صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
32. باب استحباب الإبراد بالظهر في شدة الحر لمن يمضي إلى جماعة ويناله الحر في طريقه:
باب: سخت گرمی میں ظہر ٹھنڈے وقت پڑھنے کا بیان اس کے لئے جو جماعت کے ساتھ نماز کے لئے جائے اور راہ میں گرمی زیادہ محسوس کرے۔
ترقیم عبدالباقی: 615 ترقیم شاملہ: -- 1395
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ . ح، وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ، فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ".
لیث نے ابن شہاب سے، انہوں نے (سعید) بن مسیب اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی شدید ہو جائے تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت دوزخ کی لپٹوں (گرمی کے پھیلاؤ) میں سے ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1395]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب شدید گرمی ہو تو نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت، دوزخ کی بھاپ یا آتش دوزخ کے جوش سے ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1395]
ترقیم فوادعبدالباقی: 615
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← سعيد بن المسيب القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥محمد بن رمح التجيبي، أبو عبد الله محمد بن رمح التجيبي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة ثبت | |
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث الليث بن سعد الفهمي ← محمد بن رمح التجيبي | ثقة ثبت فقيه إمام مشهور | |
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء قتيبة بن سعيد الثقفي ← الليث بن سعد الفهمي | ثقة ثبت |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح مسلم |
1397
| أبردوا بالصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
صحيح مسلم |
1395

1398
| الحر من فيح جهنم فأبردوا بالصلاة |
صحيح مسلم |
1399
| أبردوا عن الحر في الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
صحيح مسلم |
1402
| أبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم النار اشتكت إلى ربها فأذن لها في كل عام بنفسين نفس في الشتاء ونفس في الصيف |
جامع الترمذي |
157
| أبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
سنن أبي داود |
402
| إذا اشتد الحر فأبردوا عن الصلاة |
سنن النسائى الصغرى |
501
| أبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
سنن ابن ماجه |
677
| أبردوا بالصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
سنن ابن ماجه |
678
| أبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم |
موطأ مالك رواية يحيى الليثي |
26
| أبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
موطأ مالك رواية يحيى الليثي |
28
| أبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
موطا امام مالك رواية ابن القاسم |
25
| إذا كان الحر فابردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم |
المعجم الصغير للطبراني |
228
| إذا اشتد الحر فأبردوا بالصلاة ، فإن شدة الحر من فيح جهنم |
مسندالحميدي |
971
| إذا اشتد الحر فأبردوا بالصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم |
مسندالحميدي |
972
|
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1395 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1395
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
فَيْحِ جَهَنَّم:
جہنم کی گرمی کا انتشارو پھیلاؤ اور اس کا جوش۔
فوائد ومسائل:
مولانا منظور احمد نعمانی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے دنیا میں ہم جو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں اس کے کچھ تو ظاہری اسباب ہوتے ہیں جنھیں ہم خود بھی سمجھتے اور جانتے ہیں اور کچھ باطنی اسباب ہوتے ہیں جو ہمارے احساس وادراک کی دسترس سے باہر ہوتے ہیں انبیاء علیہ السلام کبھی کبھی ان کی طرف اشارے فرماتے ہیں اس حدیث میں جو یہ فرمایا گیا ہے کہ گرمی کی شدت آتش دوزخ کے جوش سے ہےیہ اسی قبیل کی چیز ہے گرمی کی شدت کا ظاہر سبب تو آفتاب ہے اور اس بات کو ہر شخص سمجھتا ہے اور کوئی بھی اس سے انکار نہیں کر سکتا لیکن عالم باطن اور عالم غیب میں اس کا تعلق جہنم کی آگ سے بھی ہے اور یہ ان حقائق میں سے ہے جو انبیاء عليهم السلام ہی کے ذریعہ معلوم ہو سکتے ہیں۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1395]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 25
جہنم کا سانس لینا حق ہے
«. . . 376- مالك عن عبد الله بن يزيد مولى الأسود بن سفيان عن أبى سلمة بن عبد الرحمن وعن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان عن أبى هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”إذا كان الحر فأبردوا عن الصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم“ وذكر ”أن النار اشتكت إلى ربها فأذن لها فى كل عام بنفسين، نفس فى الشتاء ونفس فى الصيف“ . . . .»
”. . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی (زیادہ) ہو تو نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کے سانس لینے میں سے ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ (جہنم کی) آگ نے اپنے رب سے شکایت کی تو اسے ہر سال میں دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سردیوں میں اور دوسرا گرمیوں میں۔ . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 25]

