🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ الْعَارِيَّةِ
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2935 ترقیم الرسالہ : -- 2967
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعُ فِيهَا إِلا فِيمَا يُعْطِي الْوَالِدُ وَلَدَهُ، وَمَثَلُ الَّذِي يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ، أَوْ قَالَ: فِي عَطِيَّتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَقِيءُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ" ، حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ مِنَ الثِّقَاتِ تَابَعَهُ إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ وَعَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ حُسَيْنٍ، وَرَوَاهُ عَامِرٌ الأَحْوَلُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ، جَدِّهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما دونوں مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کسی بھی مسلمان کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ کوئی چیز ہبہ کرنے کے بعد اسے واپس لے، البتہ وہ اپنی اولاد کو جو دیتا ہے (اسے واپس لے سکتا ہے)، اپنے ہبہ کو واپس لینے والے شخص کی مثال (راوی کے شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں) اپنے عطیے کو واپس لینے والے شخص کی مثال اس کتے کی مانند ہے، جو قے کرنے کے بعد اپنی ہی قے کو دوبارہ چاٹ لیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2967]
ترقیم العلمیہ: 2935
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2589، 2621، 2622، 6975، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1622، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2474، 2475، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5121، 5122، 5123،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2311، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3694، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3538، 3539، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1298، 1299، 2131، 2132، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2377، 2385، 2386، 2391، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2967، 2975، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2936 ترقیم الرسالہ : -- 2968
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ ، قَالَ: نَا رَوْحٌ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ إِلا الْوَالِدُ مِنْ وَلَدِهِ، وَالْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ" ، عَنِ تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ وَعَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ، وَرَوَاهُ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ وَالْحَجَّاجُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَائِدِ فِي هِبَتِهِ دُونَ ذِكْرِ الْوَالِدِ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ. وَرَوَاهُ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ طَاوُسٍ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَالِدُ يَرْجِعُ فِي هِبَتِهِ".
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی بھی شخص اپنے ہبہ کو واپس نہیں لے سکتا، صرف والد اپنی اولاد سے (ہبہ کی ہوئی چیز) واپس لے سکتا ہے، اپنے ہبہ کو واپس لینے والا شخص اس کتے کی مانند ہے، جو اپنی قے کو چاٹ لیتا ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اور ایک سند کے ہمراہ یہ روایت مرسل حدیث کے طور پر منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”والد اپنا ہبہ (اولاد سے) واپس لے سکتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2968]
ترقیم العلمیہ: 2936
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3693، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6483، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3540، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2378، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12137، 12138، 12152، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2968، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6739، 6820، 7062، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 5068»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2937 ترقیم الرسالہ : -- 2969
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَهَبَ هِبَةً فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" ، لا يَثْبُتُ هَذَا مَرْفُوعًا، وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ مَوْقُوفًا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی چیز ہبہ کرتا ہے، تو وہ اس چیز کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ یہ روایت مرفوع ہونے کے طور پر مستند طور پر ثابت نہیں ہے، درست یہ ہے کہ یہ سیدنا عبداللہ بن عمر کے حوالے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2969]
ترقیم العلمیہ: 2937
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2336، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12147، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2969، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22126، 22128»
«قال الدارقطني: المرفوعرواته كلهم ثقات والصواب عن ابن عمر ‏عن عمر قوله، المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم: (4 / 580)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2938 ترقیم الرسالہ : -- 2970
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ ، وَعُثْمَانُ ، نَا وَكِيعٌ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2970]
ترقیم العلمیہ: 2938
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2939 ترقیم الرسالہ : -- 2971
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي الْحَارِثِ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَاهِبُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" ،.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہبہ کرنے والا اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہیں لیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2971]
ترقیم العلمیہ: 2939
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2940 ترقیم الرسالہ : -- 2972
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2972]
ترقیم العلمیہ: 2940
