كتاب المناسك کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل 66. بَابُ: رَمْيِ الْجِمَارِ رَاكِبًا باب: سوار ہو کر کنکریاں مارنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر جمرہ کو کنکریاں ماریں۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحج 63 (899)، (تحفة الأشراف: 6467)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/232) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قدامہ بن عبداللہ عامری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے یوم النحر کو جمرہ کو اپنی سرخ اور سفید اونٹنی پر سوار ہو کر کنکریاں ماریں، اس وقت آپ نہ کسی کو مارتے، اور نہ ہٹاتے تھے، اور نہ یہی کہتے تھے کہ ہٹو! ہٹو!۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحج 65 (903)، سنن النسائی/المناسک 220 (3063)، (تحفة الأشراف: 11077)، وقد أخرجہ: مسند احمد3/412، 413)، سنن الدارمی/المناسک 60 (1942) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|