🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. في الطافي
وہ مچھلی جو سمندر میں مر جائے اور خراب ہو جائے اس کا کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20104 ترقیم الشثری: -- 20920
٢٠٩٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن ايوب عن ابي الزبير عن جابر قال: ما مات (فيه) (١) (فطفا) (٢) فلا تاكل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ]: (فيه).
(٢) في [ط، هـ]: (وطفا).
(٣) صحيح.

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جو مچھلی سمندر میں مرجائے اور (پانی کی سطح پر) تیرنے لگے اسے مت کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20920، ترقيم محمد عوامة 20104)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20105 ترقیم الشثری: -- 20921
٢٠٩٢١ - [حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية و (عبدة) (١) بن سليمان عن ابن ⦗١٧٦⦘ ابي عروبة عن قتادة (عن الحسن و) (٢) سعيد بن المسيب انهما كرها الطافي من السمك] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عبيدة).
(٢) في [أ، ب، س]: (عن)، وفي [هـ]: (و)، وانظر: الاستذكار (٥/ ٢٨٥)، وانظر: ما سيأتي برقم [٢٠٩٣٩].
(٣) سقط هذا الأثر من: [ز].

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حسن اور حضرت سعید بن مسیب نے سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20921، ترقيم محمد عوامة 20105)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20106 ترقیم الشثری: -- 20922
٢٠٩٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن خالد بن محمد قال: كان لا يكره من السمك شيئا إلا الطافي منه.
حضرت خالد بن محمد صرف اس مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے جو سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20922، ترقيم محمد عوامة 20106)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20107 ترقیم الشثری: -- 20923
٢٠٩٢٣ - [حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن ابي الشعثاء قال: يكره الطافي منه، وكل ما جزره] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، س، هـ].
حضرت ابو الشعثاء سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ جس مچھلی سے پانی اتر جائے (اور وہ کنارے پر رہ جائے) اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20923، ترقيم محمد عوامة 20107)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20108 ترقیم الشثری: -- 20924
٢٠٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا علي بن (مسهر) (١) عن الاجلح عن عبد الله بن ابي الهذيل قال: سال رجل ابن عباس فقال: إني آتي (إلى) (٢) البحر، فاجده قد (جفل) (٣) سمكا كثيرا فقال: كل ما لم تر سمكا طافيا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الأسهر).
(٢) في [أ، ب، ز، ط]: سقط (إلى).
(٣) في [أ، ب]: (حفل)، وفي [س]: (حبل)، وفي [ط، هـ]: (جعل).
(٤) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں سمندر کے کنارے پر بہت سی مچھلیوں کو گرا ہو ادیکھتا ہوں، ان کا کیا حکم ہے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ جب تک تم مچھلی کو مر کر (پانی کی سطح پر) تیرتا ہوا نہ دیکھو، کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20924، ترقيم محمد عوامة 20108)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20109 ترقیم الشثری: -- 20925
٢٠٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن (جعفر) (١) عن ابيه قال: قال علي (٢) : ما مات في البحر فإنه ميتة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: سقط.
(٢) في [س]: (عن جعفر).
(٣) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًّا.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو جانور سمندر میں مرجائے وہ مردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20925، ترقيم محمد عوامة 20109)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20110 ترقیم الشثری: -- 20926
٢٠٩٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة عن ابن ابي عروبة عن ابي معشر عن إبراهيم انه كره من السمك ما يموت في الماء، إلا ان يتخذ الرجل (حظيرة) (١) فما دخل فيها فمات فلم ير (باكله) (٢) باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حفرة)، وفي [أ، ب]: (حظرة).
(٢) في [س]: (أكله).

ابراہیم نے پانی میں مرنے والی مچھلی کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ اگر آدمی (مچھلیوں کے لیے) باڑہ بنا لے اور کوئی مچھلی اس میں داخل ہو کر مر جائے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20926، ترقيم محمد عوامة 20110)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20111 ترقیم الشثری: -- 20927
٢٠٩٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن طاوس عن ابيه في الحوت يوجد في البحر ميتا فنهى عنه.
حضرت طاوس نے اس مچھلی کے کھانے سے منع کیا جو مردار حالت میں سمندر میں پائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20927، ترقيم محمد عوامة 20111)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20112 ترقیم الشثری: -- 20928
٢٠٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه كره الطافي منه.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے والی مچھلی کھانا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20928، ترقيم محمد عوامة 20112)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20113 ترقیم الشثری: -- 20929
٢٠٩٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن (حسن عن) (١) مغيرة عن إبراهيم انه كره الطافي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
ابراہیم فرماتے ہیں کہ سمندر میں مر کر (پانی کی سطح پر) تیرنے والی مچھلی کھانا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20929، ترقيم محمد عوامة 20113)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں