كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 67. باب فِي فَضْلِ صَوْمِهِ باب: عاشوراء کے روزے کی فضیلت کا بیان۔
عبدالرحمٰن بن مسلمہ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ اسلم کے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے پوچھا: ”کیا تم لوگوں نے اپنے اس دن کا روزہ رکھا ہے؟“ جواب دیا: نہیں، فرمایا: ”دن کا بقیہ حصہ بغیر کھائے پئے پورا کرو اور روزے کی قضاء کرو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یعنی عاشوراء کے دن۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/ الصیام 36 (2320) (تحفة الأشراف: 15628)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/29، 367، 409) (ضعیف)» (اس کے راوی عبد الرحمن لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|