كتاب قيام الليل وتطوع النهار کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل 31. بَابُ: الأَمْرِ بِالْوِتْرِ قَبْلَ الصُّبْحِ باب: صبح (طلوع فجر) سے پہلے وتر پڑھنے کے حکم کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”وتر صبح ہونے (فجر نکلنے) سے پہلے پڑھو“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 20 (754)، سنن الترمذی/الصلاة 226 (الوتر 12) (468)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 122 (1189)، (تحفة الأشراف: 4384)، مسند احمد 3/4، 13، 35، 37، 71، سنن الدارمی/الصلاة 211 (1629) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر فجر نکلنے سے پہلے پڑھ لو“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|