الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 11999
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ أَزْهَرَ أَبِي رَوَّاعٍ قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَخْطُبُ قَالَ: إِنَّا وَاللَّهِ قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ، وَكَانَ يَعُودُ مَرْضَانَا، وَيَتْبَعُ جَنَائِزَنَا، وَيَغْزُو مَعَنَا، وَيُوَاسِينَا بِالْقَلِيلِ وَالْكَثِيرِ، وَإِنَّ نَاسًا يُعْلِمُونِي بِهِ عَسَى أَنْ لَا يَكُونَ أَحَدُهُمْ رَآهُ قَطُّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: فَقَالَ لَهُ أَعْيَنُ ابْنُ امْرَأَةِ الْفَرَزْدَقِ: يَا نَعْثَلُ، إِنَّكَ قَدْ بَدَّلْتَ. فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَعْيَنُ. فَقَالَ: بَلْ أَنْتَ أَيُّهَا الْعَبْدُ. قَالَ: فَوَثَبَ النَّاسُ إِلَى أَعْيَنَ. قَالَ: وَجَعَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ يَزَعُهُمْ عَنْهُ حَتَّى أَدْخَلَهُ دَارَهُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبَّادِ بْنِ زَاهِرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: فَقَالَ لَهُ أَعْيَنُ ابْنُ امْرَأَةِ الْفَرَزْدَقِ: يَا نَعْثَلُ، إِنَّكَ قَدْ بَدَّلْتَ. فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَعْيَنُ. فَقَالَ: بَلْ أَنْتَ أَيُّهَا الْعَبْدُ. قَالَ: فَوَثَبَ النَّاسُ إِلَى أَعْيَنَ. قَالَ: وَجَعَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثٍ يَزَعُهُمْ عَنْهُ حَتَّى أَدْخَلَهُ دَارَهُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبَّادِ بْنِ زَاهِرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
عبادہ بن ازہر ابورواع بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! ہم لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر اور حضر میں ساتھ رہے ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے بیماروں کی عیادت کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے جنازوں میں شریک ہوتے تھے، ہمارے ساتھ جنگ میں حصہ لیتے تھے، تھوڑے اور زیادہ ہر معاملے میں ہمارے ساتھ اچھا سلوک کرتے تھے، اور کچھ لوگ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بتا رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے تو کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی نہیں کی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”فرزدق کی بیوی کے بیٹے اعین نے: اُن سے کہا: اے نعثل! تم نے تبدیلی کر دی ہے، انہوں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اعین ہے، اس نے کہا: بلکہ تم غلام ہو، راوی کہتے ہیں: تو لوگ اچھل کر اعین کی طرف گئے، راوی بیان کرتے ہیں: بنو لیث سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے لوگوں کو پیچھے کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ اعین کو اُس کے گھر میں داخل کیا۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباد بن ظاہر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11999]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”فرزدق کی بیوی کے بیٹے اعین نے: اُن سے کہا: اے نعثل! تم نے تبدیلی کر دی ہے، انہوں نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: یہ اعین ہے، اس نے کہا: بلکہ تم غلام ہو، راوی کہتے ہیں: تو لوگ اچھل کر اعین کی طرف گئے، راوی بیان کرتے ہیں: بنو لیث سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے لوگوں کو پیچھے کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ اعین کو اُس کے گھر میں داخل کیا۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عباد بن ظاہر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11999]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (504)، أخرجه مسند أحمد برقم: 506، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 357»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12000
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: بَلَغَ عُثْمَانَ أَنَّ وَفْدَ أَهْلِ مِصْرَ قَدْ أَقْبَلُوا، فَتَلَقَّاهُمْ فِي قَرْيَةٍ لَهُ خَارِجَ الْمَدِينَةِ، وَكَرِهَ أَنْ يَدْخُلُوا عَلَيْهِ - أَوْ كَمَا قَالَ - فَلَمَّا عَلِمُوا بِمَكَانِهِ أَقْبَلُوا إِلَيْهِ فَقَالُوا: ادْعُ لَنَا بِالْمُصْحَفِ، فَدَعَا - يَعْنِي بِهِ - فَقَالَ: افْتَحْ، فَقَرَأَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ:" قُلْ أَرَأَيْتُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ لَكُمْ مِنْ رِزْقٍ فَجَعَلْتُمْ مِنْهُ حَرَامًا وَحَلَالًا قُلْ آللَّهُ أَذِنَ لَكُمْ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرُونَ"، فَقَالُوا: أَحِمَى اللَّهِ أُذِنَ لَكَ بِهِ أَمْ عَلَى اللَّهِ تَفْتَرِي؟ فَقَالَ: امْضِ، نَزَلَتْ فِي كَذَا وَكَذَا، وَأَمَّا الْحِمَى فَإِنَّ عُمَرَ حَمَى الْحِمَى لِإِبِلِ الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا وُلِّيتُ فَعَلْتُ الَّذِي فَعَلَ، وَمَا زِدْتُ عَلَى مَا زَادَ، وَلَا أَرَاهُ إِلَّا قَالَ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ كَذَا وَكَذَا سَنَةً. قَالَ: ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ جَعَلَ يَقُولُ: امْضِهِ، نَزَلَتْ فِي كَذَا كَذَا. ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ عَرَفَهَا لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ فِيهَا مَخْرَجٌ، فَقَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ: مَا تُرِيدُونَ؟ قَالُوا: نُرِيدُ أَنْ لَا يَأْخُذَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ الْعَطَاءَ، فَإِنَّ هَذَا الْمَالَ لِلَّذِي قَاتَلَ عَلَيْهِ، وَلِهَذِهِ الشُّيُوخِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَرَضِيَ وَرَضُوا. قَالَ: وَأَخَذُوا عَلَيْهِ. قَالَ: وَكَتَبُوا عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَخَذَ عَلَيْهِمْ أَنْ لَا يَشُقُّوا عَصًا، وَلَا يُفَارِقُوا جَمَاعَةً. قَالَ: فَرَضِيَ، وَرَضُوا. قَالَ: فَأَقْبَلُوا مَعَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي مَا رَأَيْتُ وَفْدًا هُمْ خَيْرٌ مِنْ هَذَا الْوَفْدِ، أَلَا مَنْ كَانَ لَهُ زَرْعٌ فَلْيَلْحَقْ بِزَرْعِهِ وَمَنْ كَانَ لَهُ ضَرْعٌ فَلْيَحْتَلِبْهُ، أَلَا إِنَّهُ لَا مَالَ لَكُمْ عِنْدَنَا، إِنَّمَا هَذَا الْمَالُ لِمَنْ قَاتَلَ عَلَيْهِ وَلِهَذِهِ الشُّيُوخِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَغَضِبَ النَّاسُ وَقَالُوا: هَذَا مَكْرُ بَنِي أُمَيَّةَ. وَرَجَعَ الْوَفْدُ رَاضِينَ، فَلَمَّا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ إِذَا رَاكِبٌ يَتَعَرَّضُ لَهُمْ ثُمَّ يُفَارِقُهُمْ وَيَعُودُ إِلَيْهِمْ وَيَسُبُّهُمْ، فَأَخَذُوهُ فَقَالُوا: مَا شَأْنُكَ؟ إِنَّ لَكَ لَشَأْنًا؟ قَالَ: أَنَا رَسُولُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى عَامِلِهِ بِمِصْرَ، فَفَتَّشُوهُ فَإِذَا مَعَهُ كِتَابٌ عَلَى لِسَانِ عُثْمَانَ عَلَيْهِ خَاتَمُهُ: أَنْ يَصْلُبَهُمْ، أَوْ يَضْرِبَ أَعْنَاقَهُمْ، أَوْ يَقْطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، قَالَ: فَرَجَعُوا وَقَالُوا: قَدْ نَقَضَ الْعَهْدَ وَأَحَلَّ اللَّهُ دَمَهُ. فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ، فَأَتَوْا عَلِيًّا فَقَالُوا: أَلَمْ تَرَ إِلَى عَدُوِّ اللَّهِ كَتَبَ فِينَا بِكَذَا وَكَذَا؟ قُمْ مَعَنَا إِلَيْهِ. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أَقُومُ مَعَكُمْ. قَالُوا: فَلِمَ كَتَبَ إِلَيْنَا؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا كَتَبَ إِلَيْكُمْ كِتَابًا قَطُّ. فَنَظَرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ قَالَ بَعْضُهُمْ: أَلِهَذَا تُقَاتِلُونَ أَمْ لِهَذَا تَغْضَبُونَ؟ وَخَرَجَ عَلِيٌّ فَنَزَلَ قَرْيَةً خَارِجَ الْمَدِينَةِ، فَأَتَوْا عُثْمَانَ فَقَالُوا: كَتَبْتَ فِينَا بِكَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا هُمَا اثْنَتَانِ أَنْ تُقِيمُوا شَاهِدَيْنِ، أَوْ يَمِينٌ بِاللَّهِ مَا كَتَبْتُ وَلَا أَمْلَيْتُ وَلَا عَلِمْتُ، وَقَدْ تَعْلَمُونَ الْكِتَابَ يُكْتَبُ عَلَى لِسَانِ الرَّجُلِ وَقَدْ يُنْقَشُ الْخَاتَمُ عَلَى الْخَاتَمِ. قَالَ: فَحَصَرُوهُ، فَأَشْرَفَ عَلَيْهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَمَا أَسْمَعُ أَحَدًا رَدَّ عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يَرُدَّ رَجُلٌ فِي نَفْسِهِ، فَقَالَ: أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ، أَعَلِمْتُمْ أَنِّي اشْتَرَيْتُ رُومَةَ مِنْ مَالِي أَسْتَعْذِبُ بِهَا، فَجَعَلْتُ رِشَائِي فِيهَا كَرِشَاءِ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ؟ قِيلَ: نَعَمْ. قَالَ: فَعَلَامَ تَمْنَعُونِي أَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا حَتَّى أُفْطِرَ عَلَى مَاءِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: أَنْشَدْتُكُمْ بِاللَّهِ، فَهَلْ عَلِمْتُمْ أَنِّي اشْتَرَيْتُ كَذَا وَكَذَا مِنْ مَالِي فَزِدْتُهُ فِي الْمَسْجِدِ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَهَلْ عَلِمْتُمْ أَنَّ أَحَدًا مُنِعَ فِيهِ الصَّلَاةَ قَبْلِي؟ ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: وَأَرَاهُ ذَكَرَ كِتَابَتَهُ الْمُفَصَّلَ بِيَدِهِ، قَالَ: فَفَشَا الْخَبَرُ، وَقِيلَ: مَهْلًا عَنْ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى أَبِي أُسَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوسعید، جو سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی کہ اہل مصر کا ایک وفد آیا ہے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے باہر ایک بستی میں ان لوگوں سے ملے، انہیں یہ بات ناپسند تھی کہ لوگ ان کے پاس آئیں، یا جس طرح بھی انہوں نے بیان کیا، جب ان لوگوں کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں پتہ چلا، تو وہ لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے کہا: آپ ہمارے لئے مصحف منگوائیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہ منگوایا، انہوں نے کہا: آپ اسے کھولیں، انہوں نے اسے پڑھنا شروع کیا، یہاں تک کہ آپ اس مقام پر پہنچے: ”تم فرما دو! تم لوگ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہو؟ کہ جو رزق اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے نازل کیا ہے اس میں سے کچھ کو تم نے (اپنی طرف سے) حرام یا حلال بنا لیا ہے، تم فرما دو! کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں (ایسا کرنے کی) اجازت دی؟ یا پھر تم لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتے ہو؟“۔ اُن لوگوں نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ کی چراگاہ کے بارے میں آپ کو اجازت دی گئی ہے؟ یا آپ اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کر رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: تم جاری رکھو! یہ فلاں فلاں صورت حال کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جہاں تک چراگاہ کا تعلق ہے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے چراگاہ مقرر کیا ہے، جو صدقہ کے اونٹوں کے لئے مخصوص ہے، جب میں نگران بنا تو میں نے بھی وہی کام کیا، جو انہوں نے کیا تھا، اور انہوں نے جو کیا تھا، میں نے اس پر کوئی اضافہ نہیں کیا، راوی کہتے ہیں: ان کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ انہوں نے یہ فرمایا تھا: میں اس وقت اتنے اتنے سال کا ہوں۔ راوی کہتے ہیں: پھر ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا، جن کے بارے میں وہ یہ کہتے رہے: تم اس کو جاری رکھو! یہ فلاں فلاں چیز کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ پھر ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا، جن سے وہ واقف تھے، اور ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا، تو انہوں نے کہا: میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، پھر انہوں نے فرمایا: تم لوگ کیا چاہتے ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہم یہ چاہتے ہیں کہ اہل مدینہ سرکاری عطیات وصول نہ کریں، کیونکہ یہ مال اس شخص کو ملنا چاہیے، جس نے جنگ میں حصہ لیا ہو اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ان بزرگوں کو ملنا چاہیے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی اس بات پر راضی ہو گئے اور وہ لوگ بھی اس بات پر راضی ہو گئے، راوی کہتے ہیں: ان لوگوں نے اس پر عہد لے لیا اور اس بارے میں تحریر لے لی اور اس بات پر بھی عہد لیا کہ وہ لوگ عصا کو نہیں توڑیں گے اور جماعت سے الگ نہیں ہوں گے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی اس بات پر راضی ہو گئے اور وہ لوگ بھی راضی ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر وہ لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ آئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے ایسا کوئی وفد نہیں دیکھا، جو اس وفد سے زیادہ بہتر ہو، جس شخص کی کھیتی باڑی ہو، وہ اپنی کھیتی باڑی میں مشغول ہو جائے، جس شخص کے پاس جانور ہوں، وہ اُن کا دودھ دوہنے لگے، کیونکہ اب تم لوگوں کو دینے کے لئے ہمارے پاس مال نہیں ہے، یہ مال اب اُس شخص کو ملے گا، جس نے جنگ میں حصہ لیا ہو، اور یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بزرگوں کو ملے گا، راوی کہتے ہیں: تو لوگ غصے میں آ گئے اور انہوں نے کہا: یہ بنو امیہ کی طرف سے آنے والا فریب ہے، وفد کے لوگ راضی ہو کر واپس چلے گئے، جب وہ لوگ راستے میں کسی مقام پر پہنچے، تو اسی دوران ایک سوار ان کے سامنے آیا، پھر وہ سوار ان سے جدا ہو گیا، پھر وہ ان کے پاس آیا اور انہیں برا کہنے لگا، ان لوگوں نے اسے پکڑ لیا، ان لوگوں نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ تمہارا کوئی خاص معاملہ لگتا ہے، اس نے کہا: میں امیرالمؤمنین کا قاصد ہوں، جو مصر میں ان کے گورنر کے پاس جا رہا ہے، ان لوگوں نے اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس ایک تحریر موجود تھی، جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے تھی اور اُس پر ان کی مہر بھی لگی ہوئی تھی، کہ ان لوگوں کو مصلوب کر دیا جائے، یا ان کی گردنیں اڑا دی جائیں، یا ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے جائیں۔ راوی کہتے ہیں: وہ لوگ واپس آ گئے اور انہوں نے کہا: انہوں نے عہد توڑ دیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے خون کو حلال قرار دیا ہے، وہ لوگ مدینہ منورہ آئے، وہ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان لوگوں نے کہا: کیا آپ نے اللہ کے دشمن کو نہیں دیکھا؟ انہوں نے ہمارے بارے میں اس اس طرح کی تحریر لکھوائی ہے، آپ اُٹھ کر ہمارے ساتھ ان کی طرف جائیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہارے ساتھ اٹھ کر نہیں جاؤں گا، ان لوگوں نے کہا: پھر انہوں نے کیوں ہماری طرف خط لکھا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! انہوں نے تمہاری طرف کبھی کوئی خط نہیں لکھا، پھر وہ لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے، پھر ان میں سے کسی نے کہا: کیا ان کی خاطر تم لوگ جنگ کرنا چاہ رہے ہو؟ کیا ان کی خاطر تم غصہ کر رہے ہو؟ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے اور مدینہ منورہ کے باہر موجود ایک بستی میں آ کے ٹھہر گئے، وہ لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور بولے: آپ نے ہمارے بارے میں اس اس طرح کا خط لکھا ہے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: دو صورتیں ہیں، یا تو یہ ہے کہ تم لوگ دو گواہ پیش کرو، یا پھر یہ ہے کہ میں اللہ کے نام کی قسم اٹھا لیتا ہوں، کہ نہ میں نے اسے لکھا ہے، نہ املاء کروایا ہے اور نہ ہی مجھے اس بارے میں علم ہے، اور تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ کوئی شخص دوسرے کی طرف سے کچھ بھی لکھ سکتا ہے، اور انگوٹھی کے نقش کی نقل بھی تیار کی جا سکتی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کر لیا، ایک دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں جھانک کر دیکھا اور فرمایا: السلام علیکم! راوی کہتے ہیں: میں نے کسی کو ان کے سلام کا جواب دیتے ہوئے نہیں سنا، البتہ کسی نے دل میں جواب دیدیا ہو تو اس کا معاملہ مختلف ہو گا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ میں نے اپنے مال میں سے بئر رومہ کو خریدا تھا، تاکہ اس کے ذریعے میٹھا پانی حاصل کیا جائے اور میں نے اس کنویں کے بارے میں اپنے ڈول کو مسلمانوں کے کسی بھی فرد کے ڈول کی مانند قرار دیدیا تھا، انہیں جواب دیا گیا: جی ہاں! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم مجھے اسی کنویں کا پانی پینے سے کیوں روک رہے ہو؟ مجھے کھارے پانی کے ذریعے افطاری کرنا پڑی ہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ میں نے اپنے مال میں سے اتنی اتنی رقم کے عوض میں، مسجد میں توسیع کروائی تھی، لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ مجھ سے پہلے کسی کو اس مسجد میں نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو؟ پھر انہوں نے کچھ اور اُمور کا ذکر کیا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمائے تھے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے یہ بات ذکر کی تھی کہ انہوں نے مفصل سورتوں کی کتابت اپنے ہاتھ کے ذریعے کی تھی، راوی کہتے ہیں: تو اسی دوران یہ خبر پھیل گئی اور یہ کہا: گیا: امیرالمؤمنین سے رک جاؤ! (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوسعید کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12000]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوسعید کا معاملہ مختلف ہے جو سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12000]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12001
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ وَهُوَ مَحْصُورٌ، فَقَالَ: إِنَّكَ إِمَامُ الْعَامَّةِ، وَقَدْ نَزَلَ بِكَ مَا تَرَى، وَأَنَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ خِصَالًا ثَلَاثًا، فَاخْتَرْ إِحْدَاهُنَّ، إِمَّا أَنْ تَخْرُجَ فَتُقَاتِلَهُمْ، فَإِنَّ مَعَكَ عَدَدًا وَقُوَّةً، وَأَنْتَ عَلَى الْحَقِّ، وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ، وَإِمَّا أَنْ تَخْرِقَ لَكَ بَابًا سِوَى الْبَابِ الَّذِي هُمْ عَلَيْهِ فَتَقْعُدَ عَلَى رَوَاحِلِكَ فَتَلْحَقَ بِمَكَّةَ فَإِنَّهُمْ لَنْ يَسْتَحِلُّوكَ وَأَنْتَ بِهَا، وَإِمَّا أَنْ تَلْحَقَ بِالشَّامِ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الشَّامِ وَفِيهِمْ مُعَاوِيَةُ. فَقَالَ عُثْمَانُ: أَمَّا أَنْ أَخْرُجَ فَأُقَاتِلَهُمْ فَلَنْ أَكُونَ أَوَّلَ مَنْ خَلَفَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أُمَّتِهِ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ، وَأَمَّا أَنْ أَخْرُجَ إِلَى مَكَّةَ فَإِنَّهُمْ لَنْ يَسْتَحِلُّونِي بِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُلْحِدُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ بِمَكَّةَ يَكُونُ عَلَيْهِ نِصْفُ عَذَابِ الْعَالَمِ" فَلَنْ أَكُونَ أَنَا إِيَّاهُ، وَأَمَّا أَنْ أَلْحَقَ بِالشَّامِ فَإِنَّهُمْ أَهْلُ الشَّامِ وَفِيهِمْ مُعَاوِيَةُ فَلَنْ أُفَارِقَ دَارَ هِجْرَتِي وَمُجَاوَرَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنَ الْمُغِيرَةِ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي فَضْلِ مَكَّةَ فِي الْحَجِّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنَ الْمُغِيرَةِ. قُلْتُ: وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي فَضْلِ مَكَّةَ فِي الْحَجِّ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جب انہیں محصور کیا جا چکا تھا اور انہوں نے یہ کہا: آپ حکمران ہیں، آپ کو جو صورت حال درپیش ہے، وہ آپ ملاحظہ کر رہے ہیں، میں آپ کے سامنے تین پیشکشیں رکھتا ہوں، آپ ان میں سے کسی ایک کو اختیار کر لیں، یا تو آپ باہر نکلیں اور ان لوگوں کے ساتھ لڑائی کریں، آپ کے ساتھ (لوگوں کی) تعداد اور قوت ہے، اور آپ حق پر ہیں اور یہ لوگ (یعنی باغی) باطل پر ہیں، یا پھر یہ ہے کہ یہ لوگ جس دروازے کے سامنے موجود ہیں، آپ اس کے علاوہ کوئی اور دروازہ بنوائیں اور اپنی سواری پر سوار ہو کر مکہ تشریف لے جائیں، جب آپ مکہ میں موجود ہوں گے، تو یہ (باغی) آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، یا پھر آپ شام تشریف لے جائیں، کیونکہ وہاں اہل شام ہیں اور ان میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تو میں نکل کر ان کے ساتھ جنگ کرتا ہوں، تو میں ایسا پہلا فرد نہیں بننا چاہوں گا، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی امت میں خون بہانے کا آغاز کیا، جہاں تک میرے نکل کر مکہ جانے کا تعلق ہے کہ یہ لوگ وہاں مجھے نقصان نہیں پہنچائیں گے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص مکہ میں الحاد کرے گا اور اسے تمام جہان کے عذاب کا نصف عذاب ہو گا۔