُجْزِئٌ وَعِنْدَ اللَّهِ مَزِيدٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَالصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْأَنْبِيَاءِ كَانَ أَوَّلَ؟ قَالَ:" آدَمُ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَنَبِيٌّ كَانَ؟ قَالَ:" نَعَمْ، نَبِيٌّ مُكَلَّمٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمِ الْمُرْسَلُونَ؟ قَالَ:" ثَلَاثَمِائَةٍ وَبِضْعَةَ عَشَرَ، جَمًّا غَفِيرًا". أَوْ قَالَ مَرَّةً:" خَمْسَةَ عَشَرَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، آدَمُ نَبِيٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، مُكَلَّمٌ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّمَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ أَعْظَمُ؟ قَالَ:" آيَةُ الْكُرْسِيِّ (اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ) ". قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ هُوَ وَحَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ، وَالْكَلَامُ عَلَيْهِمَا فِي الْعِلْمِ فِي حُسْنِ السُّؤَالِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں تشریف فرما تھے، میں بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابوذر! کیا تم نے نماز ادا کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھو اور نماز ادا کرو! راوی کہتے ہیں: میں اُٹھا اور میں نے نماز ادا کی، پھر میں آ کر بیٹھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! انسانوں اور جنات سے تعلق رکھنے والے شیطانوں کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو! راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: نماز کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دی گئی بہتر چیز ہے، جو شخص چاہے کم کر لے، اور جو شخص چاہے وہ زیادہ کر لے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! روزہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسا فرض ہے، جس کی جزا ملے گی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید (انعام و اکرام بھی) ملے گا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک ایسی چیز، جس کا کئی گنا اجر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے شخص کا صدقہ کرنا، جس کے پاس مال کم ہو اور وہ محنت کر کے (کمائی کو صدقہ کرے) یا پھر کسی غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انبیاء میں کون سب سے پہلے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سیدنا آدم علیہ السلام۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ ایسے نبی تھے، جس کے ساتھ کلام کیا گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسولوں کی تعداد کتنی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو دس سے زیادہ زیادہ ہے، جو ایک بڑی تعداد ہے (ایک مرتبہ راوی نے لفظ تین سو پندرہ نقل کیا ہے) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان کے ساتھ کلام بھی کیا گیا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو کچھ نازل ہوا ہے، ان میں سب سے عظیم آیت کون سی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آیت الکرسی، يعنى الله لا اله الا هو الحي القيوم۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو کتاب العلم میں، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13806]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے، اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث بھی گزر چکی ہے، اور ان دونوں پر کلام بھی گزر چکا ہے، جو کتاب العلم میں، اچھے طریقے سے سوال کرنے سے متعلق باب میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13806]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 5507، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21036، وأخرجه مسند البزار برقم: 4034»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13807
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَبِيٌّ كَانَ آدَمُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نُوحٍ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: كَمْ كَانَ بَيْنَ نُوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ؟ قَالَ:" عَشَرَةُ قُرُونٍ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَمْ كَانَتِ الرُّسُلُ؟ قَالَ:" ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ خُلَيْدٍ الْحَلَبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا سیدنا آدم علیہ السلام نبی تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اس نے دریافت کیا: ان کے اور سیدنا نوح علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں، اس نے دریافت کیا: سیدنا نوح علیہ السلام اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دس صدیاں، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! رسول کتنے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین سو تیرہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن خلید حلبی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13807]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن خلید حلبی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (405) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7545)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7545، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13808
