🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ الْعَارِيَّةِ
باب: عاریہ (عارضی طور پر کسی چیز کو مستعار لینے یا دینے) کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2964 ترقیم الرسالہ : -- 2997
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ ، قَالَ: تَبَايَعَ رَجُلانِ عَلَى عَهْدِ سَعْدٍ بِسُلْتٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ سَعْدٌ :" تَبَايَعَ رَجُلانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِتَمْرٍ وَرُطَبٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَلْ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلا إِذًا" .
شیخ ابوعیاش بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد کے دور میں آدمیوں نے جو کی دو قسموں کے بارے میں سودا کر لیا، سیدنا سعد نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں نے خشک اور تر کھجور کا سودا کر لیا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا کھجور جب خشک ہو جاتی ہے، کم ہو جاتی ہے؟“ لوگوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(پھر یہ درست نہیں ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2997]
ترقیم العلمیہ: 2964
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1233، وابن الجارود فى "المنتقى"، 714، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4997، 5003،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3359، 3360، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1225، 1225 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2264،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 75،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2994، 2995، 2996، 2997، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1534، 1563»
«قال ابن حزم: هذا حديث لا يصح لجهالة أبي عياش، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 477)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2965 ترقیم الرسالہ : -- 2998
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، أنا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي ، حَدَّثَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ شُعَيْبًا ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ ابْتَاعَ مِنْ رَجُلٍ بَيْعَةً، فَإِنَّ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ حَتَّى يَتَفَرَّقَا مِنْ مَكَانِهِمَا، إِلا أَنْ يَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ، وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ مَخَافَةَ أَنْ يَقْبَلَهُ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص کسی دوسرے کے ساتھ خرید و فروخت کرتا ہے، تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہو گا (کہ وہ سودے کو ختم کر دے)، جب تک وہ اپنی جگہ سے جدا نہیں ہو جاتے، ماسوائے اس صورت کے جب اس سودے میں اختیار دیا ہو اور کسی بھی شخص کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے ساتھی سے اس اندیشے کے تحت جدا ہو جائے کہ وہ اس سودے کو ختم کر دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2998]
ترقیم العلمیہ: 2965
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 676، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6031، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3456، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1247، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10561، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6836»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2966 ترقیم الرسالہ : -- 2999
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ قَالَ: قُلْتُ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ سَمِعَ مِنَ أَبِيهِ شَيْئًا؟ قَالَ: يَقُولُ، حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: قُلْتُ: فَأَبُوهُ سَمِعَ مِنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو؟ قَالَ: نَعَمْ، أُرَاهُ قَدْ سَمِعَ مِنْهُ، سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: هُوَ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَقَدْ صَحَّ سَمَاعُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ شُعَيْبٍ، وَصَحَّ سَمَاعُ شُعَيْبٍ، مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2999]
ترقیم العلمیہ: 2966
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 676، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4495، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6031، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3456، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1247، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10561، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6836»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2967 ترقیم الرسالہ : -- 3000
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ ، وَعَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَسْأَلُهُ عَنْ مَحْرَمٍ وَقَعَ بِامْرَأَةٍ، فَأَشَارَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ فَاسْأَلْهُ، قَالَ شُعَيْبٌ: فَلَمْ يَعْرِفْهُ الرَّجُلُ، فَذَهَبْتُ مَعَهُ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ" بَطُلَ حَجُّكَ"، قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ:" أَفَأَقْعُدُ؟"، قَالَ:" بَلْ تَخْرُجُ مَعَ النَّاسِ وَتَصْنَعُ مَا يَصْنَعُونَ، فَإِذَا أَدْرَكْتَ قَابِلا فَحُجَّ وَاهْدِ" ، فَرَجَعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَهُ، ثُمَّ قَالَ لَهُ:" اذْهَبْ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَاسْأَلْهُ"، قَالَ شُعَيْبٌ:" فَذَهَبْتُ مَعَهُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ لَهُ مثل مَا قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، فَرَجَعَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ"، ثُمَّ قَالَ:" مَا تَقُولُ أَنْتَ؟"، قَالَ:" أَقُولُ مثل مَا قَالا".
