الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں
The Book of Tauhid (Islamic Monotheism)
5. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {السَّلاَمُ الْمُؤْمِنُ} :
5. باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الحشر میں) ارشاد ”اللہ سلامتی دینے والا (السلام) امن دینے والا (مومن) ہے“۔
(5) Chapter. The Statement of Allah: “…(Allah is He Who is) the One Free from all defects, the Giver of security...” (V.59:23)
حدیث نمبر: 7381
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا مغيرة، حدثنا شقيق بن سلمة، قال: قال عبد الله:" كنا نصلي خلف النبي صلى الله عليه وسلم، فنقول: السلام على الله، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن الله هو السلام ولكن قولوا التحيات لله والصلوات والطيبات، السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته، السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين، اشهد ان لا إله إلا الله، واشهد ان محمدا عبده ورسوله".(مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا مُغِيرَةُ، حَدَّثَنَا شَقِيقُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ:" كُنَّا نُصَلِّي خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَقُولُ: السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ وَلَكِنْ قُولُوا التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ".
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا، کہا ہم سے مغیرہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شقیق بن سلمہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم (ابتداء اسلام میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے اور کہتے تھے «السلام على الله‏.‏» تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا کہ اللہ تو خود ہی «السلام‏.‏» ہے، البتہ اس طرح کہا کرو «التحيات لله والصلوات والطيبات،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» ۔

Narrated `Abdullah: We used to pray behind the Prophet and used to say: "As-Salamu 'Al-Allah. The Prophet said, "Allah himself is As-Salam (Name of Allah), so you should say: 'at-Tahiyatu lil-laihi was- sala-watu wattaiyibatu, as-sallamu 'Alasia aiyuha-n-nabiyyu wa rahrmatu-l-lahi wa barak-atuhu, As-salamu 'alaina wa 'ala 'ibaldi-l-lahi as-salihin. Ashhadu an la ilaha il-lallah, wa ash-hadu anna Muhammadan `Abduhu wa rasuluhu."'
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 93, Number 478


   صحيح البخاري831عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إنكم إذا قلتموها أصابت كل عبد لله صالح في السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله
   صحيح البخاري6265عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله
   صحيح البخاري7381عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله
   صحيح البخاري835عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إنكم إذا قلتم أصاب كل عبد في السماء أو بين السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله
   صحيح البخاري6230عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إذا قال ذلك أصاب كل عبد صالح في السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله
   صحيح البخاري6328عبد الله بن مسعودالتحيات لله إلى قوله الصالحين فإذا قالها أصاب كل عبد لله في السماء والأرض صالح أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ثم يتخير من الثناء ما شاء
   صحيح البخاري1202عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله فإنكم إذا فعلتم ذلك فقد سلمتم على كل عبد لله صالح في السماء والأرض
   صحيح مسلم897عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين فإذا قالها أصابت كل عبد لله صالح في السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده
   جامع الترمذي1105عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله والتشهد في الحاجة إن الحمد لله نستعينه ونستغفره ونعوذ بالله من شرور أنفسنا
   جامع الترمذي289عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله
   سنن أبي داود968عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إنكم إذا قلتم ذلك أصاب كل عبد صالح في السماء والأرض أو بين السماء والأرض
   سنن النسائى الصغرى1164عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله وليتخير أحدكم من الدعاء أعجبه إليه فليدع الله
   سنن النسائى الصغرى1172عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1278عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1280عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ثم ليتخير بعد ذلك من الكلام ما شاء
   سنن النسائى الصغرى1167عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1299عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إنكم إذا قلتم ذلك أصابت كل عبد صالح في السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله
   سنن النسائى الصغرى1168عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1169عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله
   سنن النسائى الصغرى1170عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1171عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن النسائى الصغرى1165عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله إلى آخر التشهد
   سنن النسائى الصغرى1163عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي
   سنن ابن ماجه899عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين إذا قال ذلك أصابت كل عبد صالح في السماء والأرض أشهد أن لا إله إلا الله
   بلوغ المرام247عبد الله بن مسعودالتحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك ايها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله ثم ليتخير من الدعاء اعجبه إليه فيدعو
   المعجم الصغير للطبراني180عبد الله بن مسعود علمه التشهد ، التحيات لله ، والصلوات والطيبات ، السلام عليك أيها النبى ورحمة الله وبركاته ، السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين ، أشهد أن لا إله إلا الله ، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله
   المعجم الصغير للطبراني270عبد الله بن مسعود علمنا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم التشهد ، التحيات لله ، والصلوات الطيبات ، السلام عليك أيها النبى ورحمة الله وبركاته ، السلام علينا ، وعلى عباد الله الصالحين ، أشهد أن لا إله إلا الله ، وأن محمدا عبده ورسوله