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَعَثَ اللَّهُ ثَمَانِيَةَ آلَافِ نَبِيٍّ، أَرْبَعَةُ آلَافٍ إِلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَأَرْبَعَةُ آلَافٍ إِلَى سَائِرِ النَّاسِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے آٹھ ہزار انبیاء کو مبعوث کیا ہے، جن میں سے چار ہزار بنی اسرائیل کی طرف مبعوث ہوئے، اور چار ہزار باقی سب لوگوں کی طرف مبعوث ہوئے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13808]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13808]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4132)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4223، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 778، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3444، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6516/1»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13809
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ سُرَّ فِي ظِلِّ سَرْحَةٍ سَبْعُونَ نَبِيًّا لَا سُرْفُ وَلَا عُرُدُ وَلَا تُعْبَلُ" رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ذَكْوَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سرحہ (نامی درخت) کے سائے میں ستر انبیاء کرام کی ناف کاٹی گئی تھی، (یہ ایسا درخت ہے کہ) نہ اسے کیڑا کھاتا ہے، نہ وہ ننگا ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے پتے جھڑتے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اعمش کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو انہوں نے عبداللہ بن ذکوان سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13809]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اعمش کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو انہوں نے عبداللہ بن ذکوان سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13809]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5723)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13810
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بُعِثَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ثَمَانِيَةِ آلَافِ نَبِيٍّ، مِنْهُمْ أَرْبَعَةُ آلَافٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وُثِّقِ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کے نبی کو آٹھ ہزار انبیاء کرام کے بعد مبعوث کیا گیا ہے، جن میں سے چار ہزار انبیاء کرام کا تعلق بنی اسرائیل سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ابراہیم بن مہاجر بن مسمار ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک راوی یزید رقاشی ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13810]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی ابراہیم بن مہاجر بن مسمار ہے، اور وہ ضعیف ہے، ابن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک راوی یزید رقاشی ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (778)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4223، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 778، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3444، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6516/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13811
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: الْأَنْبِيَاءُ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِلَّا عَشَرَةً: نُوحٌ وَهُودٌ وَلُوطٌ وَصَالِحٌ وَشُعَيْبٌ وَإِبْرَاهِيمُ وَإِسْمَاعِيلُ وَإِسْحَاقُ وَعِيسَى وَمُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ، وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا لَهُ اسْمَانِ، إِلَّا عِيسَى وَيَعْقُوبَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”انبیاء کرام کا تعلق بنی اسرائیل سے رہا ہے، البتہ دس حضرات کا معاملہ مختلف ہے، سیدنا نوح علیہ السلام، سیدنا ہود علیہ السلام، سیدنا لوط علیہ السلام، سیدنا صالح علیہ السلام، سیدنا شعیب علیہ السلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام، سیدنا اسماعیل علیہ السلام، سیدنا اسحاق علیہ السلام، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ہر ایک نبی کے دو نام تھے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور سیدنا یعقوب علیہ السلام کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13811]
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11723)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موقوف
حدیث نمبر: 13812
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَنْبِيَاءُ أَحْيَاءٌ فِي قُبُورِهِمْ يُصَلُّونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”انبیاء کرام اپنی قبروں میں زندہ ہوتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13812]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13812]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2339) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3425)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6391، 6888، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6531/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13813
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ، لَيَنْزِلَنَّ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ إِمَامًا مُقْسِطًا وَحَكَمًا عَدْلًا، فَلَيَكْسِرَنَّ الصَّلِيبَ، وَيَقْتُلَنَّ الْخِنْزِيرَ، وَلَيُصْلِحَنَّ ذَاتَ الْبَيْنِ، وَلَيُذْهِبَنَّ الشَّحْنَاءَ، وَلَيَعْرِضَنَّ الْمَالَ فَلَا يَقْبَلُهُ أَحَدٌ، ثُمَّ لَئِنْ قَامَ عَلَى قَبْرِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَأُجِيبَنَّهُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابوالقاسم کی جان ہے، سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام منصف حکمران اور عدل کرنے والے قاضی کے طور پر نازل ہوں گے اور وہ صلیب توڑ دیں گے اور خنزیر کو قتل کر دیں گے اور لوگوں کے درمیان صلح کروا دیں گے اور آپس کی دشمنی ختم ہو جائے گی، اور مال پیش کیا جائے گا، لیکن کوئی اُسے قبول (یعنی وصول) نہیں کرے گا اور اگر وہ میری قبر پر کھڑے ہو کر یہ کہیں: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تو میں انہیں ضرور جواب دوں گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13813]
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13813]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6584)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 155، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4078، وأخرجه مسند أحمد برقم: 9891، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20840، 20844، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4218، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1364، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4505، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6529/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13814
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كَانَ فِيمَنْ خَلَا مِنْ إِخْوَانِي مِنَ الْأَنْبِيَاءِ ثَمَانِيَةُ آلَافِ نَبِيٍّ، ثُمَّ كَانَ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ كُنْتُ أَنَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَهَذَا الْحَدِيثُ فِي تَرْجَمَتِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”انبیاء کرام میں سے مجھ سے پہلے جو بھائی گزرے ہیں، ان کی تعداد آٹھ ہزار تھی، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام آئے، اور پھر ”میں“ مبعوث ہوا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت عبدی ہے اور وہ ضعیف ہے، اور یہ حدیث ان کے حالات میں نقل ہوئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13814]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت عبدی ہے اور وہ ضعیف ہے، اور یہ حدیث ان کے حالات میں نقل ہوئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13814]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4092)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
16. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَضِرِ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13815
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ اللَّيَالِي أَحْمِلُ لَهُ الطَّهُورَ، إِذْ سَمِعَ مُنَادِيًا فَقَالَ:" يَا أَنَسُ صَهٍ". فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى مَا يُنَجِّينِي مِمَّا خَوَّفْتَنِي مِنْهُ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ قَالَ أُخْتَهَا". فَكَأَنَّ الرَّجُلَ لُقِّنَ مَا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَارْزُقْنِي شَوْقَ الصَّادِقِينَ إِلَى مَا شَوَّقْتَهُمْ إِلَيْهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، ضَعِ الطَّهُورَ وَائْتِ هَذَا الْمُنَادِي، فَقُلْ لَهُ أَنْ يَدْعُوَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِينَهُ عَلَى مَا ابْتَعَثَهُ بِهِ، وَادْعُ لِأُمَّتِهِ أَنْ يَأْخُذُوا مَا أَتَاهُمْ بِهِ نَبِيُّهُمْ بِالْحَقِّ". فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: ادْعُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِينَهُ اللَّهُ عَلَى مَا ابْتَعَثَهُ بِهِ، وَادْعُ لِأُمَّتِهِ أَنْ يَأْخُذُوا مَا أَتَاهُمْ بِهِ نَبِيُّهُمْ بِالْحَقِّ. فَقَالَ: وَمَنْ أَرْسَلَكَ؟ فَكَرِهْتُ أَنْ أُعْلِمَهُ وَلَمْ أَسْتَأْذِنْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: وَمَا عَلَيْكَ رَحِمَكَ اللَّهُ بِمَا سَأَلْتُكَ؟ فَقَالَ: أَوَّلًا تُخْبِرُنِي مَنْ أَرْسَلَكَ؟ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا قَالَ، فَقَالَ:" قُلْ لَهُ: أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". فَقَالَ لِي: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ، وَمَرْحَبًا بِرَسُولِهِ، أَنَا أَحَقُّ أَنْ آتِيَهُ، أَقْرِئْ رَسُولَ اللَّهِ السَّلَامَ وَقُلْ لَهُ: الْخَضِرُ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ لَكَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَضَّلَكَ عَلَى النَّبِيِّينَ كَمَا فَضَّلَ شَهْرَ رَمَضَانَ عَلَى سَائِرِ الشُّهُورِ، وَفَضَّلَ أُمَّتَكَ عَلَى الْأُمَمِ كَمَا فَضَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ عَلَى سَائِرِ الْأَيَّامِ. فَلَمَّا وَلَّيْتُ عَنْهُ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الْمَرْحُومَةِ الْمُرْشَدَةِ الْمُتَابِ عَلَيْهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَضَّاحُ بْنُ عَبَّادٍ الْكُوفِيُّ، تَكَلَّمَ فِيهِ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْمُنَادِي، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ بِشْرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بِشْرٍ الْعَمِّيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے طہارت کا پانی اٹھایا ہوا تھا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی پکارنے والے کو سنا، تو فرمایا: اے انس! خاموش ہو جاؤ، اس شخص نے دعا کی: اے اللہ! اس چیز پر میری مدد فرما، جو مجھے اس سے نجات دلا دے، جس سے تو نے مجھے ڈرایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کاش وہ اس کے ساتھ والی دعا بھی مانگ لیتا، تو گویا اس شخص کو وہی بات سکھا دی گئی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے، اس نے کہا: اور مجھے سچے لوگوں کا وہ شوق عطا فرما، جس چیز کا تو نے انہیں شوق دلایا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انس! طہارت کا پانی رکھو اور اس منادی کے پاس جاؤ، اور اس سے کہو: وہ اللہ کے رسول کے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے جس کام کے لئے انہیں مبعوث کیا ہے، اس حوالے سے ان کی مدد کرے اور تم ان کی امت کے لئے بھی دعا کرو کہ وہ امت اس چیز کو حاصل کر لے، جو حق اُن کے نبی لے کر ان کے پاس آئے ہیں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ان صاحب کے پاس آیا، میں نے کہا: آپ اللہ کے رسول کے لئے یہ دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں جس چیز کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، اس حوالے سے اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے، اور آپ ان کی امت کے لئے بھی دعا کریں کہ اس امت کے نبی، جو حق لے کر ان کے پاس آئے ہیں، وہ امت اسے قبول کر لے، ان صاحب نے دریافت کیا: تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ تو مجھے یہ اچھا نہیں لگے گا کہ میں اُس کو اس بارے میں بتاؤں، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں اجازت نہیں لی تھی، میں نے کہا: تمہیں کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے! جو میں نے تمہیں کہا: ہے، تم وہ کرو، اس نے کہا: تم مجھے نہیں بتاؤ گے کہ تمہیں کس نے بھیجا ہے؟ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور اس کی کہی ہوئی بات کے بارے میں آپ کو بتایا، تو آپ نے فرمایا: تم اس سے کہہ دو! میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا قاصد ہوں، تو اس نے مجھ سے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید اور اُن کے قاصد کو خوش آمدید، میں اس بات کا زیادہ حق رکھتا ہوں کہ میں اُن کے پاس جاؤں اور ان کی خدمت میں میں سلام پیش کروں، بہرحال تم ان سے یہ کہہ دینا کہ سیدنا خضر علیہ السلام آپ کو سلام کہہ رہے تھے، اور وہ آپ کو یہ کہہ رہے تھے: کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیگر تمام انبیاء کرام پر وہ فضیلت عطا کی ہے، جو اس نے رمضان کے مہینے کو دیگر مہینوں پر عطا کی ہے، اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو دیگر امتوں پر وہ فضیلت عطا کی ہے، جو اس نے جمعہ کے دن کو دیگر تمام دنوں پر فضیلت عطا کی ہے۔“ جب میں اُن صاحب کے پاس سے واپس مڑا، تو میں نے ان صاحب کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے اللہ! مجھے اس امت میں شامل کر لے، جس پر رحم کیا گیا، جس کی رہنمائی کی گئی اور جس کی توبہ قبول کی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وضاح بن عباد کوفی ہے، جس کے بارے میں ابوالحسین بن منادی نے کلام کیا ہے، اور امام طبرانی کا استاد بشر بن علی بن بشرعمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13815]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی وضاح بن عباد کوفی ہے، جس کے بارے میں ابوالحسین بن منادی نے کلام کیا ہے، اور امام طبرانی کا استاد بشر بن علی بن بشرعمی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/(كتاب فيه ذكر الأنبياء) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13815]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3095»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف