الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات حدیث نمبر 1136
1137- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اقرع بن حابس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو بوسہ د یتے ہوئے دیکھا، تو بولا: میرے دس بچے ہیں لیکن میں نے ان میں سے کسی ایک کو بھی کبھی بوسہ نہیں دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پررحم نہیں کیا جاتا“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5997، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2318، 2318، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 457، 463، 5594، 5596، 6975، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5218، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1911، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13708، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7242، 7409، 7764، 10824،وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5892، 5983، 6113، والبزار فى «مسنده» برقم: 7855، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20589، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7974»
|