عمرو بن شعیب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے حالت احرام والے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر کی طرف اشارہ کیا، فرمایا: تم ان کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کرو، شعیب کہتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن عمر کو پہچانتا نہیں تھا، تو میں اس شخص کے ساتھ گیا، پھر اس نے عبداللہ بن عمر سے اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے جواب دیا: ”تمہارا حج باطل ہو گیا ہے۔“ تو اس شخص نے دریافت کیا: ”کیا پھر اب میں بیٹھ جاؤں؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، تم لوگوں کے ساتھ جاؤ، لوگ جو کام کرتے ہیں، تم بھی کرو، اگلے سال پھر تم آ کر حج کر لینا اور قربانی کا جانور ساتھ لے کر آنا۔“ وہ شخص واپس سیدنا عبداللہ بن عمر کے پاس آیا اور اس بارے میں بتایا، تو سیدنا عبداللہ نے اس سے فرمایا: تم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤ، ان سے دریافت کرو، شعیب کہتے ہیں: میں اس شخص کے ساتھ گیا، اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، تو سیدنا عباس نے بھی اسی کی مانند جواب دیا، جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے جواب دیا تھا، وہ شخص واپس سیدنا عبداللہ بن عمرو کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، جو سیدنا عباس نے جواب دیا تھا، پھر اس شخص نے دریافت کیا: ”آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عمرو نے فرمایا: ”میں بھی اسی کی مانند جواب دیتا ہوں، جو انہوں نے بیان کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3000]
ترقیم العلمیہ: 2967
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2388، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9886، 9887، 9888، 9889، 9891، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3000، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13245، 13248، 15165، 15169»
«قال البيهقي: إسناده صحيح وفيه دلالة على صحة سماع شعيب من جده عبد الله بن عمرو ومن ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2968 ترقیم الرسالہ : -- 3001
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ، نَا أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمٍ، قَالَ: قُلْتُ لأَبِي عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيِّ: شُعَيْبٌ وَالِدُ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، سَمِعَ مِنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْتُ لَهُ: فَعَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ يَتَكَلَّمُ النَّاسُ فِيهِ؟"، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ، وَأَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ، وَالْحُمَيْدِيَّ، وَإِسْحَاقَ بْنَ رَاهَوَيْهِ يَحْتَجُّونَ بِهِ، قَالَ: قُلْتُ: فَمَنْ يَتَكَلَّمُ فِيهِ يَقُولُ مَاذَا؟ قَالَ: يَقُولُونَ: إِنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ أَكْثَرَ أَوْ نَحْوَ هَذَا.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3001]
ترقیم العلمیہ: 2968
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2388، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 9886، 9887، 9888، 9889، 9891، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3000، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 13245، 13248، 15165، 15169»
«قال البيهقي: إسناده صحيح وفيه دلالة على صحة سماع شعيب من جده عبد الله بن عمرو ومن ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 125)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2969 ترقیم الرسالہ : -- 3002
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ وُهَيْبٍ الدِّمَشْقِيُّ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ شَابُورَ، أَخْبَرَنِي شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ أَيْفَعَ، قَالَتْ: حَجَجْتُ أَنَا وَأُمُّ مَحَبَّةَ. ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا قُرَادٌ أَبُو نُوحٍ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ أَنَا وَأُمُّ مَحَبَّةَ إِلَى مَكَّةَ فَدَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهَا، فَقَالَتْ لَنَا: مَنْ أَنْتُنَّ؟، قُلْنَا: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَتْ: فَكَأَنَّهَا أَعْرَضَتْ عَنَّا، فَقَالَتْ لَهَا أُمُّ مَحَبَّةَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ،" كَانَتْ لِي جَارِيَةٌ وَأَنِّي بِعْتُهَا مِنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ الأَنْصَارِيِّ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ إِلَى عَطَائِهِ، وَإِنَّهُ أَرَادَ بَيْعَهَا فَابْتَعْتُهَا مِنْهُ بِسِتِّمِائَةِ دِرْهَمٍ نَقْدًا، قَالَتْ: فَأَقْبَلَتْ عَلَيْنَا، فَقَالَتْ: بِئْسَمَا شَرَيْتِ وَمَا اشْتَرَيْتِ، فَأَبْلِغِي زَيْدًا أَنَّهُ قَدْ أَبْطَلَ جِهَادَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلا أَنْ يَتُوبَ، فَقَالَتْ لَهَا: أَرَأَيْتِ إِنْ لَمْ آخُذْ مِنْهُ إِلا رَأْسَ مَالِي؟، قَالَتْ: فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ سورة البقرة آية 275" ، قَالَ الشَّيْخُ: أُمُّ مَحَبَّةَ وَالْعَالِيَةُ مَجْهُولَتَانِ لا يُحْتَجُّ بِهِمَا.