“ تو میں وہ فرد نہیں بننا چاہتا، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں شام چلا جاؤں، وہاں اہل شام ہیں اور ان میں معاویہ موجود ہے، تو میں ہجرت کے مقام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس سے جدا نہیں ہونا چاہتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف محمد بن عبدالملک بن مروان کا معاملہ مختلف ہے، میں نے یہ بات نہیں پائی کہ اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو کتاب الحج میں مکہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12001]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف محمد بن عبدالملک بن مروان کا معاملہ مختلف ہے، میں نے یہ بات نہیں پائی کہ اس نے سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس حدیث کے مختلف طرق ہیں، جو کتاب الحج میں مکہ کی فضیلت سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12001]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (481)، أخرجه مسند أحمد برقم: 483»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12002
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: مَاتَ رَجُلٌ مِنَّا يُقَالُ لَهُ خَارِجَةُ بْنُ زَيْدٍ، فَسَجَّيْنَاهُ بِثَوْبٍ، وَقُمْتُ أُصَلِّي إِذْ سَمِعْتُ ضَوْضَاءَ فَانْصَرَفْتُ، فَإِذَا أَنَا بِهِ يَتَحَرَّكُ، فَقَالَ: أَجْلَدُ الْقَوْمِ أَوْسَطُهُمْ عَبْدُ اللَّهِ عُمَرُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْقَوِيُّ فِي جِسْمِهِ، الْقَوِيُّ فِي أَمْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْعَفِيفُ الْمُتَعَفِّفُ الَّذِي يَعْفُو عَنْ ذُنُوبٍ كَثِيرَةٍ، خَلَتْ لَيْلَتَانِ وَبَقِيَتْ أَرْبَعٌ، وَاخْتَلَفَ النَّاسُ، وَلَا نِظَامَ لَهُمْ، يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَقْبِلُوا عَلَى إِمَامِكُمْ، وَاسْمَعُوا، وَأَطِيعُوا، هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَابْنُ رَوَاحَةَ، ثُمَّ قَالَ: وَمَا فَعَلَ زَيْدُ بْنُ خَارِجَةَ؟ - يَعْنِي أَبَاهُ - ثُمَّ قَالَ: أَخَذْتُ بِئْرَ أَرِيسَ ظُلْمًا، ثُمَّ هَدَأَ الصَّوْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، جس کا نام خارجہ بن زید تھا، ہم نے اسے کپڑے کے ذریعے ڈھانپ دیا، میں اُٹھ کر نماز ادا کرنے لگا، اسی دوران مجھے آہٹ سی محسوس ہوئی، میں نے نماز ختم کی، جب میں خارجہ بن زید کی میت کے پاس آیا، تو وہ حرکت کر رہی تھی، اُس نے یہ کہا: لوگوں میں سب سے زیادہ مضبوط وہ تھے، جو درمیانے تھے (یعنی عدل کرنے والے تھے) اور وہ اللہ کے بندے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، جو امیرالمؤمنین تھے، اپنے جسم کے اعتبار سے قوی، اور اللہ تعالیٰ کے معاملے کے بارے میں قوی تھے، جبکہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ امیرالمؤمنین ہیں، وہ پاک دامن ہیں اور انہوں نے پاکدامنی کو اختیار کیا ہے، اور انہوں نے بہت سی چیزوں سے درگزر کیا ہے، دو راتیں گزر گئی ہیں اور چار باقی رہ گئی ہیں، لوگوں کے درمیان اختلاف ہے، ان کا کوئی نظام نہیں ہے، اے لوگو! اپنے امام کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اطاعت و فرمانبرداری سے کام لو، یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ تشریف لا رہے ہیں، پھر انہوں نے کہا: زید بن خارجہ کا کیا معاملہ ہوا؟ (اس سے مراد ان کے والد تھے) پھر انہوں نے کہا: میں نے ظلم کے طور پر ”بئر اریس“ کو حاصل کیا تھا، اُس کے بعد ان کی آواز پست ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس کے طرق، کتاب الخلافہ میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12002]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس کے طرق، کتاب الخلافہ میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4139 و 5144)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12003
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّهِ قَالَ: خَرَجَتِ الصَّعْبَةُ بِنْتُ الْحَضْرَمِيِّ فَسَمِعْنَاهَا تَقُولُ لَأَبِيهَا طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ: إِنَّ عُثْمَانَ قَدِ اشْتَدَّ حَصْرُهُ، فَلَوْ كَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى يُرَفَّهَ عَنْهُ. قَالَ: وَطَلْحَةُ يَغْسِلُ أَحَدَ شِقَّيْ رَأْسِهِ فَلَمْ يُجِبْهَا. فَأَدْخَلَتْ يَدَيْهَا فِي كُمِّ دِرْعِهَا فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَيْهَا وَقَالَتْ: أَسْأَلُكَ بِمَا حَمَلْتُكَ وَأَرْضَعْتُكَ إِلَّا فَعَلْتَ. فَقَامَ وَلَوَى شِقَّ شَعْرِ رَأْسِهِ حَتَّى عَقَدَهُ وَهُوَ مَغْسُولٌ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى أَتَى عَلِيًّا وَهُوَ جَالِسٌ فِي جَنْبِ دَارِهِ، فَقَالَ طَلْحَةُ وَمَعَهُ أُمُّهُ وَأُمُّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ: لَوْ رَفَعْتَ النَّاسَ عَنْ هَذَا فَقَدَ اشْتَدَّ حَصْرُهُ. قَالَ: فَنَقَرَ بِقَدَحٍ فِي يَدِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أُحِبُّ مِنْ هَذَا شَيْئًا يَكْرَهُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ هَذَا ضَعِيفٌ لِأَنَّ عَلِيًّا لَمْ يَكُنْ بِالْمَدِينَةِ حِينَ حُصِرَ عُثْمَانُ وَلَا شَهِدَ قَتْلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ هَذَا ضَعِيفٌ لِأَنَّ عَلِيًّا لَمْ يَكُنْ بِالْمَدِينَةِ حِينَ حُصِرَ عُثْمَانُ وَلَا شَهِدَ قَتْلَهُ.
