الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 

سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
من كتاب الصللاة
نماز کے مسائل
67. باب كَرَاهِيَةِ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّمَاءِ في الصَّلاَةِ:
نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی کراہت کا بیان
حدیث نمبر: 1337
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا إسماعيل بن خليل، حدثنا علي بن مسهر، انبانا الاعمش، عن المسيب بن رافع، عن تميم بن طرفة، عن جابر بن سمرة، قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم المسجد وقد رفعوا ابصارهم في الصلاة، فقال: "لتنتهن او لا ترجع إليكم ابصاركم".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، أَنْبأَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ رَفَعُوا أَبْصَارَهُمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: "لَتَنْتَهُنَّ أَوْ لَا تَرْجِعُ إِلَيْكُمْ أَبْصَارُكُمْ".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، لوگوں کو نماز میں آسمان کی طرف نظریں اٹھائے دیکھا تو فرمایا: تم اس سے باز آ جاؤ ورنہ تمہاری آنکھوں سے بنائی جاتی رہے گی۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1339]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 428]، [أبوداؤد 912]، [نسائي 1183]، [ابن ماجه 1045]

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1338
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عثمان بن محمد، حدثنا محمد بن بشر، عن سعيد، عن قتادة، عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، انه، قال: "ما بال اقوام يرفعون ابصارهم إلى السماء في صلاتهم؟"فاشتد قوله في ذلك حتى قال:"لتنتهن عن ذلك او ليخطفن الله ابصاركم".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ، قَالَ: "مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلَاتِهِمْ؟"فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ:"لَتَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَيَخْطَفَنَّ اللَّهُ أَبْصَارَكُمْ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا بات ہے جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نہایت سختی سے روکا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس حرکت سے باز آ جاؤ گے ورنہ اللہ تعالیٰ تمہاری بینائی اچک لے گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه، [مكتبه الشامله نمبر: 1340]»
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 750]، [أبوداؤد 905]، [نسائي 1192]، [ابن ماجه 1044]، [أبويعلی 2918]، [ابن حبان 2284]

وضاحت:
(تشریح احادیث 1336 سے 1338)
اس حدیث میں نماز کے دوران آسمان کی طرف نظر اٹھانے پر سخت ترین وعید ہے اور وہ یہ کہ ہو سکتا ہے کہ الله تعالیٰ ان کی بینائی ختم کر دے، اس لئے نماز میں اس سے بچنا چاہئے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح محمد بن بشر سمع من سعيد قبل اختلاطه

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.