كتاب الصيام کتاب: روزوں کے احکام و مسائل 77. باب مَا يَقُولُ الصَّائِمُ إِذَا دُعِيَ إِلَى الطَّعَامِ باب: جب روزہ دار کو کھانے کی دعوت دی جائے تو کیا جواب دے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے اور وہ روزے سے ہو تو اسے کہنا چاہیئے کہ میں روزے سے ہوں“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/ الصیام 28 (1150)، سنن الترمذی/الصوم 64 (781)، سنن ابن ماجہ/الصیام 47 (1750)، (تحفة الأشراف: 13671)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/242)، دی/المناسک 31 (1778) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|