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2387، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12149، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2970، 2971، 2972، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22125»
«قال الزیلعي: وإبراهيم بن إسماعيل بن جارية ضعفوه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2941 ترقیم الرسالہ : -- 2973
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الْهِبَةُ لِذِي رَحِمٍ لَمْ يَرْجِعْ فِيهَا" ، انْفَرَدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہوتا ہے، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہ لے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2973]
ترقیم العلمیہ: 2941
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2337، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12151، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2973»
«قال ابن الجوزي: كلها ضعاف ليس فيها ما يصح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 143)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2942 ترقیم الرسالہ : -- 2974
ثنا أَبُو عَلِيٍّ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَى ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" الرَّجُلُ أَحَقُّ بِهِبَتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب آدمی کسی رشتے دار کو ہبہ کرے، تو وہ اسے واپس نہ لے۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں عبداللہ بن جعفر نامی راوی منفرد ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2974]
ترقیم العلمیہ: 2942
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2974، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 16526، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22124، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5822، 5823»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2943 ترقیم الرسالہ : -- 2975
ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَهَبَ هِبَةً فَارْتَجَعَ بِهَا فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا، وَلَكِنَّهُ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی چیز ہبہ کرتا ہے، پھر وہ اسے واپس لینا چاہتا ہے، تو وہ اس چیز کا زیادہ حق دار ہو گا، جب تک وہ اس کا کوئی بدلہ نہیں لیتا، تاہم اس کی مثال اس کتے کی مانند ہو گی، جو اپنی قے چاٹ لیتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2975]
ترقیم العلمیہ: 2943
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2589، 2621، 2622، 6975، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1622، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2474، 2475، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5121، 5122، 5123،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2311، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3694، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3538، 3539، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1298، 1299، 2131، 2132، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2377، 2385، 2386، 2391، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2967، 2975، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2944 ترقیم الرسالہ : -- 2976
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، نَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، نَا أَبُو صَخْرَةَ جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَارِبِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَأَنَا فِي تِبَاعَةٍ لِي هَكَذَا، قَالَ: أَبِيعُهَا، فَمَرَّ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ وَهُوَ يُنَادِي بِأَعْلَى صَوْتِهِ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ تُفْلِحُوا، وَرَجُلٌ يَتْبَعُهُ بِالْحِجَارَةِ وَقَدْ أَدْمَى كَعْبَيْهِ وَعُرْقُوبَيْهِ وَهُوَ، يَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لا تُطِيعُوهُ فَإِنَّهُ كَذَّابٌ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟، فَقَالُوا: هَذَا غُلامُ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قُلْتُ: مَنْ هَذَا الَّذِي يَتْبَعُهُ يَرْمِيهِ؟، قَالُوا: هَذَا عَمُّهُ عَبْدُ الْعُزَّى وَهُوَ أَبُو لَهَبٍ، فَلَمَّا ظَهَرَ الإِسْلامُ وَقَدِمَ الْمَدِينَةَ أَقْبَلْنَا فِي رَكْبٍ مِنَ الرَّبَذَةِ وَجَنُوبِ الرَّبَذَةِ حَتَّى نَزَلْنَا قَرِيبًا مِنَ الْمَدِينَةِ وَمَعَنَا ظَعِينَةٌ لَنَا، قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ قُعُودٌ إِذْ أَتَانَا رَجُلٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ فَسَلَّمَ فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ الْقَوْمُ؟، قُلْنَا: مِنَ الرَّبَذَةِ وَجَنُوبِ الرَّبَذَةِ، قَالَ: وَمَعَنَا جَمَلٌ أَحْمَرُ، قَالَ: تَبِيعُونِي جَمَلَكُمْ هَذَا؟، قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَ: بِكُمْ؟، قُلْنَا: بِكَذَا وَكَذَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، قَالَ: فَمَا اسْتَوْضَعْنَا شَيْئًا، وَقَالَ: قَدْ أَخَذْتُهُ، ثُمَّ أَخَذَ بِرَأْسِ الْجَمَلِ حَتَّى دَخَلَ الْمَدِينَةَ فَتَوَارَى عَنَّا، فَتَلاوَمْنَا بَيْنَنَا، وَقُلْنَا: أَعْطَيْتُمْ جَمَلَكُمْ مَنْ لا تَعْرِفُونَهُ، فَقَالَتِ الظَّعِينَةُ: لا تَلاوَمُوا فَقَدْ رَأَيْتُ وَجْهَ رَجُلٍ مَا كَانَ لِيَحْقَرَكُمْ، مَا رَأَيْتُ وَجْهَ رَجُلٍ أَشْبَهَ بِالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ مِنْ وَجْهِهِ، فَلَمَّا كَانَ الْعِشَاءُ أَتَانَا رَجُلٌ، فَقَالَ: السَّلامُ عَلَيْكُمْ، أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ، وَإِنَّهُ أَمَرَكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ هَذَا حَتَّى تَشْبَعُوا وَتَكْتَالُوا حَتَّى تَسْتَوْفُوا، قَالَ: فَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، وَاكْتَلْنَا حَتَّى اسْتَوْفَيْنَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ، وَهُوَ يَقُولُ: يَدُ الْمُعْطِي الْعُلْيَا، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، أُمَّكَ وَأَبَاكَ، وَأُخْتَكَ وَأَخَاكَ، وَأَدْنَاكَ أَدْنَاكَ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلاءِ بَنُو ثَعْلَبَةَ بْنِ يَرْبُوعَ الَّذِينَ قَتَلُوا فُلانًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَخُذْ لَنَا بِثَأْرِنَا، فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْنَا بَيَاضَ إِبْطَيْهِ، فَقَالَ: أَلا لا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَى وَلَدِهِ" .