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد حسين ميمن حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 6265  
´دونوں ہاتھ پکڑنا`
«. . . وَصَافَحَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ابْنَ الْمُبَارَكِ بِيَدَيْهِ . . .»
. . . ‏‏‏‏ اور حماد بن زید نے ابن مبارک سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کیا۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الْأَدَبِ: Q6265]

«. . . سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ:" عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَفِّي بَيْنَ كَفَّيْهِ التَّشَهُّدَ، كَمَا يُعَلِّمُنِي السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ: التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَهُوَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْنَا، فَلَمَّا قُبِضَ، قُلْنَا السَّلَامُ"، يَعْنِي عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . . .»
. . . ‏‏‏‏میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تشہد سکھایا، اس وقت میرا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلیوں کے درمیان میں تھا (اس طرح سکھایا) جس طرح آپ قرآن کی سورت سکھایا کرتے تھے۔ «التحيات لله والصلوات والطيبات،‏‏‏‏ السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته،‏‏‏‏ السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين،‏‏‏‏ أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله‏.‏» نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حیات تھے۔ جب آپ کی وفات ہو گئی تو ہم (خطاب کا صیغہ کے بجائے) اس طرح پڑھنے لگے «السلام‏.‏ على النبي» یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ہو۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الِاسْتِئْذَانِ: 6265]
صحیح بخاری کی حدیث نمبر: 6265 کا باب: «بَابُ الأَخْذِ بِالْيَدَيْنِ:»

باب اور حدیث میں مناسبت:
ترجمۃ الباب میں «باليدين» کا ذکر ہے، جبکہ کئی نسخوں میں «باليدين» کا ذکرنہیں ہے، یعنی صحیح بخاری کے نسخے اس بابت متفق نہیں ہیں، بعض میں بالیدین بصیغہ تثنیہ وارد ہوا ہے اور بعض نسخوں میں بالید بصیغہ واحد، ابوزر اور مستملی کے نسخہ کے مطابق بصیغہ واحد مذکور ہے، چنانچہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بایں الفاظ میں لکھا ہے:
«(باب الأخذ باليد) كذا فى رواية أبى زر عن الحموي والمستملي، وللباقين باليدين و فى نسخة باليمين و هو غلط.» (2)
(ایک ہاتھ سے مصافہ کرنا) «باب الأخذ باليد» یہ ترجمۃ الباب ابوزر کی حموی اور المستملی سے نقل صحیح ہے، اور باقیوں کے ہاں (بالیدین)، اور ایک نسخہ میں (بالیمین) ہے جو کہ غلط ہے۔
علامہ عبدالحق الہاشمی رحمہ اللہ اس مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
«و أورد فيه حديث ابن مسعود المذكور مطولا موصولا فمراده بهذا الباب: أن هذا الفعل الصادر من النبى صلى الله عليه وسلم لابن مسعود ليس من المصافحة فى شيئ، بل من باب الأخز باليد الذى قد يقع من غير حصول مصافحة، و به تحصل المطابقة لما ترجم له، ولهذا أورد أثر حماد بن زيد كالرد عليه، وهذه عادته انه أحيانا يورد الآثار فى الباب للرد عليها.» (3)
تحت الباب سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت وارد فرمائی، موطولا اور موصولا بھی، پس اس سے مراد باب کی طرح ہے کہ یہ فعل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صادر ہوا تھا، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا تھا، (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نہیں)، اور یہ مصافحہ نہیں تھا، بلکہ باب ہے ایک ہاتھ سے جس میں مصافحہ کا حصول نہیں ہے اور اسی تحصیل کے لیے باب قائم ہے اور اسی لیے حماد بن زید کے اثر کا ذکر فرمایا تاکہ اس کا رد کر دیں، (کہ دو ہاتھوں سے مصافحہ نہیں ہے) اور یہ امام بخاری رحمہ اللہ کی عادت ہے کہ بسا اوقات آپ تحت الباب جو آثار پیش کرتے ہیں وہاں ان کا رد کرنا مقصود ہوتا ہے۔
علامہ عبدالحق رحمہ اللہ کے اقتباسات سے یہ بات واضح ہوئی کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کے بارے میں باب نہیں قائم فرمایا، بلکہ آپ نے «أخذ باليد» کا باب قائم فرمایا ہے، کیوں کہ آپ رحمہ اللہ کا یہاں مقصود دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کے رد کا ہے، اسی لیے تحت الباب زید بن حماد کا اثر نقل فرمایا اور اس کا رد کیا دقیق الفاظوں سے، پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث نقل فرمائی، حدیث میں مصافحہ کا کوئی ذکر نہیں ہے بلکہ وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھا جو اس بات کی روشن دلیل ہے کہ یہاں پر مصافحہ ثابت کرنا مقصود نہیں بلکہ دو ہاتھوں سے مصافحہ کرنے والوں کا رد اور وہ رد اس انداز سے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم و تربیت کے لیے اپنے دونوں ہاتھوں کو استعمال فرمایا نہ کہ مصافحہ کی غرض سے، اور اگر یہاں پر دو ہاتھوں سے مصافحہ مراد ہوتا تو اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا ایک ہاتھ تھا جس کے احناف بھی قائل نہیں ہیں، چنانچہ اس موقع پر محدث عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ کی گزارشات فائدے سے خالی نہ ہوں گی، چنانچہ آپ رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
قول سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ «وكفى بين كفيه» میں لفظ «كفى» سے ظاہر یہ ہے کہ ان کی فقط ایک ہتھیلی مراد ہے اور مطلب یہ ہے کہ حالت تعلیم تشہد میں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی فقط ایک ہتھیلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں میں تھی، کیوں کہ «كفى» میں لفظ «كف» مفرد ہے اور مفرد فرد واحد پر دلالت کرتا ہے، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کف کو بصیغہ تثنیہ اور اپنے کف کو بصیغہ مفرد ذکر کرنا بھی ظاہر دلیل اسی امر کی ہے کہ لفظ «كفى» سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی ایک ہتھیلی مراد ہے، نیز سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی اگر دونوں ہتھیلیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں متبرک ہتھیلیوں میں ہوتیں تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ضرور اس کی تصریح فرماتے اور اہتمام اور اعتناء کے ساتھ بلکہ فخر کے ساتھ فرماتے «وكفاى بين كفيه» یعنی میری دونوں ہتھیلیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی، اس صورت میں «وكفى بين كفيه» کہنے کا موقع نہیں ملتا، نیز سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی غرض «وكفى بين كفيه» سے اس حالت اور وضع کا بتانا ہے جس حالت اور وضع کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تشہد کی تعلیم دی . . . . .
مطلب یہ ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی فقط ایک ہتھیلی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی تو ظاہر ہے کہ اس دلیل سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرنے والوں کا دعوی کسی طرح بھی ثابت نہیں ہو سکتا، کیوں کہ یہ لوگ اس طرح کے مصافحہ کے قائل نہیں بلکہ اس مصافحہ کے قائل ہیں جس میں دونوں جانب سے دو دو ہتھیلیاں ملائی جائیں، پس جو ان کا دعوی ہے وہ اس دلیل سے ثابت نہیں ہوتا اور جو ثابت ہوتا ہے وہ ان کا دعوی نہیں ہے۔(1)
یہ حقیر اور ناچیز بندہ کہتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کا مقصود اس باب سے مصافحہ کو ثابت کرنے کا نہیں ہے، بلکہ آپ کا مقصود بغیر مصافحہ کے حصول کے لیے ہے، کیوں کہ ما قبل باب «باب المصافحة» قائم فرما کر آپ نے مصافحہ کرنے کو ثابت فرمایا، کیوں کہ لفظ مصافحہ صفح سے ہے، جس کے معنی ہتھیلی سے ہتھیلی ملانا ہے، اس مقام پر یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ مصافحہ ہتھیلی سے ہتھیلی کو ملانا ہے، نہ کہ ہتھیلیوں سے ہتھیلیاں ملانا تو اس سے ثابت ہوا کہ «باب الأخذ باليدين» کا تعلق بغیر حصول مصافحہ کے ہیں، چنانچہ عبدالحی رحمہ اللہ جو کہ حنفی ہیں اور آپ کا مقام اہل علم میں شمار ہے، آپ لکھتے ہیں:
«وآنچه كه در صحيح بخاري در باب مذكور از عبدالله بن مسعود رضي الله عنه درست.» (2)
یعنی صحیح بخاری میں جو سیدنا عبداللہ بن مسعور رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تشہد سکھایا، اس حالت میں کہ میری ہتھیلی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہتھیلیوں میں تھی، سو ظاہر یہ ہے کہ یہ مصافحہ متوراضہ جو بوقت ملاقات مسنون ہے وہ نہیں ہے، بلکہ طریقہ تعلیمیہ تھا کہ اکابر کسی چیز کے اہتمام تعلیم کے وقت دونوں ہاتھوں سے یا ایک ہاتھ سے اصاغر کا ہاتھ پکڑ کر تعلیم دیتے تھے۔