عبدالله بن رافع اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”صعبہ بنت حضرمی نکلیں، ہم نے اس خاتون کو اپنے والد سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، اگر آپ اس بارے میں بات چیت کریں تاکہ یہ چیز ختم ہو جائے تو مناسب ہو گا، راوی کہتے ہیں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اس وقت اپنے سر کے دو حصوں میں سے ایک حصہ دھو چکے تھے، انہوں نے اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، تو اس خاتون نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی آستین میں داخل کئے اور اپنی چھاتی نکال لی اور بولیں: میں نے تمہارا حمل برداشت کیا، تمہیں دودھ پلایا، اس کا واسطہ دے کر میں تمہیں یہ کہتی ہوں کہ تم ایسا کرو، تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، انہوں نے اپنے سر کے ایک طرف کے دھلے ہوئے بالوں کو لپیٹا اور ان کو گرہ لگا لی، پھر وہ نکلے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، جو اپنے گھر کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، اُن کے ساتھ ان کی والدہ تھیں اور ساتھ عبداللہ بن رافع کی والدہ (یعنی راوی خاتون) تھیں، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ ان صاحب سے لوگوں کو ہٹا لیں، تو یہ مناسب ہو گا کیونکہ ان کا محاصرہ شدید ہو چکا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ میں موجود پیالے کو تین مرتبہ انگلی سے مارا، پھر انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور بولے: اللہ کی قسم! میں ان صاحب کے حوالے سے ایسی کسی چیز کو پسند نہیں کرتا، جسے یہ ناپسند کرتے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس وقت مدینہ میں موجود نہیں تھے اور ان کی شہادت کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12003]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس وقت مدینہ میں موجود نہیں تھے اور ان کی شہادت کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12003]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (127)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12004
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي حُذَيْفَةَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، وَكَعْبًا رَكِبَا سَفِينَةً فِي الْبَحْرِ، فَقَالَ مُحَمَّدٌ: يَا كَعْبُ، أَمَا تَجِدُ سَفِينَتَنَا هَذِهِ فِي التَّوْرَاةِ كَيْفَ تَجْرِي؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنْ أَجِدُ فِيهَا رَجُلًا أَشْقَى الْفِتْيَةِ مِنْ قُرَيْشٍ يَنْزُو فِي الْفِتْيَةِ نَزْوَ الْحِمَارِ فَاتَّقِ، لَا تَكُنْ أَنْتَ هُوَ. قَالَ ابْنُ سِيرِينَ: فَزَعَمُوا أَنَّهُ كَانَ هُوَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: محمد بن ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ اور کعب، یہ دونوں حضرات سمندر میں کشتی پر سوار ہو کر جا رہے تھے، تو محمد بن ابوحذیفہ نے کہا: اے کعب! کیا تمہیں ہماری اس کشتی کا ذکر تورات میں ملتا ہے؟ کہ یہ کیسے چلتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! لیکن مجھے تورات میں ایک ایسے شخص کا ذکر ملتا ہے، جس کا تعلق قریش سے ہو گا اور وہ سب سے زیادہ بدنصیب نوجوان ہو گا، اور وہ فتنے میں یوں کود پڑے گا، جس طرح گدھا کودتا ہے، تم اس بات سے بچنے کی کوشش کرنا، کہ کہیں وہ تم نہ ہو۔ ابن سیرین کہتے ہیں: لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ پھر وہی شخص وہ فرد ثابت ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12004]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12005
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ عَلِيٍّ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَا: دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَهُوَ آخِذٌ بِتَلَابِيبِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: مَا لَكَ، مَا لَكَ، وَلِابْنِ أَخِيكَ؟ قَالَ: زَعَمَ أَنَّهُ لَا يَكْفُرُ عُثْمَانُ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: تُؤْمِنُ بِمَا يَكْفُرُ بِهِ عُثْمَانُ، وَتَكْفُرُ بِمَا يُؤْمِنُ بِهِ عُثْمَانُ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَأَرْسِلِ ابْنَ أَخِيكَ، فَلَمَّا خَرَجَ الْحَسَنُ قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: يَا عَمَّارُ، أَمَا تَعْلَمُ أَنَّ عُثْمَانَ آمَنَ بِاللَّهِ وَكَفَرَ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى؟ قَالَ: بَلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ فاطمہ بنت علی رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے گریبان کو پکڑا ہوا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے دریافت کیا: آپ کا اور آپ کے بھتیجے کا کیا معاملہ ہے؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کہتا ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کفر کا ارتکاب نہیں کیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: کیا تم اس چیز پر ایمان رکھتے ہو؟ جس کا انکار سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کیا ہو، اور کیا تم اس چیز کا انکار کر سکتے ہو، جس پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایمان لائے ہوں؟ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم اپنے بھتیجے کو چھوڑ دو! جب سیدنا حسن رضی اللہ عنہ چلے گئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے کہا: اے عمار! کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انہوں نے لات اور عزیٰ کا انکار کیا تھا؟ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی میں یہ بات جانتا ہوں)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12005]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12005]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12006
وَعَنْ وَثَّابٍ، وَكَانَ مِمَّنْ أَدْرَكَهُ عِتْقُ عُثْمَانَ، وَكَانَ يَقُومُ بَيْنَ يَدَيْ عُثْمَانَ، قَالَ: بَعَثَنِي عُثْمَانُ فَدَعَوْتُ لَهُ الْأَشْتَرَ - قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: فَأَظُنُّهُ قَالَ: - فَطَرَحْتُ لَهُ وِسَادَةً، وَلِأَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ وِسَادَةً، قَالَ: يَا أَشْتَرُ، مَا تُرِيدُ النَّاسُ مِنِّي؟ قَالَ: ثَلَاثًا مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ. قَالَ: مَا هُنَّ؟ قَالَ: يُخَيِّرُونَكَ بَيْنَ أَنْ تَدَعَ لَهُمْ أَمْرَهُمْ فَتَقُولَ: هَذَا أَمْرُكُمْ فَاخْتَارُوا لَهُ مَنْ شِئْتُمْ، وَبَيْنَ أَنْ تُقِصَّ مِنْ نَفْسِكَ، فِإِنْ أَبَيْتَ فَإِنَّ الْقَوْمَ قَاتِلُوكَ. قَالَ: مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ؟ قَالَ: مَا مِنْ إِحْدَاهُنَّ بُدٌّ. قَالَ: أَمَّا أَنْ أَخْلَعَ لَهُمْ أَمْرَهُمْ فَمَا كُنْتُ لِأَخْلَعَ سِرْبَالًا سُرْبِلْتُهُ. قَالَ: وَقَالَ الْحَسَنُ: قَالَ: وَاللَّهِ لَأَنْ أُقَدَّمَ فَتُضْرَبَ عُنُقِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَخْلَعَ أَمْرَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْزُو بِبَعْضِهَا عَلَى بَعْضٍ - وَهَذَا أَشْبَهُ بِكَلَامِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ. وَأَمَّا أَنْ أُقِصَّ مِنْ نَفْسِي، فَوَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ صَاحِبَايَ كَانَا يُعَاقِبَانِ، وَمَا يَقُومُ بَدَنِي لِلْقِصَاصِ، وَأَمَّا أَنْ يَقْتُلُونِي، فَوَاللَّهِ لَئِنْ قَتَلْتُمُونِي لَا تُحَابَوْنَ بَعْدِي أَبَدًا، وَلَا تُقَاتِلُونَ بَعْدِي عَدُوًّا جَمِيعًا أَبَدًا.
فَقَامَ الْأَشْتَرُ فَانْطَلَقَ، فَمَكَثْنَا فَقُلْنَا: لَعَلَّ النَّاسَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ ذِئْبٌ فَاطَّلَعَ مِنْ بَابٍ ثُمَّ رَجَعَ، ثُمَّ جَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى عُثْمَانَ، فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ بِهَا، وَقَالَ بِهَا، حَتَّى سَمِعْتُ وَقْعَ أَضْرَاسِهِ، فَقَالَ: مَا أَغْنَى عَنْكَ مُعَاوِيَةُ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ ابْنُ عَامِرٍ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ كُتُبُكَ؟ قَالَ: أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي [أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي ] . قَالَ: فَأَنَا رَأَيْتُهُ اسْتَدْعَى رَجُلًا مِنَ الْقَوْمِ بِعَيْنِهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ بِمِشْقَصٍ حَتَّى وَجَأَهُ بِهِ فِي رَأْسِهِ. قُلْتُ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: تَعَاوَنُوا وَاللَّهِ عَلَيْهِ حَتَّى قَتَلُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ وَثَّابٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ.
فَقَامَ الْأَشْتَرُ فَانْطَلَقَ، فَمَكَثْنَا فَقُلْنَا: لَعَلَّ النَّاسَ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ ذِئْبٌ فَاطَّلَعَ مِنْ بَابٍ ثُمَّ رَجَعَ، ثُمَّ جَاءَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي ثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا حَتَّى انْتَهَوْا إِلَى عُثْمَانَ، فَأَخَذَ بِلِحْيَتِهِ فَقَالَ بِهَا، وَقَالَ بِهَا، حَتَّى سَمِعْتُ وَقْعَ أَضْرَاسِهِ، فَقَالَ: مَا أَغْنَى عَنْكَ مُعَاوِيَةُ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ ابْنُ عَامِرٍ؟ مَا أَغْنَى عَنْكَ كُتُبُكَ؟ قَالَ: أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي [أَرْسِلْ لِحْيَتِي يَا ابْنَ أَخِي ] . قَالَ: فَأَنَا رَأَيْتُهُ اسْتَدْعَى رَجُلًا مِنَ الْقَوْمِ بِعَيْنِهِ، فَقَامَ إِلَيْهِ بِمِشْقَصٍ حَتَّى وَجَأَهُ بِهِ فِي رَأْسِهِ. قُلْتُ: ثُمَّ مَهْ؟ قَالَ: تَعَاوَنُوا وَاللَّهِ عَلَيْهِ حَتَّى قَتَلُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ وَثَّابٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ.