تخریج الحدیث:
[وأخرجه مسلم 617/186، من حديث مالك به]
تفقه:
➊ نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس حکم کا تعلق سفر سے ہے۔ دیکھئے [الموطأ حديث: 323، وصحيح بخاري:533]
➋ جہنم کا سانس لینا برحق اور غیب میں سے ہے جس پر ایمان لانا واجب ہے۔
➌ جہاں موانع ہوں تو ان کی وجہ سے گرمی یا سردی سے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
➍ الله تعالیٰ جس سے اور جب چاہے کلام کرائے خواہ وہ زمین و آسمان ہوں یا جہنم ہو کیونکہ قوت گویائی اور ہر قوت اسی کے اختیار میں ہے۔
➎ جنت اور جہنم پیدا شدہ اور موجود ہیں۔

[موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 376]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 501
سخت گرمی میں ظہر ٹھنڈی کر کے پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی سخت ہو تو نماز ٹھنڈی کر کے پڑھو، اس لیے کہ گرمی کی شدت جہنم کے جوش مارنے کی وجہ سے ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 501]

501 ۔ اردو حاشیہ:
➊سخت گرمیوں میں ظہر کو مؤخر کرنا ضرورت کی بنا پر ہے یا مستحب؟ اس میں اختلاف ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ کا خیال ہے کہ اگر لوگوں کو آمدورفت اور نماز کی ادائیگی میں تکلیف نہ ہو، مثلاً: لوگ پہلے سے جمع ہیں اور نماز کی جگہ سایہ دار ہے تو نماز اول وقت میں ادا کرنا ہی افضل ہے۔ اگر نمازیوں کو تکلیف ہو تو نماز لیٹ کی جا سکتی ہے، جب کہ بعض اہل علم کا خیال ہے کہ شدت گرمی کا وقت جہنم کے ساتھ تشبیہ کی بنا پر مکروہ ہوتا ہے، لہٰذا اس وقت میں نماز مناسب نہیں، تاخیر کرنی چاہیے۔ دیگر دلائل کی روشنی میں پہلے موقف کی تائید ہوتی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسی کو اظہر قرار دیا ہے۔ چونکہ سردیوں میں اس شدت کا سامنا نہیں ہوتا اور تکلیف بھی محسوس نہیں ہوتی، اس لیے نماز جلدی پڑھنا مستحب ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے علت کو مقدم رکھا ہے۔
➋”جہنم کا جوش“ بہت سے اہل علم نے اسے حقیقت پر محمول کیا ہے کہ گرمی کا تعلق جہنم کے ساتھ ہے۔ جب جہنم کو جوش آتا ہے تو گرمی زیادہ ہو جاتی ہے اور یہ کوئی بعید نہیں۔ اور الفاظ کا ظاہری معنیٰ مراد لینا ہی بہتر ہے۔ دنیا کا سارا نظام ہی غیرمرئی سہاروں پر قائم ہے۔ ممکن ہے کہ سورج کا جہنم سے کوئی تعلق ہو، البتہ بعض حضرات کے بقول اگر اسے تشبیہ پر محمول کیا جائے تو بلاغتِ کلام کا بہترین نمونہ ہو گا، یعنی گرمی کی شدت تکلیف دہ چیز ہے، جہنم کی لو کی طرح۔ اہل اسلام کے نزدیک سب سے لذیذ چیز جنت ہے اور سب سے تکلیف دہ اور قبیح چیز جہنم ہے، اس لیے مفید، اچھی اور لذیذ چیز کی نسبت جنت کی طرف اور تکلیف اور نقصان دہ اور قبیح چیز کی نسبت جہنم کی طرف کر دی جاتی ہے۔ یہی حال فرشتے اور شیطان کی طرف نسبت کا ہے کہ مقصد صرف تشبیہ اور ذہنی توجہ ہوتی ہے نہ کہ ظاہر الفاظ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلیغ ترین انسان تھے۔ آپ کا کلام تشبیہات، استعارات اور کنایات کا اعلیٰ نمونہ ہوتا تھا، لہٰذا کوئی بعید نہیں کہ یہ کلام بھی تشبیہ بلیغ کا نمونہ ہو۔ واللہ اعلم۔
➌جنت اور جہنم کا وجود موجود ہے۔

[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 501]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث677
سخت گرمی ہو تو ظہر کو ٹھنڈا کر کے (یعنی تاخیر سے) پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی سخت ہو جائے تو نماز ٹھنڈی کر لو، اس لیے کہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 677]