علامہ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«. . . . . إدخال هذا الحديث فى المصافحه أن الأخذ باليد يستلزم التقاء صفحة اليد بصفحة اليد غالبًا و من ثم أفردها بترجمة تلي هذه الجواز وقوع الأخذ باليد من غير حصول المصافحة.» (3)
مصافحہ کے باب میں اس حدیث (عبد اللہ بن ہشام والی، رقم الحدیث: 6474) کو داخل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہاتھ پکڑ نا غالبا صفحہ ید سے التقاء کو مستلزم ہے، اسی وجہ سے آگے ( «باب الأخذ باليدين» میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث) کو حصول مصافحہ کے بغیر ہاتھ تھام لینے کے جواز کا ترجمہ لائے ہیں۔
علامہ قسطلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
«و لما كان الأخذ باليد يجوز أن يقع من غير حصول مصافحة أفرده بهذا الباب.» (1)
ان تمام گفتگو کا حاصل یہ ہے کہ ترجمۃ الباب، امام بخاری رحمہ اللہ نے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کا نہیں باندھا، بلکہ ابن حجر رحمہ اللہ کے بقول زیادہ تر صحیح «الأخذ باليد» ہی ہے اور اگر تھوڑی دیر کے لیے «الأخذ باليدين» مان بھی لیا جائے تو تین چیزیں قابل غور ہوں گی:
اول: ترجمۃ الباب سے دونوں ہاتھوں کا مصافحہ ثابت نہیں ہوگا، کیوں کہ ماقبل باب اسی مسئلے کے لیے دال ہے۔
دوم: حماد بن زید کا اثر، اس سے بھی مصافحہ بالیدین ثابت نہ ہو گا۔
ثالث: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث مصافحہ پر دلالت نہیں کرتی، جس کو ہم نے پچھلے اوراق میں ثابت کیا ہے۔
اب ترجمۃ الباب سے دونوں ہاتھوں سے مصافحہ نہ کرنے پر دلیل اخذ کی جا سکتی ہے، کیوں کہ تحت الباب ایسی کوئی حدیث پیش نہیں فرمائی جبکہ حدیث طریقہ تعلیم پر دال ہے۔ «فافهم!»
   عون الباری فی مناسبات تراجم البخاری ، جلد دوئم، حدیث\صفحہ نمبر: 200   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 968  
´تشہد (التحیات) کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں بیٹھتے تو یہ کہتے تھے «السلام على الله قبل عباده السلام على فلان وفلان» یعنی اللہ پر سلام ہو اس کے بندوں پر سلام سے پہلے یا اس کے بندوں کی طرف سے اور فلاں فلاں شخص پر سلام ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا مت کہا کرو کہ اللہ پر سلام ہو، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ خود سلام ہے، بلکہ جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو یہ کہے «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين» آداب، بندگیاں، صلاتیں اور پاکیزہ خیرات اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، اور سلام ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک و صالح بندوں پر کیونکہ جب تم یہ کہو گے تو ہر نیک بندے کو خواہ آسمان میں ہو یا زمین میں ہو یا دونوں کے بیچ میں ہو اس (دعا کے پڑھنے) کا ثواب پہنچے گا (پھر یہ کہو): «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں پھر تم میں سے جس کو جو دعا زیادہ پسند ہو، وہ اس کے ذریعہ دعا کرے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 968]
968۔ اردو حاشیہ:
➊ تشہد کے تمام صیغوں میں یہ صیغے صحیح ترین ہیں۔
«التحيات» «تحيه» کی جمع ہے اور ا س کے معنی ہیں: سلامتی، بقا، عظمت، بے عیب ہونا اور ملک و ملکیت۔ اور بقول علامہ حطابی و بغوی یہ لفظ تعظیم کے تمام تر معانی پر مشتمل ہے۔
«الصلواة» «صلاة» کی جمع ہے۔ یعنی عبادت، رحمت، دعایئں اسی سے مخصوص ہیں۔
«الطيبات» «طيبة» کی جمع ہے۔ یعنی ذکر، اذکار، اعمال صالح اور اچھی باتیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ «التحيات» سے قولی عبادات «الصلواة» سے فعلی عبادات اور «الطيبات» سے مالی عبادات مراد ہیں۔ دیکھیے: [نيل الاوطار۔ 311۔ 213/2]
«السلام عليك ايهاالنبي ورحمة الله» میں غائب کی بجائے صیغہ خطاب کا ورود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے اور اس کی حقیقی حکمت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ بظاہر یوں ہے کہ جب بندہ اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے تحیات پیش کرتا ہے، تو اسے یاد دلایا گیا ہے کہ یہ سب کچھ تمہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے ملا ہے۔ اس لئے بندہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ذہن میں مستحضر کر کے آپ کو صیغہ خطاب سے سلام پیش کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے کہ ان الفاظ میں براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنوانا مقصود ہے۔ یہ خیال برحق اور درست نہیں ہے کیونکہ اس انداز میں خطاب ہمیشہ سنوانے کے لئے نہیں ہوتا اور اس کی دلیل سنن نسائی کی درج زیل حدیث ہے۔ حضرت ابورافع بیان کرتے ہیں۔ «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا صلى العصر ذهب الي بني عبد الاشهل فيتحدث عندهم حتي ينحدر للمغرب قال ابورافع فبينما النبى الله صلى الله عليه وسلم يسرع الي المغرب مررنا بالبقيع فقال اف لك اف لك قالز فكبر ذلك فى ذرعي فاستاخرت وظننت انه يريدني فقال . . . ما لك؟ امش . فقلت احدث حدث قال ما ذلك؟ قلت اففت بي قال لاولكن هذا فلان بعثته ساعيا على بيني فلان فغل نمرة فلرع الان مثلها من نار» [سنن نسائي۔ الامامة۔ حديث 863]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد قبیلہ بنو عبدالاشھل کے پاس جاتے اور گفتگو میں مشغول رہتے تھے حتیٰ کے مغرب کے قریب واپس تشریف لاتے۔ ابورافع کہتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز مغرب کے لئے جلدی جلدی تشریف لا رہے تھے اور ہم بقیع کے پاس سے گزر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ افسو س ہے، تجھ پر افسوس ہے، تجھ پر۔ ابورافع کہتے ہیں کہ اس پر مجھے گرانی محسوس ہوئی اور میں پیچھے ہو گیا۔ میں نے سمجھاکہ شاید آپ میرا ارادہ فرما رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا؟ آگے چلو۔ میں نے عرض کیا: حضرت کیا کوئی بات ہوئی ہے؟ فرمایا: کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: آپ نے مجھ پر افسوس کا اظہا ر فرمایا ہے۔ فرمایا: نہیں، اس فلاں شخص کو میں نے فلاں قبیلے کے پاس عامل بنا کر بھیجا تھا تو اس نے مال میں سے ایک دھاری دارچادر چھپا لی۔ چنانچہ اب اسے اس طرح آگ کی چادر پہنائی گئی ہے۔