وثاب بیان کرتے ہیں: یہ ان لوگوں میں سے ایک تھے، جنہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آزاد کیا تھا اور یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے سامنے کھڑے ہوا کرتے تھے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مجھے بھیجا، میں اُن کے لئے اشتر کو بلا کے لایا، ابن عون نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے ان کے لئے ایک تکیہ رکھا اور امیرالمؤمنین کے لئے ایک تکیہ رکھا، امیر المؤمنین نے فرمایا: اے اشتر! یہ لوگ مجھ سے کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: تین چیزیں ہیں، ان میں سے کسی ایک کو اختیار کرنا، آپ کے لئے ضروری ہو گا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: لوگ آپ کو یہ اختیار دے رہے ہیں کہ اگر آپ چاہیں تو آپ ان کا معاملہ چھوڑ دیں اور یہ کہہ دیں کہ یہ رہی تمہاری حکومت، تم اس کے لئے جسے چاہو اختیار کر لو، یا پھر یہ ہے کہ آپ اپنی طرف سے قصاص دیں، اگر آپ اس کا انکار کرتے ہیں، تو لوگ آپ کو شہید کر دیں گے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ان میں سے کسی ایک کو اختیار کیے بغیر چارہ نہیں ہے؟ اشتر نے جواب دیا: ان میں سے کسی ایک کو اختیار کیے بغیر چارہ نہیں ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں ان کے لئے حکومت سے الگ ہو جاؤں، تو میں ایک ایسے لباس کو کبھی نہیں اتاروں گا، جو مجھے پہنایا گیا ہے، راوی کہتے ہیں: یہاں حسن نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر مجھے آگے کر کے میری گردن اڑا دی جائے، تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی حکومت سے لاتعلقی اختیار کروں، اور پھر وہ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں، راوی کہتے ہیں: یہ کلمات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے کلام سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔ (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ میں اپنی ذات کے حوالے سے بدلہ دوں، تو اللہ کی قسم! میں یہ بات جانتا ہوں کہ میرے دونوں ساتھی (یعنی مجھ سے پہلے کے دونوں خلفاء) بھی سزائیں دیا کرتے تھے اور میرا جسم قصاص کے لائق نہیں ہے (یعنی مجھ پر قصاص عائد نہیں ہوتا ہے) جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ وہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے، تو اللہ تعالیٰ کی قسم! اگر تم لوگ مجھے قتل کر دو گے، تو میرے بعد تم کبھی ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھو گے، اور میرے بعد تم کبھی بھی مل جل کر دشمن کے ساتھ جنگ نہیں کرو گے، تو اشتر اٹھ کر چلا گیا، ہم ٹھہرے رہے، ہم نے کہا: شاید لوگ باز آ جائیں، اسی دوران ایک شخص آیا، جو بھیڑیے کی طرح محسوس ہوتا تھا، اس نے دروازے میں سے جھانک کر دیکھا، پھر وہ واپس چلا گیا، پھر محمد بن ابوبکر، تیرہ افراد سمیت آئے اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ گئے، انہوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی داڑھی پکڑی اور انہیں مارنا شروع کیا، یہاں تک کہ میں نے اُن کی داڑھ ٹوٹنے کی آواز سنی، محمد بن ابوبکر نے کہا: معاویہ تمہارے کس کام آیا؟ ابن عامر تمہارے کس کام آیا؟ تمہارے خطوط تمہارے کس کام آئے؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! تم میری داڑھی چھوڑ دو! اے میرے بھتیجے! تم میری داڑھی چھوڑ دو! راوی کہتے ہیں: پھر میں نے انہیں دیکھا کہ انہوں نے حاضرین میں سے ایک شخص کو بلایا، تو وہ ایک تیر لے کر اُٹھ کر ان کی طرف آیا، اور اس نے وہ تیر ان کے سر میں گھونپ دیا، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: پھر کیا ہوا؟ تو انہوں نے بتایا: ان لوگوں نے ایک دوسرے کی مدد کی، اللہ کی قسم! ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو (مل جل کر) شہید کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف وثاب کا معاملہ مختلف ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12006]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف وثاب کا معاملہ مختلف ہے، ابن ابوحاتم نے اس کا ذکر کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12006]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (116)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12007
وَعَنْ نَائِلَةَ بِنْتِ الْفُرَافِصَةِ امْرَأَةِ عُثْمَانَ قَالَتْ: نَعَسَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ فَأَغْفَى، فَاسْتَيْقَظَ، فَقَالَ: لَيَقْتُلَنِّي الْقَوْمُ، فَقُلْتُ: كَلَّا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَمْ تَبْلُغْ ذَلِكَ، إِنَّ رَعِيَّتَكَ اسْتَعْتَبُوكَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالُوا: تُفْطِرُ عِنْدَنَا اللَّيْلَةَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ نائلہ بنت فرافصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: امیرالمؤمنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اونگھ آ گئی اور وہ سو گئے، پھر وہ بیدار ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: لوگ مجھے ضرور قتل کر دیں گے، میں نے کہا: ہرگز نہیں! اگر اللہ نے چاہا، تو اس طرح کی صورت حال پیش نہیں آئے گی، وہ آپ کی رعایا ہیں جو آپ کے سامنے احتجاج کر رہے ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا ہے، انہوں نے مجھ سے کہا: ہے کہ آج رات تم نے افطاری ہمارے پاس کرنی ہے۔“
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12007]
یہ روایت عبداللہ نامی راوی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12007]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (536)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12008
وَعَنْ كَثِيرِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ: نَامَ عُثْمَانُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ الَّذِي قُتِلَ فِيهِ وَهُوَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ قَالَ: وَلَوْلَا أَنْ تَقُولَ النَّاسُ تَمَنَّى عُثْمَانُ أُمْنِيَتَهُ لَحَدَّثْتُكُمْ حَدِيثًا. قَالَ: قُلْنَا: حَدِّثْنَا أَصْلَحَكَ اللَّهُ، فَلَسْنَا نَقُولُ كَمَا تَقُولُ النَّاسُ. قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنَامِي هَذَا، فَقَالَ: إِنَّكَ شَاهِدٌ مَعَنَا الْجُمُعَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَلْقَمَةَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عَلْقَمَةَ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
کثیر بن صلت بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، اس دن کا واقعہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سو گئے، یہ جمعہ کے دن کی بات ہے، جب وہ بیدار ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ یہ کہیں گے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ مرنے کی آرزو کر رہے ہیں، تو میں نے تمہیں ایک بات بتانی تھی، راوی کہتے ہیں: ہم نے کہا: آپ بیان کیجئے! اللہ تعالیٰ آپ کو ٹھیک رکھے، ہم اس طرح نہیں کہیں گے، جس طرح لوگ کہتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم نے جمعہ میں ہمارے ساتھ شریک ہونا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعلقمہ ہے، جو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12008]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعلقمہ ہے، جو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12008]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف