كتاب النكاح كتاب النكاح |
مشكوة المصابيح
كتاب النكاح كتاب النكاح عزل خفیہ طور پر زندہ درگور کرنے کے برابر
جُذامہ بنت وہب رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے۔ ”’میں نے ”غیلہ“ (حالت حمل میں دودھ پلانے) نے منع کرنے کا ارادہ کیا، پھر میں نے رومیوں اور فارسیوں کو دیکھا کہ وہ اپنی اولاد کو حالت حمل میں دودھ پلاتے رہتے ہیں، اور یہ ان کی اولاد کو کچھ بھی نقصان نہیں پہنچاتا۔ “ پھر انہوں نے آپ سے عزل کے متعلق دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (عزل کرنا) انسان کو زندہ درگور کرنا ہے۔ اور یہ (عزل کرنا) اللہ کے اس فرمان: ”جب زندہ درگور کی گئی بچی سے پوچھا جائے گا۔ “ کے زمرہ میں آتا ہے۔ رواہ مسلم۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه مسلم (141/ 1442)» |
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.