اس حدیث میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا منظر دیکھایا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر صیغہ خطاب سے افسوس کا اظہار فرمایا۔ اس طرح نیا چاند یکھنے کی دعا میں ہے۔ «اللهم اهله علينا بالامن والايمان والسلامة والاسلام ربي وربك الله» [مستدك حاكم۔ 285/4۔ حديث۔ 7767]
اے اللہ! . . . اے چاند! میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔ یہاں چاند کو سنوانا مقصود نہیں بلکہ تعلیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ الغرض تشہد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صیغہ خطاب اسماع (سنوانے) کے لئے نہیں۔ بلکہ تعلیم نبی کی بنا پر ہے۔ «والله اعلم»
اگر سنوانا مقصود ہوتا تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وغیرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سلام کے صیغہ خطاب کو صیغہ غیب سے ہرگز تبدیل نہ کرتے اور «السلام على النبى صلى الله عليه وسلم» نہ پڑھتے اور نہ اس کی تعلیم دیتے۔ دیکھئے: [صحيح بخاري۔ حديث۔ 6265]
➍ لفظ «فليقل» چاہیے کہ کہے سے استدلال ہے کہ تشہد پڑھنا واجب ہے۔
➎ سلام سے پہلے دین و دنیا کی حاجات کی طلب بھی مستحب ہے اور یہ دعا کا بہترین وقت اور مقام ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 968   
    الشيخ حافظ مبشر احمد رباني حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح البخاري 835  
آخری تشہد میں دعا
------------------
سوال: کیا حالت تشہد میں کوئی دعا ضروری بھی ہے یا سب اختیاری ہیں؟ کتاب و سنت کی رو سے واضع کریں۔
جواب: نماز کے آخری تشہد میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو تو وہ چار چیزوں سے اللہ کی پناہ پکڑے (1) جہنم کے عذاب سے (2) قبر کے عذاب سے (3) زندگی اور موت کے فتنہ سے (4) مسیح و دجال کے شر سے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاة/ باب مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ فِي الصَّلاَةِ:/ فواد: 588، دارالسلام: 1324]
اس صحیح حدیث سے معلوم ہوا کہ ہر نمازی کو آخری تشہد سے فارغ ہو کر یہ دعاکرنی چاہیے:
«اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيْحِ الدَّجَّالِ» [مسلم، كتاب المساجد 588]
اس کے بعد جو جی چاہے دعا مانگ لے جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں آپ کی حدیث ہے:
«وَلِيَتَخَيَّرْ مِنَ الدُّعَاءِ اَعْجَبَهُ اِلَيْهِ فَيَدْعُوْ» [صحيح بخاري، كتاب الأذان: باب ما يتخير من الدعاء بعد تشهد 835]
جو دعا پسند ہو وہ مانگ لیں۔
   احکام و مسائل، حدیث\صفحہ نمبر: 195   
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث899  
´تشہد کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تو کہتے: «السلام على الله قبل عباده السلام على جبرائيل وميكائيل وعلى فلان وفلان» سلام ہو اللہ پر اس کے بندوں سے پہلے، اور سلام ہو جبرائیل و میکائیل اور فلاں فلاں پر، اور وہ مراد لیتے تھے (فلاں اور فلاں سے) فرشتوں کو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کہتے سنا تو فرمایا: تم «السلام على الله» نہ کہو، کیونکہ اللہ ہی سلام ہے، لہٰذا جب تم تشہد کے لیے بیٹھو تو کہو «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالح۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 899]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اللہ تعالیٰ کی عظمت وشان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے اقوال وافعال سے پرہیز کرنا چاہیے۔
جو اس کے ادب کے منافی ہوں۔