یونس بن اسحاق اپنی والدہ عالیہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اور ام قحبہ خاتون مکہ گئیں۔ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ ہم نے انہیں سلام کیا، انہوں نے ہم سے دریافت کیا: آپ کون خواتین ہیں؟ ہم نے جواب دیا: ہم کوفہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ اب عالیہ بیان کرتی ہیں: تو گویا سیدہ عائشہ نے ہماری طرف توجہ نہیں کی۔ تو ام قحبہ نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین! میری ایک کنیز ہے، میں نے اسے سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ سے آٹھ سو درہم کے عوض خریدا جب تک ان کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ پھر جب انہوں نے اس کنیز کو فروخت کرنے کا ارادہ کیا تو میں نے چھ سو درہم نقد کے عوض اسے خرید لیا۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور فرمائیں: ”تم نے بہت برا سودا کیا ہے۔ تم زید کو جا کر بتا دینا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو جہاد کیا تھا اسے خراب کر لیا ہے، البتہ اگر وہ توبہ کر لیں تو حکم مختلف ہو گا۔“ تو اس خاتون نے سیدہ عائشہ سے کہا: آپ کا کیا خیال ہے اگر میں ان سے اپنی اصل رقم وصول کر لوں؟ تو سیدہ عائشہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”جس شخص کے پاس اس کے پروردگار کی طرف سے نصیحت آ جائے اور وہ باز آ جائے تو جو پہلے ہو چکا ہے وہ اس کا ہو گا۔“ شیخ بیان کرتے ہیں: قحبہ اور عالیہ نامی خواتین مجہول ہیں، ان کی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3002]
ترقیم العلمیہ: 2969
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10908، 10909، 10910، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3002، بدون ترقيم، 3003، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14812، 14813»
«قال ابن عبدالبر: حديث يدور على امرأة مجهولة وليس عند أهل الحديث بحجة، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (18 / 19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2970 ترقیم الرسالہ : -- 3003
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارِ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ امْرَأَتِهِ، أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَدَخَلَتْ مَعَهَا أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ الأَنْصَارِيِّ وَامْرَأَةٌ أُخْرَى، فَقَالَتْ أُمُّ وَلَدِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ،" إِنِّي بِعْتُ غُلامًا مِنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ نَسِيئَةً، وَإِنِّي ابْتَعْتُهُ بِسِتِّمِائَةِ دِرْهَمٍ نَقْدًا، فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ : بِئْسَمَا اشْتَرَيْتِ وَبِئْسَمَا شَرَيْتِ، إِنَّ جِهَادَهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ بَطَلَ، إِلا أَنْ يَتُوبَ" .
شیخ ابواسحاق سبیعی اپنی اہلیہ کا بیان نقل کرتے ہیں: وہ خاتون سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، ان کے ساتھ سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد تھیں، اور ایک دوسری خاتون بھی تھیں، سیدنا زید بن ارقم انصاری رضی اللہ عنہ کی ام ولد نے عرض کی: ”اے ام المؤمنین! میں نے ایک غلام سیدنا زید بن ارقم سے آٹھ سو درہم ادھار کے عوض میں خریدا، پھر میں نے چھ سو درہم نقد کے عوض میں اسے حاصل کر لیا۔“ تو سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”تم نے بہت برا سودا کیا ہے، ان کا (یعنی سیدنا زید بن ارقم کا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا ہوا جہاد باطل ہو گیا ہے، یہاں تک کہ وہ توبہ کر لیں (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3003]
ترقیم العلمیہ: 2970
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10908، 10909، 10910، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3002، بدون ترقيم، 3003، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14812، 14813»
«قال ابن عبدالبر: حديث يدور على امرأة مجهولة وليس عند أهل الحديث بحجة، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (18 / 19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں