كِتَاب الْأَدَبِ کتاب: آداب و اخلاق کا بیان 68. باب فِي الْمَعُونَةِ لِلْمُسْلِمِ باب: مسلمان کو مدد دینے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان کی دنیاوی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور کر دے، تو اللہ اس کی قیامت کی تکالیف میں سے کوئی تکلیف دور فرمائے گا، اور جس نے کسی نادار و تنگ دست کے ساتھ آسانی و نرمی کا رویہ اپنایا تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دنیا و آخرت میں آسانی کا رویہ اپنائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کا عیب چھپائے گا، اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد میں رہتا ہے، جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الحدود 3 (1425)، البر والصلة 19 (1930)، القراء ات 12 (2946)، (تحفة الأشراف: 12359، 12510، 12889)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 11 (2699)، سنن ابن ماجہ/المقدمة 17 (225)، مسند احمد (2/252، 325، 500، 522)، سنن الدارمی/المقدمة 32 (360) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بھلی بات صدقہ ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الزکاة 16 (1005)، (تحفة الأشراف: 3313)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/383، 397، 398، 405) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ہر اچھی بات میں ایک صدقہ کا ثواب ہوتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|