كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار 61. باب مِنْهُ باب: صبح و شام کے اذکار سے متعلق ایک اور باب۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح و شام میں سو (سو) مرتبہ: «سبحان الله وبحمده» کہے، قیامت کے دن کوئی شخص اس سے اچھا عمل لے کر نہیں آئے گا، سوائے اس شخص کے جس نے وہی کہا ہو جو اس نے کہا ہے یا اس سے بھی زیادہ اس نے یہ دعا پڑھی ہو“۔
یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الذکر والدعاء 10 (2692)، سنن ابی داود/ الأدب 110 (5091) (تحفة الأشراف: 12560)، و مسند احمد (2/371) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، التعليق الرغيب (1 / 226)
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: «سبحان الله وبحمده» کہا کرو، جس نے یہ کلمہ ایک بار کہا اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اور جس نے دس بار کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جائیں گی، اور جس نے سو بار کہا اس کے لیے ایک ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی، اور جو زیادہ کہے گا اللہ اس کی نیکیوں میں بھی اضافہ فرما دے گا، اور جو اللہ سے بخشش چاہے گا اللہ اس کو بخش دے گا“۔
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ تخریج الحدیث: «سنن النسائی/عمل الیوم واللیلة 62 (160) (تحفة الأشراف: 8446) (ضعیف جداً) (سند میں مطر الوراق بہت زیادہ غلطیاں کیا کرتے تھے، اور داود بن زبرقان متروک راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا، الضعيفة (4067) // ضعيف الجامع الصغير (4119) //
قال الشيخ زبير على زئي: (3470) إسناده ضعيف جدًا
داود بن الزبرقان: متروك إلخ (تقدم: 3207) و روي النسائي بسند آخر عن مطر الوراق عن نافع عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”اذكروا عبادالله فإن العبد إذا قال: سبحان الله وبحمده، كتب الله له بها عشرًا، ومن عشر إلى مائة ومن مائة ألف فمن زاد زاد الله له ومن استغفر غفر الله له۔“ عمل اليوم والليلة:160، السنن الكبري 8899) وسنده حسن وهو يغني عنه |