(2)
بعض اوقات غلط فہمی کی بنا پر انسان ایک لفظ کو مناسب تصور کرتا ہے۔
حالانکہ وہ نامناسب ہوتا ہے۔
جب ایسی کسی غلطی پر متنبہ کیا جائے۔
تو فوراً اصلاح کرلینی چاہیے۔

(3) (التحیات)
 ان الفاظ کو کہا جاتا ہے۔
جن کے ذریعے سے لوگ ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
اسلامی تہذیب میں اس مقصد کےلئے السلام علیکم اور وعلیکم السلام جیسے الفاظ مقرر ہیں۔
اللہ کے لئے تحیات سے مراد وہ عبادتیں ہیں۔
جن کا تعلق زبان اور گویائی سے ہے۔
مثلا اللہ کی تعریف، شکر، ذکر، دعا، قسم وغیرہ۔
یہ سب عبادتیں اللہ کا حق ہیں۔
ان میں کسی اور کو شریک کرنا درست نہیں۔
مخلوق کی کسی ظاہری خوبی کی تعریف جس میں عبادت کے جذبات شامل نہیں ہوتے۔
وہ اس عبادت میں شامل نہیں۔

(4) (الصلوٰت)
صلاۃ کی جمع ہے۔
جس کے لغوی معنی دعا اور شرعی معنی نماز کے ہیں۔
یہاں اس سے مراد بدنی عبادتیں ہیں مثلا رکوع، سجدہ، قیام، طواف اور روزہ وغیرہ۔
کسی کے لئے احتراماً جھکنا یا کسی کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونا یا اللہ کے گھر کے سوا کسی چیز قبر، عمارت اور درخت وغیرہ کا طواف کرنا شرک ہے۔
سجدہ تعظیمی پہلی شریعتوں میں جائز تھا۔
اب حرام ہے۔
یہ اور اس قسم کی تمام عبادتیں صرف اللہ کا حق ہیں۔

(5) (الطیبات)
پاک چیزیں پاک اعمال۔
اس سے مالی عبادتیں مراد لی گئی ہیں۔
مثلاً زکواۃ و صدقات، نذر ونیاز وغیرہ۔
مخلوق میں سے کسی کے نام کی نذر جائز نہیں۔
خواہ وہ مالی نذر ہو يا بدنی، ان تین الفاظ میں ہرقسم کی عبادات اللہ ہی کے لئے خاص ہونے کا اقرار ہے اور یہی توحید ہے۔

(6)
دوسروں کےحق میں دعا کرتے وقت اپنے لئے بھی دعا کرلینی چاہیے۔
اسی طرح جب اپنے لئے دعا کرنا مقصود ہو تو دوسروں کو بھی شامل کرلینا چاہیے۔
خصوصاً جو مسلمان بھائی نظروں سے اوجھل اور جسمانی طور پردور ہوں۔
ان کےلئے دعا کرنا خلوص کی علامت ہے۔
ممکن ہے اس کی برکت سے دعا مانگنے والے کی اپنے حق میں دعا قبول ہوجائے۔

(7)
زمین اور آسمان میں موجود نیک بندوں میں تمام نیک انسان جن اور تمام فرشتے شامل ہوجاتے ہیں۔
اس لئے جبریئل، میکائیل علیہ السلام وغیرہ کا نام لینے کی ضرورت نہیں۔
اس سے ظاہر ہے کہ مسنون دعاؤں میں جو جامعیت اور خوبی ہے وہ خود ساختہ دعاؤں میں نہیں۔
لہٰذا مسنون اذکار کوچھوڑ کر غیر مسنون دعاؤں اوراذکار میں مشغول نہیں ہونا چاہیے۔
دعائے گنج العرش، درودتاج، درود ماہی، درود لکھی کے نام سے بہت سی چیزیں مشہور ہیں جن کی کوئی بنیاد نہیں۔

