الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 64. باب فِي النَّهْىِ عَنِ اللَّعِبِ، بِالنَّرْدِ باب: چوسر کھیلنے کی ممانعت کا بیان۔
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چوسر کھیلا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی“۔ تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأدب 43 (3762)، موطا امام مالک/الرؤیا 2 (6)، (تحفة الأشراف: 8997)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/394، 397، 400) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نردشیر (چوسر) کھیلا گویا اس نے اپنا ہاتھ سور کے گوشت اور خون میں ڈبو دیا۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الشعر 1 (2260)، سنن ابن ماجہ/الأدب 43 (3763)، (تحفة الأشراف: 1935)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/352، 357، 361) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|