اردو حاشہ:
(1)
شدید گرمی میں نماز کو تاخیر سے ادا کرنے میں یہ حکمت ہے کہ گرمی کی شدت نماز میں توجہ اور خشوع سے رکاوٹ بنتی ہے اس لیے گرمی کی تخفیف کے وقت نماز زیادہ توجہ سے ادا کی جا سکے گی تاہم یہ تاخیر بہت زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
(2)
گرمی کی شدت کو جہنم کی بھاپ کی وجہ قرار دیا گیا ہے اس کو بعض علماء نے تشبیہ اور مجاز پر محمول کیا ہے لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ اسے حقیقت پر محمول کیا جائے کیونکہ ظاہری حالات کے کچھ اسباب ہمیں معلوم ہوتے ہیں اور کچھ ایسے اسباب بھی ہوتے ہیں جن کا تعلق عالم غیب مثلاً:
فرشتوں یا جنت یا جہنم سے ہوتا ہے۔
عالم غیب پر ایمان لانے کے بعد اس کے بعض امور کا ظاہری دنیا کے معاملات سے متعلق ہونا کسی اشکال کا باعث نہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جہنم نے رب سے شکایت کرتے ہوئے عرض کیا:
یا رب میرا ایک حصہ دوسرے کو کھائے جا رہا ہے (میری حرارت خود میرے لیے ناقابل برداشت ہوئی جاتی ہے)
تو اللہ تعالی نے اسے دوسانس لینے کی اجازت دی ایک سانس سردی کے موسم میں اور ایک سانس گرمی کے موسم میں تم لوگ جو سخت ترین گرمی (کی لہر)
یا سخت ترین سردی (کی لہر)
محسوس کرتے ہو وہ یہی ہے۔ (صحيح البخاري، بدء الخلق، باب صفة النار وأنها مخلوقة، حديث: 3260، وصحيح مسلم، المساجد، باب استجاب الإبراد بالظهر في شدة الحر لمن يمضي الي جماعة ويناله الحر في طريقه، حديث: 618)

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 677]
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 157
سخت گرمی میں ظہر دیر سے پڑھنے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب گرمی سخت ہو تو نماز ٹھنڈا ہونے پر پڑھو ۱؎ کیونکہ گرمی کی تیزی جہنم کی بھاپ سے ہے“ ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 157]

1؎:
یعنی کچھ انتظار کر لو ٹھنڈا ہو جائے تب پڑھو،
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موسم گرما میں ظہر قدرے تاخیر کرکے پڑھنی چاہئے اس تاخیر کی حد کے بارے میں ابو داود اور نسائی میں ایک روایت آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موسم گرما میں ظہر میں اتنی تاخیر کرتے کہ سایہ تین قدم سے لے کر پانچ قدم تک ہو جاتا،
مگر علامہ خطابی نے کہا ہے کہ یہ قاعدہ کلیہ نہیں ہے بلکہ طول البلد اور عرض البلد کے اعتبار سے اس کا حساب بھی مختلف ہو گا،
بہر حال موسم گرما میں نمازِ ظہر قدرے تاخیر سے پڑھنی مستحب ہے،
یہی جمہور کی رائے ہے۔
2؎:
اسے حقیقی اور ظاہری معنی پر محمول کرنا زیادہ صحیح ہے کیونکہ صحیحین کی روایت میں ہے کہ جہنم کی آگ نے رب عزوجل سے شکایت کی کہ میرے بعض اجزاء گرمی کی شدّت اور گھٹن سے بعض کو کھا گئے ہیں تو رب عزوجل نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی ایک جاڑے میں اور ایک گرمی میں،
جاڑے میں سانس اندر کی طرف لیتی ہے اور گرمی میں باہر نکالتی ہے۔

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 157]
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:971
971- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب گرمی شدید ہو، تو نماز کو ٹھنڈا کرکے ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے۔“ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:971]
فائدہ:
اس حدیث میں مسجد حرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے، مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب دیگر مساجد میں نماز پڑھنے سے ایک لاکھ گنا زیادہ ہے، اور مسجد نبوی سے ایک سو گنا زیادہ ہے۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 970]
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:972
972- (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کی، اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اسے دومرتبہ سانس لینے کی اجازت دی۔ ایک سانس سردی میں ہوتی ہے اور ایک سانس گرمی میں ہوتی ہے۔ تو جب تم شدید ترین گرمی پاتے ہو، تو وہ اس کی گرم سانس کا نتیجہ ہوتی ہے اور جب تم شدید ترین سردی پاتے ہو، تو وہ اس کی ٹھنڈی سانس کا نتیجہ ہوتی ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:972]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جہنم بھی اللہ تعالیٰ کے تابع ہے، اور اس حدیث سے ثابت ہوا کہ انسان کے علاوہ بھی جو مخلوق اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا سنتے ہیں۔

[مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 971]
سعيد بن المسيب القرشي ← أبو هريرة الدوسي