سیدنا طارق بن عبداللہ محاربی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو مرتبہ زیارت کی ہے۔ ایک مرتبہ میں نے آپ کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا ہے۔ میں اپنے سامان کے ساتھ وہاں موجود تھا جو میں نے فروخت کرنے کے لیے وہاں رکھا ہوا تھا۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے، تو آپ نے سرخ حلہ زیب تن کیا ہوا تھا اور آپ بلند آواز میں یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”اے لوگو! لا إله إلا الله پڑھ لو، تو فلاح پا جاؤ گے۔“ ایک شخص پتھر پکڑ کر آپ کے پیچھے جا رہا تھا، جس نے آپ کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ وہ شخص یہ کہتا جا رہا تھا: اے لوگو! ان کی بات نہ مانو کیونکہ یہ جھوٹ بولتے ہیں۔ تو میں نے پوچھا: یہ کون صاحب ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ عبدالمطلب کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ہیں۔ میں نے دریافت کیا: یہ ان کے پیچھے جانے والا شخص جو انہیں پتھر مار رہا تھا، یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ان کا چچا عبدالعزیٰ ہے۔ (راوی کہتے ہیں) یہ ابولہب تھا۔ پھر جب اسلام غالب ہو گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لے آئے، تو ہم ربدہ سے اور ربدہ کے جنوبی علاقوں سے کچھ سواروں کے ہمراہ آئے اور مدینہ منورہ کے قریب ہم نے پڑاؤ کیا۔ ہمارے ساتھ ایک خاتون بھی تھیں۔ راوی کہتے ہیں: ایک مرتبہ ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک صاحب ہمارے پاس تشریف لائے جنہوں نے دو سفید کپڑے پہن رکھے تھے۔ انہوں نے سلام کیا، ہم نے انہیں جواب دیا۔ انہوں نے دریافت کیا: آپ لوگ کہاں سے آئے ہو؟ ہم نے جواب دیا: ربدہ سے اور ربدہ کے جنوبی علاقوں سے۔ راوی کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ سرخ اونٹ بھی تھے۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا تم اپنے اونٹ فروخت کرو گے؟ تو ہم نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے دریافت کیا: کتنے کے عوض؟ ہم نے کہا: کھجوروں کے اتنے اتنے صاع کے عوض۔ تو انہوں نے ہمیں کوئی کمی کرنے کے لیے نہیں کہا۔ پھر انہوں نے اونٹ کے سر کو پکڑا اور مدینہ کے اندر چلے گئے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔ تو ہم لوگ ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے کہ ہم نے کہا: تم لوگوں نے اپنا اونٹ ایک ایسے شخص کو دے دیا جس سے تم واقف ہی نہیں ہو۔ تو وہ عورت (جو ہمارے ساتھ تھی) بولی: تم ایک دوسرے کو ملامت نہ کرو۔ میں نے ان صاحب کے چہرے میں ایک ایسی چیز دیکھی ہے (جس سے یہ ثابت ہوتا ہے) کہ یہ تمہیں رسوائی کا شکار نہیں کریں گے۔ میں نے کسی بھی شخص کا چہرہ ایسا نہیں دیکھا جو ان سے زیادہ چودھویں کے چاند سے مشابہت رکھتا ہو۔ پھر جب عشاء کا وقت ہوا، تو ایک شخص ہمارے پاس آیا اور بولا: السلام علیکم، میں اللہ کے رسول کا قاصد ہوں جو تمہارے پاس آیا ہوں۔ انہوں نے تمہیں یہ ہدایت کی ہے کہ تم ان کھجوروں کو سیر ہو کر کھاؤ اور پوری طرح سے ماپ بھی لو۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں سیر ہو کر کھایا اور پھر پوری طرح ماپ لیا۔ اگلے دن ہم مدینہ شہر میں داخل ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔ آپ ارشاد فرما رہے تھے: ”دینے والا ہاتھ اوپر والا ہوتا ہے اور تم اس شخص پر خرچ کا آغاز کرو جو تمہارے زیر کفالت ہو، تمہاری والدہ، تمہارے والد، تمہاری بہن، تمہارا بھائی اور تمہارے درجہ بدرجہ قریبی عزیز۔“ تو ایک انصاری کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بنو ثعلبہ جنہوں نے زمانہ جاہلیت میں فلاں شخص کو قتل کیا تھا، آپ ہمیں ان سے بدلہ دلوا دیں۔ تو نبی نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ ہم نے آپ کی بغلوں کی سفیدی کو دیکھ لیا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: ”باپ اپنی اولاد کی طرف سے تاوان ادا نہیں کرے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2976]
ترقیم العلمیہ: 2944
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 159، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3341، 6562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 4242، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2534، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2670، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2976، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 8175»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں