كِتَاب النِّكَاحِ نکاح کے احکام و مسائل 8. باب الْوَفَاءِ بِالشُّرُوطِ فِي النِّكَاحِ: باب: نکاح کی شرائط کے پورے کرنے کا بیان۔
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ”سب شرطوں سے زیادہ پوری کرنے کی مستحق وہ شرطیں ہیں جن سے تم نے فرجوں کو حلال کیا ہے یعنی نکاح کی شرطیں۔“ اور ابن مثنیٰ کی روایت میں «شروط» کا لفظ ہے۔
|