صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
كِتَاب الْحَجِّ
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
72. باب صِحَّةِ حَجِّ الصَّبِيِّ وَأَجْرِ مَنْ حَجَّ بِهِ:
باب: بچے کے حج کے صحیح ہونے کا بیان، اور اس کو حج کرانے والے کے ثواب کا بیان۔
Chapter: Validity of a child's hajj, and the reward of the one who takes him for Hajj
حدیث نمبر: 3253
Save to word اعراب
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وزهير بن حرب ، وابن ابي عمر ، جميعا عن ابن عيينة ، قال ابو بكر : حدثنا سفيان بن عيينة ، عن إبراهيم بن عقبة ، عن كريب مولى ابن عباس، عن ابن عباس ، عن النبي صلى الله عليه وسلم لقي ركبا بالروحاء، فقال: " من القوم؟ "، قالوا: المسلمون، فقالوا: من انت؟ قال: " رسول الله "، فرفعت إليه امراة صبيا، فقالت الهذا حج؟، قال: " نعم، ولك اجر ".حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فقَالَ: " مَنِ الْقَوْمُ؟ "، قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: " رَسُولُ اللَّهِ "، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فقَالَت أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابرا ہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انھوں نے ابن عبا س رضی اللہ عنہ کے مو لیٰ کریب سے انھوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روھا ء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملا قات ایک قافلے سے ہو ئی آپ نے پو چھا: کو ن لو گ ہیں؟ انھوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انھوں نے پو چھا: آپ کو ن ہیں؟ آپ نے فرمایا: "میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اسی دورا ن میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک اجر ہو گا۔بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہو گا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہا ں اور تمھا رے لیے اجر ہے
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر ایک قافلہ کو ملے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا، مسلمان ہیں، انہوں نے پوچھا، آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا رسول ہوں۔ تو ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچہ پیش کیا اور پوچھا، کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اور اجر تمہیں ملے گا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3254
Save to word اعراب
حدثنا ابو كريب محمد بن العلاء ، حدثنا ابو اسامة ، عن سفيان ، عن محمد بن عقبة ، عن كريب ، عن ابن عباس ، قال: رفعت امراة صبيا لها، فقالت: يا رسول الله، الهذا حج؟ قال: " نعم، ولك اجر ".حدثنا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حدثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابو اسامہ نے سفیان سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا: ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہو گا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہاں اور تمھارے لیے اجر ہے
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک عورت نے اپنا بچہ اٹھایا اور پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس کا حج درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور اجر تجھے ملے گا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3255
Save to word اعراب
وحدثني وحدثني محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الرحمن ، حدثنا سفيان ، عن إبراهيم بن عقبة ، عن كريب : ان امراة رفعت صبيا، فقالت: يا رسول الله، الهذا حج؟ قال: " نعم، ولك اجر "،وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حدثنا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ : أَنَّ امْرَأَةً رَفَعَتْ صَبِيًّا، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ "،
عبد الرحمٰن نے سفیان سے انھوں نے ابرا ہیم بن عقبہ سے اور انھوں نے کریب سے روایت کی کہ: ایک عورت نے ایک بچے کو بلند کیا اور کہااے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کا حج ہو گا؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ہاں اور تمھا رے لیے اجر ہے۔
حضرت کریب بیان کرتے ہیں، ایک عورت نے بچہ اٹھایا اور پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تجھے ثواب ملے گا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3256
Save to word اعراب
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے روایت کی کہا ہمیں عبد الرحمٰن نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اس کے مانند روایت بیان کی۔
مصنف مذکورہ بالا روایت ایک اور سند سے بیان کرتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.