كِتَاب الطَّهَارَةِ طہارت کے احکام و مسائل 19. باب التَّيَمُّنِ فِي الطُّهُورِ وَغَيْرِهِ: باب: طہارت داہنی طرف سے شروع کرے۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے، داہنی طرف سے شروع کرنے کے طہارت میں اور کنگھا کرنے میں اور جوتا پہننے میں۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم داہنی طرف سے شروع کرنا ہر ایک کام میں پسند کرتے جوتا پہننے میں اور کنگھی کرنے میں اور طہارت کرنے میں (بخاری کی روایت میں ہے جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو سکتا ہر ایک کام میں)۔
|