(8) (التحیات)
کی دُعا میں مختلف روایات میں الفاظ کا معمولی فرق ہے۔
صحیح سندوں سے روایت شدہ الفاظ کے مطابق جیسے بھی پڑھ لیا جائے درست ہے۔
ان میں سے بعض آئندہ روایات میں مذکور ہیں۔
 
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 899   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 247  
´نماز کی صفت کا بیان`
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف توجہ فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو تشہد میں یوں کہے۔ «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام سلامیاں اللہ ہی کیلئے ہیں اور نمازیں پاکیزیاں بھی (زبانی، بدنی اور مالی عبادتیں صرف اللہ کے لئے ہیں) اے نبی! سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے صالح بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت (معبود) نہیں اور اس کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اسے دعا کا انتخاب کرنا چاہیئے کہ جو اسے سب سے اچھی لگے وہ مانگے۔ (بخاری و مسلم) متن حدیث کے الفاظ بخاری کے ہیں اور نسائی میں ہے کے ہم تشہد فرض ہونے سے پہلے کہا کرتے تھے اور احمد میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو تشہد سکھایا اور حکم دیا کہ لوگوں کو اسے سکھاؤ اور مسلم میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد سکھاتے تھے (وہ اس طرح تھا) «التحيات المباركات الصلوات الطيبات لله» إلى آخره۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) «بلوغ المرام/حدیث: 247»
تخریج:
«أخرجه البخاري، الأذان، باب التشهد فلي الآخرة، حديث:831، ومسلم، الصلاة، باب التشهد في الصلاة، حديث:402، والترمذي، الصلاة، حديث:289، والنسائي، السهو، حديث:1278، وأحمد:1 /376، وحديث ابن عباس أخرجه مسلم، الصلاة، حديث:403.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ تشہد کے بعد دعا مانگنا مسنون ہے۔
دعا کون سی مانگی جائے؟ اس پر کوئی پابندی نہیں۔
جو چاہے جتنی چاہے مانگ سکتا ہے‘ تاہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمودہ دعائیں افضل ہیں۔
قرآنی دعائیں بھی مانگ سکتا ہے اور اپنی ضروریات کے لیے دیگر دعائیں بھی۔
2. اس حدیث سے تشہد کا واجب ہونا بھی ثابت ہوتا ہے۔
3.حضرت عمر‘ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ وجوب کے قائل ہیں۔
دوسرے اہل علم کے نزدیک فرض ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے تشہد کے جو الفاظ مروی ہیں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور اکثر علماء نے انھیں پسند کیا ہے کیونکہ یہ تشہد کے باب میں صحیح ترین روایت ہے۔
اور امام شافعی رحمہ اللہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی تشہد کو اختیار کیا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 247   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 289  
´تشہد کا بیان۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا کہ جب ہم دو رکعتوں کے بعد بیٹھیں تو یہ دعا پڑھیں: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں، سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 289]
اردو حاشہ:
1؎:
لیکن خصیف حافظہ کے کمزور اور مرجئی ہیں۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 289   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7381  
7381. سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: ہم (ابتدائے اسلام میں) نبی ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو اس طرح کہتے: اللہ پر سلام۔ نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تو خود سلام ہے (اسے تمہاری دعائے سلامتی کی ضرورت نہیں) البتہ اس طرح کہا کرو: تمام عبادتیں نمازیں اور پاکیزہ کلمات اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی! آپ پر سلامتی ہو۔ آپ پر اللہ کی رحمت اور برکت نازل ہو۔ سلام ہو ہم پر بھی اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7381]
حدیث حاشیہ:

ایک روایت میں ہے کہ ہم اس طرح کہتے تھے:
اللہ کے بندوں کی طرف سے اللہ تعالیٰ کو سلام، فلاں کو سلام اور فلاں کو سلام۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
""یہ نہ کہو کہ اللہ پر سلام ہو کیونکہ وہ تو خود سلام ہے۔
'' اس کےبعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تشہد کی تعلیم دی اور فرمایا:
جب تم اس طرح کہو گے تو آسمان میں یا آسمان وزمین کے درمیان جتنے بھی (نیک)
بندے ہیں تمہارا سلام ان سب کو پہنچ جائے گا۔
(صحیح البخاري، الأذان، حدیث: 835)
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوان کے لیے سورہ حشر کی ایک آیت کا کچھ حصہ منتخب کیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے لیے"سلام" اور مومن" بطور صفاتی نام استعمال کیا گیا ہے۔
سلام کے معنی ظاہری اور باطنی آفات سے پاک اور محفوظ رہنا ہیں۔
یعنی اللہ تعالیٰ ہرقسم کے نقص اور عیب سے پاک ہے۔
اس اعتبار سے یہ صفات سلبیہ سے ہے۔
اس کے دوسرے معنی یہ بھی ہیں کہ وہ دوسروں کو سلامتی عطا کرنے والا ہے۔
اس لحاظ سے یہ صفت اثباتی اور فعلی ہے، نیز اللہ تعالیٰ کی جنت میں بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ ہوگی کہ وہ اپنے بندوں کو خود سلام کہے گا جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
بے حد مہربان رب کی طرف سے کہا جائے گا:
(تم پر)
سلام ہو۔
(یٰس: 58)
اس اعتبار سے یہ صفت کلامی ہے۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس عنوان سے یہ مقصود معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو مخلوقات کی تشبیہ سے پاک قرار دیا جائے اور نام یا کسی معنی میں مخلوق کے ساتھ اشتراک سے قطعاً تشبیہ مراد نہیں ہے، مثلاً:
ہاتھ، پاؤں، آنکھ یا اس طرح کی دیگرصفات جنھیں اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار کے لیے ثابت کیا ہے وہ اس کے شایان شان ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ مذکورہ صفت کی وجہ سے ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک اور سالم ہے۔
جب ہم اللہ تعالیٰ کی دیگر صفات میں غور کرتے ہیں تو سلامتی کی صفت ہر مقام پر نمایاں ہے، مثلاً:
۔
اس کا زندہ ہونا، موت، نیند اور اونگھ سے سلامتی ہے۔
۔
اس کا قیوم ہونا، حاجت، تھکاوٹ وغیرہ سے محفوظ ہونا ہے۔
۔
اس کا علم، نسیان بھول چوک یا غور وفکر سے سالم ہے۔
۔
اس کے کلمات، جھوٹ، وعدہ خلافی سے محفوظ ہیں۔
۔
اس کی الوہیت، شراکت وغیرہ سے حفاظت میں ہے۔
۔
اس کی بادشاہت، ہر قسم کے شریک ومعاون سے محفوظ ہے۔
۔
اس کا عذاب، انتقام اور ظلم سے محفوظ ہے بلکہ سراسر عدل اور حکمت پر مبنی ہے۔
الغرض اللہ تعالیٰ کی تمام صفات، تعطیل، تشبیہ اور تاویل سے پاک اور محفوظ ہیں۔
اس حدیث میں اسی سلامتی کی صفت کو اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت کیا گیا ہے، اس لیے یہ حدیث قائم کردہ عنوان کے عین مطابق ہے۔

اسی طرح اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام "مومن" بھی ہے اور امن کے معنی ہیں:
خوف وخطر سے محفوظ ہونا۔
اس بنا پر "مومن" کے معنی ہیں:
دوسروں کو امان دینے والا اور امن عطا کرنے والا، یعنی اللہ تعالیٰ ایسا قانون دینے والا ہے جس سے فساد فی الارض کے بجائے امن وامان قائم ہو، نیز اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس کی طرف سے ہر قسم کی حق تلفی، زیادتی یا ظلم کے خوف سے مکمل طور پر امن میں رہے۔
"مومن" کے دوسرے معنی تصدیق کرنے والا بھی ہیں، یعنی اپنی اور اپنے رسولوں کی زبانی اور عملی طورپر تصدیق کرنے والا یا اہل ایمان کے ایمان پر مہر تصدیق ثبت کرنے والا ہے۔
علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے مومن کے چھ معنی ذکر کیے ہیں اور پھر ان معانی کا انطباق ذات باری پر کیا ہے۔
یہ بحث بھی قابل مطالعہ ہے۔
(ذادالمسیر: 225/8)
ہم لوگ جو ملاقات کے وقت ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، اس کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سلام، اللہ کے اسماء میں سے ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کے استعمال کے لیے وضع کیا ہے، لہذا تم اسے آپس میں ملاقات کے وقت بکثرت استعمال کیا کرو۔
(الأدب المفرد: 343)
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں ایک عنوان ان الفاظ میں قائم کیا ہے:
(قَوْلُهُ بَابُ السَّلَامُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللَّهِ تَعَالَى)
"سلام، اللہ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
" (صحیح البخاري، الاستئذان، باب: 3)
پھر آپ نے مذکورہ حدیث بطور دلیل پیش کی ہے۔
علامہ خطابی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
ملاقات کے وقت جب لوگ لفظِ "سلام" استعمال کرتے ہیں تو یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
(معالم السنن: 23/1)
ہمارا رجحان یہ ہے کہ "سلام" کے لفظ کا اطلاق مخلوق کے لیے نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے۔
(شرح کتاب التوحید للغنیمان: 122/1)
واللہ أعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7381   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.